الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّ مِنْ عَبِيدِ أَهْلِ الْحَرْبِ إِلَى الْمُسْلِمِينَ وَأَسْلَمَ وَمَوْلَاهُ كَافِرٌ .
اہل حرب کے قیدیوں سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا بیان جو فرار ہو کر مسلمانوں کی طرف آ کر اسلام قبول کر لیتا ہے، اور اس کا آقا کافر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 7266
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُعْتِقُ مَنْ جَاءَهُ مِنَ الْعَبِيدِ قَبْلَ مَوَالِيهِمْ إِذَا أَسْلَمُوا. وَقَدْ أَعْتَقَ يَوْمَ الطَّائِفِ رَجُلَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو بھی غلام اس کے آقاؤں کے اسلام قبول کرنے سے پہلے آ جاتا تھا، تو آپ اسے آزاد قرار دیتے تھے، غزوہ طائف کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو افراد کو آزاد قرار دیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7266]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2564) اخرجه احمد فى المسند (223/1 224 و (362,249,248,243,236)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2112، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7267
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الطَّائِفِ:" مَنْ خَرَجَ مِنَ الْعَبِيدِ فَهُوَ حُرٌّ". فَخَرَجَ عَبِيدٌ مِنَ الْعَبِيدِ فِيهِمْ أَبُو بَكَرَةَ فَأَعْتَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ (بِاخْتِصَارٍ) ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ (بِاخْتِصَارٍ) ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: راوی بیان کرتے ہیں: غزوہ طائف کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی غلام نکل کر آئے گا، وہ آزاد شمار ہو گا، تو کچھ غلام نکل کر آ گئے، جن میں ایک سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو آزاد قرار دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7267]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7267]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7268
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا، فَقُلْنَا: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ، فَسَأَلْنَاهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَنَا فِي الطُّهْرِ فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا، وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَنَا فِي الدُّبَّاءِ فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا، وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْنَا أَبَا بَكَرَةَ فَأَبَى وَقَالَ:" هُوَ طَلِيقُ اللَّهِ وَطَلِيقُ رَسُولِهِ". وَكَانَ أَبُو بَكَرَةَ خَرَجَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ حَاصَرَ الطَّائِفَ فَأَسْلَمَ.
امام شعبی نے، ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ بیان نقل کیا ہے: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تین درخواستیں کیں لیکن آپ نے ہمیں رخصت نہیں دی، ہم نے عرض کی: ہماری سرزمین ٹھنڈی سرزمین ہے، ہم نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ ہمیں طہارت کے بارے میں رخصت عطا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رخصت نہیں دی، ہم نے آپ سے یہ گزارش کی کہ آپ ہمیں دباء استعمال کرنے کی رخصت دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی اجازت نہیں دی، ہم نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ ابوبکرہ کو ہمیں واپس کریں، تو آپ نے یہ بات بھی تسلیم نہیں کی، آپ نے فرمایا: وہ اللہ کے نام پر آزاد ہے اور اس کے رسول کے نام پر آزاد ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اس وقت نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، اور سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7268]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7269
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي فُلَانٌ الثَّقَفِيُّ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ثَلَاثٍ فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا فِي شَيْءٍ مِنْهُنَّ ؛ سَأَلْنَاهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْنَا أَبَا بَكَرَةَ، وَكَانَ مَمْلُوكًا فَأَسْلَمَ قَبْلَنَا وَقَالَ:" لَا، هُوَ طَلِيقُ اللَّهِ، ثُمَّ طَلِيقُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: فلاں ثقفی نے مجھے یہ بات بتائی ہے: وہ کہتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تین چیزوں کے بارے میں درخواست کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہمیں کسی کے بارے میں بھی رخصت نہیں دی، ہم نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ ابوبکرہ کو ہمیں واپس کر دیں، کیونکہ وہ پہلے غلام تھے اور وہ ہم سے پہلے اسلام لے آئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزاد کردہ ہے، اور پھر اس کے بعد اللہ کے رسول کی طرف سے آزاد کردہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7269]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7270
وَعَنْ أَبِي بَكَرَةَ أَنَّهُ خَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ مُحَاصِرٌ أَهْلَ الطَّائِفِ بِثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ عَبْدًا فَأَعْتَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمُ الَّذِينَ يُقَالُ لَهُمْ: عُتَقَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، وہ تئیس غلام تھے، جو نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد قرار دیا اور یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں ”عتقاء“ کہا: جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7270]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7270]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7271
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الطَّائِفِ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى:" أَيَّمَا عَبْدٍ خَرَجَ فَهُوَ حُرٌّ" فَخَرَجَ إِلَيْهِ عَبْدَانِ فَأَعْتَقَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کے پاس پڑاؤ کیا تو آپ نے منادی کو حکم دیا تو اس نے یہ اعلان کیا: جو غلام نکل کر آئے گا وہ آزاد شمار ہو گا، تو دو غلام نکل کر آپ کی طرف آئے تھے تو آپ نے ان دونوں کو آزاد قرار دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7271]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7271]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7272
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تَدَلَّى عَبْدٌ مِنْ حِصْنِ الطَّائِفِ فَجَاءَهُ مَوْلَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رُدَّ عَلَيَّ غُلَامِي. فَقَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا أَسْلَمَ قَبْلَ مَوْلَاهُ لَمْ يُرَدَّ إِلَيْهِ، وَإِذَا أَسْلَمَ الْمَوْلَى، ثُمَّ أَسْلَمَ الْعَبْدُ دُفِعَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: طائف کے قلعے میں سے ایک غلام اتر کر آ گیا، اس کا آقا بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میرا غلام مجھے واپس کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب غلام اپنے آقا سے پہلے اسلام قبول کر لے، تو اس غلام کو واپس نہیں کیا جائے گا، اور جب آقا نے اسلام قبول کر لیا اور غلام نے بعد میں اسلام قبول کیا ہو، تو پھر اسے آقا کے سپرد کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم بن وجیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7272]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم بن وجیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7272]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7978)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7273
وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ: أَنَّ نَافِعًا كَانَ عَبْدًا لِغَيْلَانَ فَفَرَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَيْلَانُ مُشْرِكٌ فَأَسْلَمَ غَيْلَانُ فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِ وَلَاءَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نافع، سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، وہ فرار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا، سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ اس وقت مشرک تھے، بعد میں سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافع کی ولاء، سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ کو واپس کر دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7273]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7273]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن