الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُبْنِ .
پنیر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8024
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ:" أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ؟" قَالُوا: بِفَارِسَ وَنَحْنُ نَرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ:" اطْعَنُوا فِيهَا بِالسِّكِّينِ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک غزوہ کے دوران پنیر لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کہاں سے لایا گیا ہے؟ آپ کو بتایا گیا یہ اہل فارس تیار کرتے ہیں اور ہمارا یہ خیال ہے کہ اس میں مردار کی کوئی چیز ڈالی جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں چھری لگاؤ اور اللہ کا نام لے کے کھانا شروع کرو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8024]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2878) اخرجه احمد فى المسند (2080)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2750، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3635/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8025
وَفِي رِوَايَةٍ: أُتِيَ بِجُبْنَةٍ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فِي غَزْوَةِ الطَّائِفِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پنیر لایا گیا آپ کے اصحاب نے اسے چھڑی کے ذریعے مارنا (یعنی، توڑنا) شروع کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: غزوہ طائف کے موقع پر ایسا ہوا تھا اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8025]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8026
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجُبْنِ قَالَ:" اقْطَعْ بِالسِّكِّينِ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَكُلْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرْحِ الْحِجَازِيُّ، ضَعَّفَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پنیر کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: اسے چھری کے ذریعے کاٹ لو اور اللہ کا نام لے کر کھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن فرح حجازی ہے، جسے محمد بن عوف اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ابن ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8026]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1597)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8027
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ قَالَ: اسْتَفْتَتْنِي امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ فَقُلْتُ لَهَا: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَيْكِ بِهِ فَاسْتَفْتِيهِ. فَانْدَفَعَتْ نَحْوَهُ فَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا تَقُولُ فَقَالَتْ: أَفْتِنِي عَنِ الْجُبْنِ؟ فَقَالَ: وَمَا الْجُبْنُ؟ قَالَتْ: شَيْءٌ نَصْنَعُهُ مِنَ اللَّبَنِ كَذَا وَكَذَا وَيَجْبُنُونَ الْأَنْفِحَةَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا يَصْنَعُ الْمُسْلِمُونَ وَأَهْلُ الْكِتَابِ فَكُلِيهِ وَمَا لَمْ يَصْنَعُوهُ فَلَا تَأْكُلِيهِ قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ أَفْتِنِي عَنِ الْجَرَادِ؟ قَالَ: ذَكِيٌّ كُلُّهُ قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ أَفْتِنِي عَنِ الذَّهَبِ قَالَ: يُكْرَهُ لِلرِّجَالِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا شَيْخِهِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا شَيْخِهِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
علی بن عبداللہ بارقی بیان کرتے ہیں: مکہ میں ایک خاتون نے مجھ سے مسئلہ دریافت کیا: میں نے اسے کہا: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما موجود ہیں تم ان کے پاس جا کر ان سے یہ حکم دریافت کرو وہ خاتون ان کی طرف بڑھی، تو میں اس کے پیچھے چلا گیا تاکہ یہ بات سن لوں کہ وہ کیا کہتی ہے؟ اس عورت نے کہا: آپ مجھے پنیر کے بارے میں حکم بیان کیجئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پنیر کیا ہوتا ہے؟ اس نے جواب دیا: ہم دودھ سے اس، اس طرح اسے تیار کرتے ہیں اور وہ لوگ انفحہ (یعنی جانور کے معدے سے حاصل کردہ مایہ) کے ذریعے اسے جماتے ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو مسلمانوں اور اہل کتاب نے تیار کیا ہو اسے تم کھا لو اور جو ان لوگوں نے تیار نہ کیا ہو اسے تم نہ کھاؤ اس خاتون نے کہا: اے سیدنا عبداللہ! آپ مجھے ٹڈی دل کے بارے میں فتوی دیجئے انہوں نے فرمایا: یہ پورا پاک ہوتا ہے (یعنی اسے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں) اس خاتون نے کہا: اے سیدنا عبداللہ! آپ مجھے سونے کے بارے میں فتوی دیجئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ مردوں کے لئے مکروہ ہے اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8027]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8028
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَا تَأْكُلُوا مِنَ الْجُبْنِ إِلَّا مَا صَنَعَ الْمُسْلِمُونَ وَأَهْلُ الْكِتَابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پنیر میں سے صرف وہ کھاؤ جسے مسلمانوں یا اہل کتاب نے تیار کیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8028]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8028]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8980)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8029
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْجُبْنِ فَقَالَ: ضَعِ السِّكِّينَ وَسَمِّ وَكُلْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان سے پنیر کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: چھری لگاؤ بسم اللہ پڑھو اور کھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8029]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8029]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح