الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الطَّعَامِ .
کھانے کے بعد آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 7945
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ وَأَشْبَعْتَ وَأَرْوَيْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ فرماتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تو نے کھلایا ہے، تو نے ہی پلایا ہے، تو نے سیر کیا ہے، اور تو نے سیراب کیا ہے، تو ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جو ایسی نہ ہو کہ جسے قبول نہ کیا جائے، اور جو ایسی نہ ہو کہ اسے رخصت کر دیا جائے، اور نہ ہی ایسی ہو کہ تجھ سے بے نیاز ہوا جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7945]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7945]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (138/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17605»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7946
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: تَعَشَّيْتُ مَعَ أَبِي بُرْدَةَ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ مَا حَدَّثَنِي بِهِ أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ فَشِبَعَ وَشَرِبَ فَرَوِيَ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي وَأَشْبَعَنِي وَسَقَانِي وَأَرْوَانِي، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حماد بن ابوسلیمان بیان کرتے ہیں: میں نے (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے) ابوبردہ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا، تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میرے والد سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ) نے مجھے بیان کی تھی وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کھانا کھائے، اور سیر ہو جائے، اور پیئے، اور سیراب ہو جائے، تو وہ یہ پڑھے: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے مجھے کھلایا تو مجھے سیر کر دیا اور پلایا تو مجھے سیراب کر دیا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو وہ شخص گناہوں سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7946]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7946]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7246)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7947
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، نَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ أَنْ تُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى سَيِّئُ الْحِفْظِ وَشَيْخُهُ لَمْ يُسَمَّ وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب آپ کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہماری کفایت کی اور جس نے ہمیں پناہ دی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہم پر نعمت کی اور ہم پر فضل کیا ہم تجھ سے تیری رحمت کے وسیلے سے یہ سوال کرتے ہیں کہ، تو ہمیں جہنم سے بچا لے“۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کی بعض اہل مکہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور ابن ابولیلیٰ کا حافظ خراب ہے، اور اس کے استاد کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7947]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2887)، أخرجه مسند البزار برقم: 1046، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3644/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7948
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ فَرَاغِهِ مِنْ طَعَامِهِ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ [ وَأَشْبَعْتَ ] وَأَرْوَيْتَ، لَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ رَبَّنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ نے کھانے سے فارغ ہو کر یہ پڑھا: ”اے اللہ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، تو نے کھلایا ہے، اور تو نے پلایا ہے، تو نے سیر کیا ہے، اور تو نے سیراب کیا ہے حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے، جس کو مسترد نہ کیا جائے، اُسے رخصت نہ کیا جائے، اور اے ہمارے پروردگار! تجھ سے بے نیاز نہ ہوا جائے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7948]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3372)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3372»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7949
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: إِنَّمَا سُمِّيَ نُوحٌ عَبْدًا شَكُورًا لِأَنَّهُ إِذَا أَكَلَ وَشَرِبَ حَمِدَ اللَّهَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَابِعِيُّهُ سَعْدُ بْنُ سِنَانٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَابِعِيُّهُ سَعْدُ بْنُ سِنَانٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن مسعود ثقفی بیان کرتے ہیں: سیدنا نوح علیہ السلام کا نام شکر گزار بندہ اس لئے رکھا گیا کیونکہ جب وہ کھاتے تھے اور پیتے تھے، تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس میں تابعی سعد بن سنان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7949]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس میں تابعی سعد بن سنان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5420)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7950
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: كَانَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا الْمُؤْنَةَ وَأَوْسَعَ لَنَا الرِّزْقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ.
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہماری ضرورت کو پورا کیا اور ہمیں رزق میں وسعت عطا کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7950]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6055)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً