🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

124. بَابُ هِبَةِ مَا لَمْ يُولَدْ .
اس چیز کو ہبہ کرنا، جو ابھی پیدا ہی نہیں ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6739
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا دَعَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُوسَى صَاحِبَهُ إِلَى الْأَجَلِ الَّذِي كَانَ بَيْنَهُمَا قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ: كُلُّ شَاةٍ وَلَدَتْ عَلَى غَيْرِ لَوْنِهَا فَلَكَ وَلَدُهَا. قَالَ: فَعَمَدَ فَوَضَعَ حِبَالًا عَلَى الْمَاءِ فَلَمَّا رَأَتِ الْحِبَالَ فَزِعَتْ، فَجَالَتْ جَوْلَةً، فَوَلَدْنَ كُلُّهُنَّ بُرْقًا إِلَّا شَاةً وَاحِدَةً، فَذَهَبَ بِأَوْلَادِهِنَّ ذَلِكَ الْعَامَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ کے نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھی (شاید سیدنا شعیب علیہ السلام مراد ہیں) کو اس مخصوص مدت کی طرف دعوت دی، تو ان دونوں کے درمیان یہ بات طے ہوئی، تو ان کے ساتھی نے کہا: ہر وہ بکری جو اس کے رنگ سے مختلف رنگ میں پیدا ہو گی، اس کا بچہ آپ کا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ بڑھے، انہوں نے پانی پر رسیاں رکھ دیں، جب انہوں نے رسیاں دیکھیں، تو وہ خوف زدہ ہو گئیں اور گھومنے لگیں، اور ان سب نے برق بچوں کو جنم دیا (یعنی جن کی سفید روئی کے درمیان کچھ سیاہ بال تھے)، البتہ ایک بکری کا معاملہ مختلف تھا، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اُس سال کی اُن بکریوں کی ساری اولاد حاصل کر لی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6739]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2907 و2946)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6740
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ النُّدَّرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيَّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ:" أَبَرَّهُمَا، وَأَوْفَاهُمَا". ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا أَرَادَ مُوسَى فِرَاقَ شُعَيْبٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا أَمَرَ امْرَأَتَهُ أَنْ تَسْأَلَ أَبَاهَا أَنْ يُعْطِيَهَا مِنْ غَنَمِهِ مَا يَعِيشُونَ بِهِ فَأَعْطَاهَا مَا وَلَدَتْ غَنَمُهُ فِي ذَلِكَ الْعَامِ مِنْ قَالَبِ لَوْنٍ". قَالَ:" فَمَا مَرَّتْ شَاةٌ إِلَّا ضَرَبَ مُوسَى جَنْبَيْهَا بِعَصَاهُ. فَوَلَدَتْ قَوَالِبَ أَلْوَانِهَا كُلُّهَا، وَوَلَدَتْ ثِنْتَيْنِ وَثَلَاثِينَ، كُلُّ شَاةٍ لَيْسَ فِيهَا فَشُوشٌ، وَلَا ضَبُوبٌ، وَلَا كَمِشَةٌ تَفُوتُ الْكَفَّ، وَلَا ثَعُولٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا افْتَتَحْتُمُ الشَّامَ، فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ بَقَايَا مِنْهَا وَهِيَ السَّامِرِيَّةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ السِّجِسْتَانِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو زیادہ اچھائی والی اور زیادہ مکمل تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے سیدنا شعیب علیہ السلام سے جدا ہونے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے والد کو یہ درخواست کریں کہ وہ اپنی بکریوں میں سے انہیں اتنی عطا کر دیں، جس کے ذریعے وہ لوگ رہ سکیں، تو سیدنا شعیب علیہ السلام نے اس خاتون کو یہ کہا: جو بکری اس سال ایسے بچے کو جنم دے، جس کا رنگ اپنی ماں کے رنگ سے مختلف ہو (وہ انہیں مل جائے گی)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو بھی بکری گزرتی تھی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام اس کے پہلو پر اپنا عصا مارتے تھے، تو وہ اپنے سے مختلف رنگ کے بچے کو جنم دیتی تھی، اس نے بتیس بچوں کو جنم دیا، ان میں کوئی بکری ایسی نہیں تھی، جو فشوش ہو (جس کے تھن کا سوراخ بڑا ہو اور دوہے بغیر ہی اس کا دودھ ٹپکتا رہتا ہو)، ضبوب ہو (جس کے دودھ کا سوراخ تنگ ہو) کمشہ ہو (جس کا تھن اتنا چھوٹا ہو کہ دودھ دوہا ہی نہ جا سکے) جو ہتھیلی کو فوت کر دے (یعنی خالی رہنے دے) اور نہ (کوئی بکری) ثعول تھی (جس کا اضافی تھن ہو)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم شام فتح کرو گے، تو تم ان بکریوں کی اولاد کو پالو گے اور وہ سامریہ ہوں گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمر بن خطاب سجستانی کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6740]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں