🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

123. بَابُ ثَوَابِ الْهَدِيَّةِ، وَالثَّنَاءِ، وَالْمُكَافَأَةِ .
تحفے کا ثواب، تعریف کرنا اور بدلہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6730
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِبَةً فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا، قَالَ:" أَرَضِيتَ؟" قَالَ: لَا. فَزَادَهُ. قَالَ:" أَرَضِيتَ؟". قَالَ: لَا. فَزَادَهُ. قَالَ:" أَرَضِيتَ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَهْدَى بَدَلَ"وَهَبَ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: وَهَبَ نَاقَةً، فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی چیز دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدلے میں اسے کچھ دیا اور اس سے دریافت کیا: کیا تم راضی ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید دیا، اور دریافت کیا: کیا تم راضی ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید دیا اور دریافت کیا: کیا تم راضی ہو گئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ میں صرف کسی قریشی، یا انصاری، یا ثقفی شخص سے کوئی چیز قبول کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے ہدیہ کے طور پر پیش کیا، انہوں نے لفظ ”ہبہ“ کی جگہ یہ لفظ استعال کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: اس نے ایک اونٹنی ہبہ کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلے میں کچھ دیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1938 و 1939)، اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10897) اخرجه احمد فى المسند (2687)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2682»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6731
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يُلَقَّبُ حِمَارًا، وَكَانَ يُهْدِي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُكَّةَ مِنَ السَّمْنِ، وَالْعُكَّةَ مِنَ الْعَسَلِ، فَإِذَا جَاءَ صَاحِبُهَا يَتَقَاضَاهُ جَاءَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِ هَذَا ثَمَنَ مَتَاعِهِ. فَمَا يَزِيدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَنْ يَتَبَسَّمَ وَيَأْمُرَ بِهِ فَيُعْطَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا لقب ”حمار“ تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گھی کی کپی اور شہد کی کپی تحفے میں دی، جب اس سے متعلقہ فرد آیا (یعنی جس سے اس نے وہ چیزیں خریدی تھیں) اور اس نے اس سے تقاضا کیا، تو وہ شخص اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ اس سامان کی قیمت عطا کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اور پھر اسے ادائیگی کا حکم دیا، تو اسے ادائیگی کر دی گئی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6731]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6732
وَعَنْ أُمِّ سُنْبُلَةَ قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَدِيَّةٍ، فَأَبَيْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْخُذْنَهَا، وَقُلْنَ: إِنَّا لَا نَأْخُذُ هَدِيَّةً. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا هَدِيَّةَ أُمِّ سُنْبُلَةَ فَهِيَ أُمُّ بَادِيَتِنَا وَنَحْنُ أَهْلُ حَضْرَتِهَا". وَأَعْطَاهَا وَادِيَ كَذَا وَكَذَا فَاشْتَرَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَسَنِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنْهُمْ، فَأَعْطَاهَا ذَوْدًا، وَقَالَ عَمْرُو بْنُ قَيْظِيٍّ: فَرَأَيْتُ بَعْضَهَا. قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: قُلْتُ لِزَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ: مَنْ أَعْطَاهَا؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ قَيْظِيٍّ، وَتَابَعُوهُ، وَفِيهِ ثَلَاثَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ ام سنبلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفہ لے کے آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج نے اسے لینے سے انکار کر دیا، انہوں نے کہا: ہم کوئی ہدیہ نہیں لیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ام سنبلہ کا ہدیہ لے لو! کیونکہ وہ ہماری دیہاتن ہے، اور ہم اس کے شہری ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو فلاں وادی عطا کر دی، وہ جگہ عبداللہ بن حسن بن حسن بن علی بن ابوطالب نے (اس خاتون کی اولاد) سے خریدی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو کچھ اونٹ بھی دیے تھے۔ عمرو بن قیظی بیان کرتے ہیں: میں نے ان میں سے کچھ کو دیکھا ہے۔ ابوکریب بیان کرتے ہیں: میں نے زید بن حباب سے دریافت کیا: اس خاتون کو کس نے وہ دیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قیظی ہے، لوگوں نے اس کی متابعت کی ہے اور اس کی سند میں تین راوی ایسے ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6732]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1940 و1941) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4773) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6733
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَهْدَتْ أُمُّ سُنْبُلَةَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَبَنًا فَلَمْ تَجِدْهُ، فَقُلْتُ لَهَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْ طَعَامِ الْأَعْرَابِ. فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ فَقَالَ:" مَا هَذَا مَعَكِ يَا أُمَّ سُنْبُلَةَ؟" قَالَتْ: لَبَنٌ أَهْدَيْتُهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ". فَسَكَبَتْ، فَقَالَ:" نَاوِلِي أَبَا بَكْرٍ". فَفَعَلَتْ، فَقَالَ:" اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ". فَسَكَبَتْ،" فَنَاوِلِي عَائِشَةَ". فَنَاوَلَتْهَا، فَشَرِبَتْ، فَقَالَ:" اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ"، فَسَكَبَتْ، فَنَاوَلَتْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَرِبَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ مِنْ لَبَنٍ أَسْلَمَ وَأَبْرَدِهَا عَلَى الْكَبِدِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ كُنْتُ حَدَّثْتُ أَنَّكَ نَهَيْتَ عَنْ طَعَامِ الْأَعْرَابِ! فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّهُمْ لَيْسُوا بِأَعْرَابٍ هُمْ أَهْلُ بَادِيَتِنَا، وَنَحْنُ [ أَهْلُ ] حَاضِرَتِهِمْ، وَإِذَا دُعُوا أَجَابُوا، فَلَيْسُوا بِأَعْرَابٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ام سنبلہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ تحفے کے طور پر پیش کیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا، میں نے اس سے کہا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم دیہاتیوں کا کھانا کھائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ام سنبلہ! تمہارے پاس کیا ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: دودھ ہے، جو میں نے آپ کو تحفے کے طور پر دینا تھا، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اُم سنبلہ! تم (برتن میں) ڈالو! اس خاتون نے ڈال دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر کو دو! اس نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اُم سنبلہ! تم ڈالو، اس نے ڈال دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عائشہ کو پکڑاؤ، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پکڑایا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی پی لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اُم سنبلہ تم ڈالو! انہوں نے ڈال دیا، پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پی لیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دودھ پی رہے تھے جو کلیجے کے لئے سب سے زیادہ سلامتی والا اور سب سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے، پھر سیدہ عائشہ! نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے تو کہہ دیا تھا کہ آپ دیہاتیوں کے کھانے سے منع کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! یہ لوگ دیہاتی نہیں ہیں، یہ لوگ ویرانوں کے رہنے والے ہیں اور ہم ان کے شہروں کے رہنے والے ہیں، جب انہیں بلایا جاتا ہے تو یہ جواب دیتے ہیں، یہ لوگ دیہاتی نہیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6733]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24489، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6186»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6734
وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَهْدَى لَهُ رَجُلٌ عُكَّةً مِنْ عَسَلٍ فَقَبِلَهَا، وَقَالَ: احْمِ شِعْبِي. فَحَمَاهُ، وَكَتَبَ لَهُ كِتَابًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عیاض بن عبداللہ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، ایک شخص نے شہد کی کپی آپ کو تحفے کے طور پر پیش کی، تو آپ نے اسے قبول کر لیا، اس شخص نے عرض کی: آپ مجھے میری گھاٹی چراگاہ کے طور پر عطا کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اُسے چراگاہ کے طور پر عطا کر دی، اور اس کے لئے ایک تحریر بھی لکھوا دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6734]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (369/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6735
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَمَنْ أَهْدَى [ كُرَاعًا ] فَكَافِئُوهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک پایا بھی تحفے کے طور پر دے، تو تم اسے بدلہ دو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام بزار نے حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6735]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1942)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6736
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَّاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا جَزَاءُ الْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ؟ قَالَ:" النَّصِيحَةُ، وَالدُّعَاءُ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَكْرَهُ رَدَّ اللَّطَفِ؟ قَالَ:" مَا أَقْبَحَهُ، لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب کی طرف سے خوشحال کی جزا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیرخواہی اور دعا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ تحفے کو واپس کرنے کو ناپسند کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنی بری بات ہے، اگر مجھے ایک پایا بھی تحفے کے طور پر دیا جائے، تو میں قبول کر لوں گا، اور اگر مجھے ایک دستی کی دعوت دی جائے، تو میں وہ قبول کر لوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6737
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَتَاهُ مَعْرُوفٌ، فَذَكَرَهُ، فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ تَحَلَّى بِمَا لَمْ يَنَلْ فَهُوَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جس شخص کے پاس بھلائی آئے (یعنی کوئی اُس کے ساتھ بھلائی کرے) اور وہ اس کا ذکر کر دے، تو گویا اس نے اس کا شکریہ ادا کر دیا، اور جو شخص خود کو کسی ایسی چیز کے ذریعے آراستہ ظاہر کرے، جو اسے نہیں ملی، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6737]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1943)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2034، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24072»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6738
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِأَخِيهِ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَقَدْ أَبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی سے یہ کہے: ”اللہ تعالی تمہیں جزائے خیر عطا کرے“ تو اس نے پوری تعریف کر دی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6738]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1944)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں