🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّ مِنْ عَبِيدِ أَهْلِ الْحَرْبِ إِلَى الْمُسْلِمِينَ وَأَسْلَمَ وَمَوْلَاهُ كَافِرٌ .
اہل حرب کے قیدیوں سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا بیان جو فرار ہو کر مسلمانوں کی طرف آ کر اسلام قبول کر لیتا ہے، اور اس کا آقا کافر ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7273
وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ: أَنَّ نَافِعًا كَانَ عَبْدًا لِغَيْلَانَ فَفَرَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَيْلَانُ مُشْرِكٌ فَأَسْلَمَ غَيْلَانُ فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِ وَلَاءَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نافع، سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، وہ فرار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا، سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ اس وقت مشرک تھے، بعد میں سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافع کی ولاء، سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ کو واپس کر دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7273]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 7273 in Urdu