🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. بَابُ هِبَةِ مَا لَمْ يُولَدْ .
اس چیز کو ہبہ کرنا، جو ابھی پیدا ہی نہیں ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6739
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا دَعَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُوسَى صَاحِبَهُ إِلَى الْأَجَلِ الَّذِي كَانَ بَيْنَهُمَا قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ: كُلُّ شَاةٍ وَلَدَتْ عَلَى غَيْرِ لَوْنِهَا فَلَكَ وَلَدُهَا. قَالَ: فَعَمَدَ فَوَضَعَ حِبَالًا عَلَى الْمَاءِ فَلَمَّا رَأَتِ الْحِبَالَ فَزِعَتْ، فَجَالَتْ جَوْلَةً، فَوَلَدْنَ كُلُّهُنَّ بُرْقًا إِلَّا شَاةً وَاحِدَةً، فَذَهَبَ بِأَوْلَادِهِنَّ ذَلِكَ الْعَامَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ کے نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھی (شاید سیدنا شعیب علیہ السلام مراد ہیں) کو اس مخصوص مدت کی طرف دعوت دی، تو ان دونوں کے درمیان یہ بات طے ہوئی، تو ان کے ساتھی نے کہا: ہر وہ بکری جو اس کے رنگ سے مختلف رنگ میں پیدا ہو گی، اس کا بچہ آپ کا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ بڑھے، انہوں نے پانی پر رسیاں رکھ دیں، جب انہوں نے رسیاں دیکھیں، تو وہ خوف زدہ ہو گئیں اور گھومنے لگیں، اور ان سب نے برق بچوں کو جنم دیا (یعنی جن کی سفید روئی کے درمیان کچھ سیاہ بال تھے)، البتہ ایک بکری کا معاملہ مختلف تھا، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اُس سال کی اُن بکریوں کی ساری اولاد حاصل کر لی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6739]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2907 و2946)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6739 in Urdu