الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] .
رجوع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7759
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: بَلَغَ ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنْ طَلَّقَ مَا لَمْ يَنْكِحْ فَهُوَ جَائِزٌ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَخْطَأَ فِي هَذَا، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: (إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ) ، وَلَمْ يَقُلْ إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ، ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ نَكَحْتُمُوهُنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: اگر آدمی اس عورت کو طلاق دیدے جس کے ساتھ اس نے نکاح نہیں کیا ہوا تھا تو یہ جائز ہو گا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: انہوں نے اس مسئلے میں غلطی کی ہے اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم مومن عورتوں کے ساتھ نکاح کر لو پھر اس کے بعد اگر تم انہیں مس کرنے سے پہلے انہیں طلاق دیدو“ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: جب تم مومن عورتوں کو طلاق دیدو اور پھر ان سے نکاح کر لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7759]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9635)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7760
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَوْزِيِّ قَالَ: قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ ذَكَرَ امْرَأَةً فَقَالَ: يَوْمَ أَتَزَوَّجُهَا فَهِيَ طَالِقٌ أَلْبَتَّةَ؟ فَقَالَ عَطَاءٌ:" لَا طَلَاقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ عُقْدَتَهُ، وَلَا عِتْقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ رَقَبَتَهُ".
ذُكِرَ ذَلِكَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَسْنَدَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ذُكِرَ ذَلِكَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَسْنَدَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایوب بن سلیمان جوزی بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء بن ابی رباح سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو کسی عورت کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ جس دن میں نے اس کے ساتھ شادی کی، تو اسے طلاق بتہ ہو گی، تو عطاء نے جواب دیا: آدمی جس کے عقدہ کا مالک نہ ہو اسے طلاق نہیں دے سکتا اور جس کی گردن کا مالک نہ ہو اسے آزاد نہیں کر سکتا۔ یہ بات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ذکر کی گئی ہے، اور انہوں نے اس کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ایوب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7760]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ایوب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11467)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف