الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ .
معصیت کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے نذر اس چیز کے حوالے سے ہوتی ہے، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا ارادہ کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 6956
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا نَذْرَ إِلَّا فِيمَا أُطِيعَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ، وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا طَلَاقَ وَلَا عَتَاقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَلَا يَمِينَ فِي غَصْبٍ". وَأَسْقَطَ:" وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَلَا يَمِينَ فِي غَصْبٍ". وَأَسْقَطَ:" وَلَا نَذْرَ فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نذر صرف اس چیز کے بارے میں ہوتی ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی گئی ہو، قطع رحمی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے اور آدمی جب مالک نہ ہو، تو طلاق دینے، یا غلام آزاد کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”غصب کے بارے میں قسم کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“ اس میں یہ الفاظ ساقط ہیں: ”قطع رحمی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی“۔ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6956]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10933، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2050»
الحكم على الحديث:
اسنادہ جید
Majma al-Zawa'id Hadith 6956 in Urdu