🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ .
مومن گردن (غلام یا کنیز) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7265
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِأَمَةٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَفَتُجْزِئُ هَذِهِ عَنِّي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَبُّكِ؟" قَالَتْ: اللَّهُ رَبِّي. قَالَ:" فَمَا دِينُكِ؟" قَالَتِ: الْإِسْلَامُ. قَالَ:" فَمَنْ أَنَا؟" قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" فَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" وَتُصَلِّينَ الْخَمْسَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" وَتَصُومِينَ رَمَضَانَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" وَتُقِرِّينَ بِمَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى ظَهْرِهَا وَقَالَ:" أَعْتِقِيهَا، فَقَدَ أَجْزَأَتْ عَنْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْإِيمَانِ، وَفِيمَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ قُبَيْلَ هَذَا.
عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: مجھے میرے والد نے، میرے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے: ایک عورت اپنی کنیز کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، تو کیا یہ میری طرف سے کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیث دریافت کیا: تمہارا پروردگار کون ہے؟ اس کنیز نے عرض کی: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا دین کیا ہے؟ اس نے عرض کی: اسلام، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم پانچ نمازیں ادا کرتی ہو؟ اُس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم رمضان کے روزے رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس چیز کا اقرار کرتی ہو؟ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس کی پشت پر مارا اور فرمایا: اسے آزاد کر دو! یہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث ایمان سے متعلق باب میں اور اس شخص سے متعلق باب میں، جو اپنے غلام کو مارتا ہے اور اس سے کچھ پہلے گزرا ہے، اس میں ذکر کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7265]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/17 و 137)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 7265 in Urdu