الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً .
اس شخص کا بیان، جو کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے
حدیث نمبر: 7252
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا طَلَاقَ إِلَّا لِعِدَّةٍ، وَلَا عِتْقَ إِلَّا لِوَجْهِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طلاق صرف عدت کے لئے ہوتی ہے، اور آزاد کرنا، صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن سعید بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7252]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن سعید بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم! الكبير (10941)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10941»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7253
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً فَهِيَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا قَيْسًا الْجُذَامِيَّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا قَيْسًا الْجُذَامِيَّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے، تو یہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف قیس جذامی کا معاملہ مختلف ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7253]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1760) اخرجه احمد فى المسند (147/4 و150)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16875»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7254
وَعَنْ شُعْبَةَ الْكُوفِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
شعبہ کوفی بیان کرتے ہیں: میں ابوبردہ بن ابوموسیٰ کے پاس موجود تھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں ایسی حدیث بیان نہ کروں؟ جو میرے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی غلام کو آزاد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں، اُس (آزاد کرنے والے) کے (ہر ایک) عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7254]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7255
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ أَبَوَيْنِ مُسْلِمَيْنِ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يَسْتَغْنِيَ عَنْهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ، وَمَنْ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا كَانَ فِكَاكَهُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا مالک بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص، مسلمان ماں باپ کے کسی یتیم بچے کو اپنے کھانے اور پینے میں شریک کر لے، جب تک وہ اس سے بے نیاز نہیں ہو جاتا، اس شخص کے لئے لازمی طور پر جنت واجب ہو جائے گی، اور جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کر دے، تو وہ آزاد ہونے والا غلام) اس شخص کے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گا، اس (آزاد ہونے والے غلام) کا ہر ایک عضو اس (آزاد کرنے والے شخص) کے ہر ایک عضو کا کفارہ بن جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7255]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7256
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ (عَمْرٍو) الْقُشَيْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً، فَهِيَ فِدَاؤُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَكَانُ كُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ مُحَرَّرَةُ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ أَطْوَلُ مِنْ هَذَا، وَهُوَ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ أَطْوَلُ مِنْ هَذَا، وَهُوَ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا مالک بن عمرو قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی مسلمان گردن (یعنی غلام) کو آزاد کرے، تو وہ اس کے لئے جہنم سے فدیہ بن جائے گا، اُس کی ہر ایک ہڈی اس کی ہڈی کی جگہ (جہنم سے) آزاد شمار ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور یہ اس سے زیادہ طویل روایت ہے، نہ نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں بھی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7256]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/19) اخرجه احمد فى المسند (344/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7257
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَإِنَّهُ يَجْرِي مِنْ كُلِّ عُضْوٍ أَوْ يُحَرِّرُ مِنْ كُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مومن گردن (یعنی غلام) کو آزاد کرتا ہے، تو یہ چیز اس کے ہر عضو میں جاری ہوتی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تو وہ اس کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کروا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے، جسے ابن حبان نے، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7257]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1393)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7258
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً لِلَّهِ أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے غلام آزاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس) آزاد ہونے والے غلام) کے ہر ایک عضو کے عوض میں، اُس (آزاد کرنے والے شخص) کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7258]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7258]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1143) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5839)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5839، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1097»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7259
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ. ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ. ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ. ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ قِيَامَ الرُّمْحِ. ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ (ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ) قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ. ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ".
قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" أَيَّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا فَهُوَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ ؛ يُجْزِئُ بِكُلِّ عَظْمٍ مِنْهُ عَظْمًا مِنْهُ، (وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ أَعْتَقَتِ امْرَأَةً مُسْلِمَةً، فَهِيَ فَكَاكُهَا مِنَ النَّارِ، يُجْزِئُ بِكُلِّ عَظْمٍ مِنْهَا عَظْمًا مِنْهَا) وَأَيَّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَقَبَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ فَهُمَا فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ بِكُلِّ عَظْمَيْنِ مِنْ عِظَامِهِمَا عَظْمًا مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: رات کا کون سا حصہ (دعا کی قبولیت) کے حوالے سے زیادہ سنا جانے والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کا آخری نصف حصہ، پھر اس کے بعد نماز قبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جاتی ہے، پھر کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ایک نیزے یا دو نیزے جتنا بلند نہیں ہو جاتا پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ سایہ نیزے جتنا ہو جائے، پھر کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ڈھل نہیں جاتا، پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ سورج (غروب ہونے کی طرف) ایک، یا دو نیزے جتنا رہ جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان شخص، کسی مسلمان شخص کو آزاد کرتا ہے، تو وہ (آزاد ہونے والا) اُس (آزاد کرنے والے) کے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتا ہے، اُس کی ہر ایک ہڈی اس کی ہر ہڈی کی جگہ کفایت کر جاتی ہے، اور جو مسلمان عورت کسی مسلمان عورت کو آزاد کرتی ہے، تو وہ اُس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتی ہے، اس کی ہر ایک ہڈی اس کی ہر ہڈی کی جگہ کفایت کر جاتی ہے اور جو مسلمان شخص، دو مسلمان افراد کو آزاد کرتا ہے، تو وہ دونوں اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں، ان دونوں کی ہر ایک ہڈی اُس کی ہڈی کی جگہ کفایت کر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7259]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7259]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (279)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7260
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ مُؤْمِنًا فِي الدُّنْيَا أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنیا میں، کسی مومن کو آزاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس (آزاد ہونے والے) کے ہر ایک عضو کی جگہ اُس (آزاد کرنے والے) کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7260]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10641)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7261
وَعَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا مَلَكَ أَحَدُكُمْ شَيْئًا فِيهِ ثَمَنُ رَقَبَةٍ فَلْيُعْتِقْهَا، فَإِنَّهُ يَفْدِي كُلَّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الصَّغَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الصَّغَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسکینہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص ایسی چیز کا مالک بن جائے، جس میں غلام آزاد کرنے کی قیمت ہو، تو اسے غلام آزاد کر دینا چاہیے، کیونکہ اُس (آزاد ہونے والے) کا ہر ایک عضو اُس (آزاد کرنے والے) کے ہر ایک عضو کا فدیہ بن جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ صغانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7261]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ صغانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7261]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (335/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً