الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ .
مومن گردن (غلام یا کنیز) کا بیان
حدیث نمبر: 7262
عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّهُ جَاءَ بِأَمَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَإِنْ كُنْتَ تَرَى هَذِهِ مُؤْمِنَةً فَأَعْتِقْهَا. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتُؤْمِنِينَ بِالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ ایک سیاہ فام کنیز کو لے کے آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ مومن ہے، تو آپ اسے آزاد کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں، اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے پر ایمان رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7262]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7262]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7263
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً، وَعِنْدِي جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ائْتِنِي بِهَا". قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ (مَتْنُ) أَحَدِهِمَا مِثْلُ هَذَا، وَالْآخَرُ: فَقَالَ لَهَا:" أَيْنَ اللَّهُ؟". فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ. قَالَ:" مَنْ أَنَا". قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ.
وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْمَرْزُبَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُدَلِّسٌ، وَعَنْعَنَهُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: مجھ پر ایک گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی کنیز موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کے آؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں، اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک روایت کا متن اس روایت کی مانند ہے، اور دوسری کے متن میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ اس روایت کی سند میں، ایک راوی سعید بن ابومرزبان ہے، وہ ضعیف اور تدلیس کرنے والا ہے اور اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ برے حافظے کا مالک ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7263]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (13 و37) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12369)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7264
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهَا جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَفَتُجْزِئُ هَذِهِ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْنَ اللَّهُ؟" قَالَتْ: فِي السَّمَاءِ. قَالَ:" فَمَنْ أَنَا؟" قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتُؤْمِنِينَ بِمَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ ایک سیاہ فام کنیز تھی، اس عورت نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، تو کیا یہ کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: آسمان میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ آیا ہے تم اس پر ایمان رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس عورت سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو! یہ مومن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عنبسہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7264]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عنبسہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7264]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (116/22 و117)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7265
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِأَمَةٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَفَتُجْزِئُ هَذِهِ عَنِّي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَبُّكِ؟" قَالَتْ: اللَّهُ رَبِّي. قَالَ:" فَمَا دِينُكِ؟" قَالَتِ: الْإِسْلَامُ. قَالَ:" فَمَنْ أَنَا؟" قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" فَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" وَتُصَلِّينَ الْخَمْسَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" وَتَصُومِينَ رَمَضَانَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" وَتُقِرِّينَ بِمَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى ظَهْرِهَا وَقَالَ:" أَعْتِقِيهَا، فَقَدَ أَجْزَأَتْ عَنْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْإِيمَانِ، وَفِيمَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ قُبَيْلَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْإِيمَانِ، وَفِيمَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ قُبَيْلَ هَذَا.
عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: مجھے میرے والد نے، میرے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے: ایک عورت اپنی کنیز کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، تو کیا یہ میری طرف سے کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیث دریافت کیا: تمہارا پروردگار کون ہے؟ اس کنیز نے عرض کی: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا دین کیا ہے؟ اس نے عرض کی: اسلام، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم پانچ نمازیں ادا کرتی ہو؟ اُس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم رمضان کے روزے رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس چیز کا اقرار کرتی ہو؟ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس کی پشت پر مارا اور فرمایا: اسے آزاد کر دو! یہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث ایمان سے متعلق باب میں اور اس شخص سے متعلق باب میں، جو اپنے غلام کو مارتا ہے اور اس سے کچھ پہلے گزرا ہے، اس میں ذکر کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7265]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/17 و 137)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف