🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] .
رجوع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7749
عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ [ طَلْقَةً ] ، ثُمَّ ارْتَجَعَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عاصم بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدی تھی پھر آپ نے ان سے رجوع کر لیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/17) اخرجه احمد فى السند (478/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7750
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ حَفْصَةَ، ثُمَّ ارْتَجَعَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدی تھی پھر آپ نے ان سے رجوع کر لیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7750]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1501)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2265»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7751
وَرَوَى لَهُ أَبُو يَعْلَى: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ طَلَّقَ حَفْصَةَ أُمِرَ أَنْ يُرَاجِعَهَا.
وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام ابویعلیٰ نے ان کے (یعنی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے) حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدی، تو آپ کو یہ حکم دیا گیا کہ آپ ان سے رجوع کر لیں۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7751]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7752
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلَ عُمَرُ عَلَى حَفْصَةَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ لَهَا: مَا يُبْكِيكِ؟ لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَكِ إِنَّهُ قَدْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً، ثُمَّ رَاجَعَكِ مِنْ أَجْلِي وَاللَّهِ لَإِنْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً أُخْرَى لَا كَلَّمْتُكِ أَبَدًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ كَذَلِكَ رِجَالُ الْبَزَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو وہ رو رہی تھیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں طلاق دیدی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے بھی تمہیں ایک مرتبہ طلاق دے چکے ہیں اور میری وجہ سے آپ نے تم سے رجوع کر لیا تھا اللہ کی قسم! اگر آپ نے دوسری مرتبہ تمہیں طلاق دیدی، تو میں کبھی تمہارے ساتھ بات نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7752]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1502) اخرجه ابو يعلي فى المسند (172) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7753
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ حَفْصَةَ فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَوَضَعَ التُّرَابَ عَلَى رَأْسِهِ، وَقَالَ: مَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ بَعْدَهَا، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُرَاجِعَ حَفْصَةَ رَحْمَةً لِعُمَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْحَضْرَمِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی، تو انہوں نے مٹی اپنے سر میں ڈالی اور بولے: اے خطاب کے بیٹے! اللہ تعالیٰ اس کے بعد تمہاری کیا پروا کرے گا پھر اس کے بعد سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے، اور بولے: اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر رحمت کی وجہ سے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ رجوع کر لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صالح حضرمی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7754
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا طَلَاقَ إِلَّا بَعْدَ نِكَاحٍ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهَذَا لَفْظُهُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طلاق صرف نکاح کے بعد ہوتی ہے، اور غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ روایت کے یہ الفاظ ان کے ہیں امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7754]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1499) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (462)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8220»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7755
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا طَلَاقَ لِمَنْ يَمْلِكُ، وَلَا عَتَاقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنْ طَاوُوسًا لَمْ يَلْقَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی (دی ہوئی) طلاق نہیں ہوتی، جو مالک نہ ہو (یعنی جو طلاق دینے کا حق نہ رکھتا ہو)، اور اس شخص کا غلام آزاد کرنا ثابت نہیں ہوتا، جو (غلام کا) مالک نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ طاؤس نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7755]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (89) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (166/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 89، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3306/9، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2646»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بَعْدَ طَلَاقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طلاق دینا، صرف نکاح کے بعد ہی ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں أحمد بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (501)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7757
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا:" لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ، وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِتْقِ وَالنُّذُورِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے تمہارے لئے اللہ کے رسول سے چھ باتیں یاد رکھیں ہیں: ”طلاق دینا صرف نکاح کے بعد ہوتا ہے غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے معصیت کے بارے میں نذر کو پورا کرنا لازم نہیں ہوتا بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی رات تک خاموش رہنے (یعنی چپ کے روزے) کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور روزے رکھتے ہوئے صوم وصال نہیں رکھا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی اور رات تک خاموش رہنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے غلام آزاد کرنے اور نذر سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (266)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7758
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ مَمْلُوكٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مَوْلَايَ زَوَّجَنِي، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ امْرَأَتِي قَالَ: فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا الطَّلَاقُ بِيَدِ مَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کرتے ہیں: ایک غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے آقا نے میری شادی کروائی اب وہ یہ چاہتا ہے کہ میرے اور میری بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! طلاق کا اختیار اس شخص کو ہوتا ہے جو پنڈلی کو پکڑتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 7758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (179/17)، أخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2696»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں