الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ .
معصیت کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے نذر اس چیز کے حوالے سے ہوتی ہے، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا ارادہ کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 6951
قَالَ جَابِرٌ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَابِرٍ.
وَرَوَاهُ بِرِجَالِ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ عَلَى جَابِرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَابِرٍ.
وَرَوَاهُ بِرِجَالِ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ عَلَى جَابِرٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں نذر پوری نہیں کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سلیمان بن موسیٰ کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے: اس نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے
یہ روایت صحیح کے رجال کے ساتھ نقل کی ہے، لیکن یہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6951]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (297/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13753»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6952
وَعَنْ رَجُلٍ: أَنَّهُ حَجَّ مَعَ ذِي قَرَابَةٍ لَهُ مَقْرُونًا بِهِ. فَرَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقَالَ: إِنَّهُ نَذْرٌ. فَأَمَرَ بِالْقِرَانِ أَنْ يُقْطَعَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ مِنْ رُوَاتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ مِنْ رُوَاتِهِ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ رسی میں بندھ کر حج کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ملاحظہ کیا، تو فرمایا: اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ نذر ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رسی کے بارے میں حکم دیا کہ اسے کاٹ دیا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6952]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6952]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20066»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6953
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَدْرَكَ رَجُلَيْنِ وَهُمَا مُقْتَرِنَانِ يَمْشِيَانِ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ الْقِرَانِ؟". قَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَذَرْنَا أَنْ نَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ مُقْتَرِنَيْنِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ هَذَا نَذْرًا" - فَقَطَعَ قِرَانَهُمَا -" إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کو پایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے تھے اور پیدل چلتے ہوئے بیت اللہ کی طرف جا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس رسی کا کیا معاملہ ہے؟ ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے یہ نذر مانی تھی کہ اس طرح رسی میں بندھ کر پیدل چل کر، بیت اللہ کی طرف جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز نذر نہیں ہوتی ہے، آپ نے ان دونوں کی رسی کو کٹوا دیا اور فرمایا: نذر اس چیز کے بارے میں ہوتی ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول مراد لیا گیا ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6953]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6714)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2190، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6675، 6936، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19621، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلَيْنِ مَقْرُونَيْنِ حَاجَّيْنِ نَذْرًا، فَقَالَ:" انْزِعَا قِرَانَكُمَا". فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ نَذْرٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْزِعَا قِرَانَكُمَا، ثُمَّ حُجَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو آدمیوں کے پاس سے ہوا، جو بندھے ہوئے تھے اور حج کے لئے جا رہے تھے، انہوں نے نذر مانی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اپنی رسی کو اتار دو، ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ نذر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اپنی رسی کو اتار دو اور پھر حج کے لیے جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6954]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6954]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7477»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6955
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَمَا هُوَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ قَرِيبًا مِنْ مَكَّةَ فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَةٍ نَاشِرَةٍ شَعْرَهَا قَالَ:" مَا هَذِهِ؟". قَالُوا: امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ نَاشِرَةً شَعْرَهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَخْتَمِرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي يَحْيَى، وَهُوَ غَيْرُ الَّذِي فِي الْمِيزَانِ، فَإِنَّ هَذَا رَوَى عَنْهُ الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ، وَرَوَى هُوَ عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفر کے دوران مکہ کے قریب ایک عورت کو دیکھا، جس نے بال بکھرائے ہوئے تھے (یعنی وہ پردے کے بغیر تھی)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ قریش سے تعلق رکھنے والی عورت ہے اور اس نے یہ نذر مانی ہے کہ وہ اپنے بال کھلے رکھ کر (یعنی پردے کے بغیر) حج کے لئے جائے گی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا کہ وہ چادر لے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابویحیی ہے، یہ اس راوی کے علاوہ ہے، جس کا ذکر ”میزان“ میں ہوا ہے کیونکہ اس سے فضل بن سہل اعرج نے روایت نقل کی ہے اور وہ زید بن حباب سے روایت نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6955]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1348 و1349)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6956
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا نَذْرَ إِلَّا فِيمَا أُطِيعَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ، وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا طَلَاقَ وَلَا عَتَاقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَلَا يَمِينَ فِي غَصْبٍ". وَأَسْقَطَ:" وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَلَا يَمِينَ فِي غَصْبٍ". وَأَسْقَطَ:" وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نذر صرف اس چیز کے بارے میں ہوتی ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی گئی ہو، قطع رحمی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے اور آدمی جب مالک نہ ہو، تو طلاق دینے، یا غلام آزاد کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”غصب کے بارے میں قسم کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“ اس میں یہ الفاظ ساقط ہیں: ”قطع رحمی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“۔ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6956]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10933، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2050»
الحكم على الحديث:
اسنادہ جید
حدیث نمبر: 6957
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا:" لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ".
