🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ .
مومن گردن (غلام یا کنیز) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7264
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهَا جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً أَفَتُجْزِئُ هَذِهِ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْنَ اللَّهُ؟" قَالَتْ: فِي السَّمَاءِ. قَالَ:" فَمَنْ أَنَا؟" قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتُؤْمِنِينَ بِمَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ ایک سیاہ فام کنیز تھی، اس عورت نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، تو کیا یہ کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: آسمان میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ آیا ہے تم اس پر ایمان رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس عورت سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو! یہ مومن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عنبسہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7264]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (116/22 و117)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7264 in Urdu