🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6068
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: أَهَدَتْ لِي أُخْتِي أُمُّ حَفِيدَةَ أَضُبًّا فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْعَشَاءِ وَمَعَهُ خَالِدٌ -، وَهُوَ ابْنُ أُخْتِهَا - فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ الْأَضُبَّ فَأَهْوَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ يَظُنُّ أَنَّهَا دَجَاجَاتٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَدْرِي مَا هَذَا؟ قَالَ:" لَا". ثُمَّ أَمْسَكَ يَدَهُ، ثُمَّ قُلْتُ: هَذِهِ أَضُبٌّ، فَقَالَ:" ذَاكَ طَعَامُ الْأَعْرَابِ". فَقَالَ خَالِدٌ: أَحْرَامٌ هُوَ؟ قَالَ:" لَا". فَأَكَلَ مِنْهُ خَالِدٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يَنْظُرُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میری بہن ام حفیدہ نے کچھ گوہ تحفے کے طور پر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کے بعد واپس آئے تو آپ کے ساتھ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بھی تھے جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ کا گوشت پیش کیا آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا آپ یہ گمان کر رہے تھے کہ شاید یہ مرغی کا گوشت ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! پھر آپ نے اپنا ہاتھ روک لیا میں نے عرض کی: یہ گوہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دیہاتیوں کا کھانا ہے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا یہ حرام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا گوشت کھایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6068]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/23)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6069
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّهَا أُهْدِيَ لَهَا ضَبٌّ فَأَتَاهَا رَجُلَانِ مِنْ قَوْمِهَا فَأَمَرَتْ بِهِ فَصُنِعَ، ثُمَّ قَرَّبَتْهُ إِلَيْهِمَا فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا يَأْكُلَانِ فَرَحَّبَ بِهِمَا، ثُمَّ أَخَذَ لِيَأْكُلَ فَلَمَّا أَخَذَ اللُّقْمَةَ إِلَى فِيهِ قَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَتْ: ضَبٌّ أُهْدِيَ لَنَا. قَالَتْ: فَوَضَعَ اللُّقْمَةَ وَأَرَادَ الرَّجُلَانِ أَنْ يَطْرَحَا مَا فِي أَفْوَاهِهِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلَا إِنَّكُمْ - أَهْلَ نَجْدٍ - تَأْكُلُونَهَا، وَإِنَّا - أَهْلَ تِهَامَةَ - نَعَافُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہیں گوہ تحفے کے طور پر دی گئی ان کی قوم کے دو افراد ان کے پاس آئے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے حکم کے تحت اس کا گوشت تیار کیا گیا پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں صاحبان کے سامنے وہ گوشت رکھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے یہ دونوں صاحبان کھانا کھا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو خوش آمدید کہا: پھر آپ بھی کھانے میں شریک ہونے لگے جب آپ لقمہ اپنے منہ کی طرف لے کے گئے تو آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یہ گوہ ہے، جو ہمیں تحفے کے طور پر دی گئی ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لقمہ رکھ دیا ان دونوں افراد نے یہ ارادہ کیا کہ منہ میں جو چیز موجود ہے وہ بھی نکال دیتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسا نہ کرو تم لوگ اہل نجد اسے کھا لیتے ہو اور ہم لوگ اہل تہامہ اسے نہیں کھاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6069]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7084) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/23)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6070
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ سَنَتَيْنِ - أَوْ سَنَةً وَنِصْفًا - مَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ حَدَّثَ مَرَّةً عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِضَبٍّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُوهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِ قَوْمِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں دو سال (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ڈیڑھ سال سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھتا رہا ہوں میں نے انہیں کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا البتہ ایک مرتبہ انہوں نے یہ حدیث بیان کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کے حوالے سے تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوہ لائی گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے کھا لو اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6070]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (213/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6071
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعَةِ أَضُبٍّ عَلَيْهَا تَمْرٌ، وَسَمْنٌ، فَقَالَ:" كُلُوا، فَإِنِّي أَعَافُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزِّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ أَحْمَدُ: مَا أَقْرَبَ حَدِيثَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات گوہ لائی گئیں ان کے ساتھ کھجوریں تھیں اور گھی تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کھا لو میں اس سے بچ کے رہتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومھزم ہے اور وہ ضعیف ہے امام أحمد کہتے ہیں یہ کتنا مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6071]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (338/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8258»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6072
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ ابْنِهِ الْقَاسِمِ فَقَالَ: غَدَا إِلَى الْكِنَاسَةِ يَطْلُبُ الضِّبَابَ فَقَالَ: أَتَأْكُلُهُ؟ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: وَمَنْ حَرَّمَهُ؟ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ مُحَرِّمَ الْحَلَالَ كَمُسْتَحِلِّ الْحَرَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں عبدالرحمن بن عبداللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ان کے صاحبزادے قاسم کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا وہ کل کناسہ گیا تھا تاکہ گوہ لے کے آئے اس شخص نے کہا: کیا آپ اسے کھا لیتے ہیں؟ تو عبدالرحمن نے کہا: اسے حرام کس نے قرار دیا ہے؟ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: حلال چیز کو حرام قرار دینے والا حرام چیز کو حلال قرار دینے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 6072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8853)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں