🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] .
رجوع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7759
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: بَلَغَ ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنْ طَلَّقَ مَا لَمْ يَنْكِحْ فَهُوَ جَائِزٌ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَخْطَأَ فِي هَذَا، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: (إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ) ، وَلَمْ يَقُلْ إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ، ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ نَكَحْتُمُوهُنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: اگر آدمی اس عورت کو طلاق دیدے جس کے ساتھ اس نے نکاح نہیں کیا ہوا تھا تو یہ جائز ہو گا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: انہوں نے اس مسئلے میں غلطی کی ہے اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم مومن عورتوں کے ساتھ نکاح کر لو پھر اس کے بعد اگر تم انہیں مس کرنے سے پہلے انہیں طلاق دیدو“ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: جب تم مومن عورتوں کو طلاق دیدو اور پھر ان سے نکاح کر لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9635)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 7759 in Urdu