قُلْتُ: وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الطَّلَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الطَّلَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: تمہارے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے چھ چیزیں یاد ہیں: ”طلاق دینے کا حق صرف نکاح کے بعد ہوتا ہے، غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے اور معصیت کے بارے میں نذر پوری نہیں کی جاتی۔۔۔۔۔۔۔“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ مکمل روایت طلاق سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6957]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6957]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (266) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (292)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6958
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ النَّاسَ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ فَرَأَى رَجُلًا قَائِمًا كَأَنَّهُ أَعْرَابِيٌّ فِي الشَّمْسِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لِي أَرَاكَ قَائِمًا؟". قَالَ: نَذَرْتُ أَنْ لَا أَجْلِسَ حَتَّى تَفْرَغَ مِنْ خُطْبَتِكَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ لَيْسَ هَذَا بِنَذْرٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا أُرِيدَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شدید گرم دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا آپ نے ایک شخص کو کھڑے ہوئے ملاحظہ فرمایا، وہ دیہاتی لگ رہا تھا اور دھوپ میں کھڑا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں کھڑا ہوا دیکھ رہا ہوں؟ اس نے کہا: میں نے یہ نذر مانی ہے کہ جب تک آپ خطبہ سے فارغ نہیں ہوں گے میں بیٹھوں گا نہیں ’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! یہ نذر نہیں ہوتی ہے، نذر وہ ہوتی ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا مراد لی گئی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6958]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6958]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الاوسط (1432) اخرجه احمد فى المسند (6975)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1432»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6959
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَذَرَ أَبُو إِسْرَائِيلَ أَنْ يَقُومَ يَوْمًا فِي الشَّمْسِ يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ، وَلَا يَتَكَلَّمَ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْعُدَ وَيَتَكَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ نے یہ نذر مانی کہ وہ پورا دن، رات ہونے تک دھوپ میں کھڑے رہیں گے اور بات چیت نہیں کریں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ بیٹھ بھی جائیں اور بات چیت بھی کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6959]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6959]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8542»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6960
وَعَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ الْكِلَابِيِّ قَالَ: سُرِقَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَدْعَاءُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَئِنْ رَدَّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيَّ لَأَشْكُرَنَّ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ". فَوَقَعَتْ فِي حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِيهِ امْرَأَةٌ مُسْلِمَةٌ فَكَانَتِ الْإِبِلُ إِذَا سَرَحَتْ سَرَحَتْ مُتَوَحِّدَةً فَإِذَا بَرَكَتِ الْإِبِلُ بَرَكَتْ مُتَوَحِّدَةً وَاضِعَةً بِجِرَانِهَا. فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: كَأَنِّي بِهَذِهِ النَّاقَةِ تَمَثَّلُ بِشَيْءٍ فَأَوْقَعَ اللَّهُ فِي خَلَدِهَا أَنْ تَهَرُبَ عَلَيْهَا فَوَجَدَتْ مِنَ الْقَوْمِ غَفْلَةً فَقَعَدَتْ عَلَيْهَا، ثُمَّ حَرَّكَتْهَا، فَصَبَّحَتْ بِهَا الْمَدِينَةَ، فَلَمَّا رَآهَا الْمُسْلِمُونَ فَرِحُوا بِهَا وَمَشَوْا بِجَنْبِهَا حَتَّى أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهَا قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ". فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَنْجَانِي اللَّهُ عَلَيْهَا لَأَنْحَرَهَا وَأُطْعِمَ لَحْمَهَا الْمَسَاكِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِئْسَ مَا جَزَيْتِيهَا. لَا نَذْرَ لَكِ إِلَّا فِيمَا مَلَكَتْ يَمِينُكِ" فَانْتَظَرْنَا هَلْ يُحْدِثُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْمًا أَوْ صَلَاةً فَظَنُّوا أَنَّهُ قَدْ نَسِيَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ قُلْتَ:" لَئِنْ رَدَّهَا اللَّهُ تَعَالَى عَلَيَّ لَأَشْكُرَنَّ رَبِّي". فَقَالَ:" أَوَلَمْ أَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ الْقُرَشِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ وَرُدَّ عَلَيْهِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ وَتُرِكَ حَدِيثُهُ.

سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی جدعاء چوری ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے وہ مجھے واپس کروا دی تو میں اپنے پروردگار کا ضرور شکر ادا کروں گا، وہ اونٹنی عربوں کے ایک قبیلے تک پہنچ گئی، جس میں ایک مسلمان عورت بھی تھی، جب اونٹ چرنے جاتے تھے تو وہ اونٹنی الگ اکیلی چرتی تھی اور جب اونٹ بیٹھتے تھے تو وہ الگ اکیلی اپنی گردن زمین پر ڈال کر بیٹھتی تھی، اس عورت نے سوچا یوں لگتا ہے یہ اونٹنی کچھ مانوس سی لگتی ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے ذہن میں یہ بات ڈال دی کہ وہ اس کے اوپر سوار ہو کر فرار ہو سکتی ہے، اس نے لوگوں کو غفلت کی حالت میں پایا، تو وہ اس اونٹنی پر سوار ہوئی اسے حرکت دی اور اس پر سوار ہو کر مدینہ منورہ آ گئی جب مسلمانوں نے اسے دیکھا تو وہ اس حوالے سے خوش ہوئے اور اس کے پہلو میں چلتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اسے ملاحظہ فرمایا، تو آپ نے فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، اس عورت نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے یہ نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس اونٹنی پر نجات عطا کر دی، تو میں اسے قربان کر کے اس کا گوشت مسکینوں کو کھلاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اسے برا بدلہ دیا ہے، تمہاری نذر صرف اس چیز کے بارے میں ہو سکتی ہے، جس کی تم مالک ہو، راوی کہتے ہیں: ہم اس بات کا انتظار کرتے رہے کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھیں گے، یا نماز پڑھیں گے، لوگوں نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ بھول گئے ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ نے تو یہ بات ارشاد فرمائی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے یہ اونٹنی مجھے واپس کر دی، تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے یہ نہیں کہا: تھا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد قرشی ہے، جسے محمد بن مبارک صوری نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن ان کی اس بات کو مسترد کیا گیا ہے ائمہ نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے اور اس کی حدیث کو متروک قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6960]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1075)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1075»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً