🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ تَخْلِيلِ الْأَسْنَانِ .
دانتوں کا خلال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7951
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ". قَالُوا: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْمُتَخَلِّلُونَ بِالْوُضُوءِ، وَالْمُتَخَلِّلُونَ مِنَ الطَّعَامِ. أَمَّا تَخْلِيلُ الْوُضُوءِ: فَالْمَضْمَضَةُ، وَالِاسْتِنْشَاقُ، وَبَيْنَ الْأَصَابِعِ. وَأَمَّا تَخْلِيلُ الطَّعَامِ: فَمِنَ الطَّعَامِ، إِنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ أَشَدُّ عَلَى الْمَلَكَيْنِ مِنْ أَنْ يَرَيَا بَيْنَ أَسْنَانِ صَاحِبِهِمَا طَعَامًا وَهُوَ [ قَائِمٌ ] يُصَلِّي".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ طَرَفًا. وَفِي إِسْنَادِهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: خلال کرنے والوں کے کیا کہنے! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! خلال کرنے والوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو میں خلال کرنے والے اور کھانے کے بعد خلال کرنے والے جہاں تک وضو کے خلال کا تعلق ہے، تو اس کا تعلق کلی کرنے ناک میں پانی ڈالنے اور انگلیوں کے درمیان (خلال کرنے سے) ہے جہاں تک کھانے کے بعد خلال کرنے کا تعلق ہے، تو وہ کھائی ہوئی چیز کے حوالے سے ہو گا کیونکہ (انسان کے ساتھ رہنے والے) دونوں فرشتوں کے لئے کوئی بات اس سے زیادہ گراں نہیں ہوتی کہ وہ اپنے ساتھی فرد کے دانتوں کے درمیان کھانے کی چیز دیکھیں جبکہ وہ کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا ہو۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4061,4062) اخرجه احمد فى المسند (416/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23016، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4061، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 90، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 574/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7952
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ فَضْلَ الطَّعَامِ الَّذِي يَبْقَى بَيْنَ الْأَضْرَاسِ يُوهِنُ الْأَضْرَاسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ اضافی کھانا جو داڑھوں کے درمیان پھنسا رہ جاتا ہے وہ داڑھوں کو کمزور کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7952]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13065)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں