الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِي الْغُبَيْرَاءِ، وَالْفَضِيخِ، وَالْخَلِيطَيْنِ، وَالطِّلَاءِ .
غبیراء، فضیخ، دو مختلف چیزوں سے ملا کر بنائی گئی شراب اور طلاء کا حکم
حدیث نمبر: 8088
عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَرَّمَ عَلَيَّ الْخَمْرَ، وَالْكُوبَةَ، وَالْقِنِّينِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ فَإِنَّهَا ثُلْثُ خَمْرِ الْعَالَمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةِ، وَالنَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةِ، وَالنَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے پروردگار نے مجھ پر شراب کو حرام قرار دیا ہے، اور کوبہ (طبل) قنین (جوئے کا مخصوص رومی کھیل) کو حرام قرار دیا ہے، اور تم لوگ غبیراء سے بچ کے رہنا کیونکہ وہ تمام جہان کی شرابوں کا ایک تہائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے۔ امام ابوزرعہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8088]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/18) اخرجه احمد فى المسند (422/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15055»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8089
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ابْنَةِ أَبِي سُفْيَانَ: أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ، وَالسُّنَنَ، وَالْفَرَائِضَ ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ؟ قَالَ: فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ". ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ". ثُمَّ أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا فَسَأَلُوهُ عَنْهُ قَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلَا تُطْعِمُوهُ" قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری ایک شراب ہے، جسے ہم گندم اور جو کے ذریعے تیار کرتے ہیں راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو اس کے دو دن بعد پھر ان لوگوں نے اس کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو پھر جب ان لوگوں نے روانگی کا ارادہ کیا، تو انہوں نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غبیراء؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو انہوں نے عرض کی: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اسے نہیں چھوڑے گا اس کی گردن اڑا دینا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8089]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7147) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23، 246) اخرجه احمد فى المسند (427/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26861، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5367، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3767/1»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8090
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ خَمْرُنَا يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخَ، وَحُرِّمَتْ يَوْمَ حُرِّمَتْ وَمَا هِيَ إِلَّا فَضِيخُكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ان دنوں ہماری شراب فضیخ ہوتی تھی اور جس دن اسے حرام قرار دیا گیا اس دن فضیخ ہی استعمال ہو رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8090]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11985)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8091
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" مَنْ مَاتَ وَفِي بَطْنِهِ رِيحُ الْفَضِيخِ فَضَحَهُ اللَّهُ عَلَى رُءُوسِ الْأَشْهَادِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص مر جائے، اور اس کے پیٹ میں فضیخ کی بو موجود ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے اسے رسوائی کا شکار کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوعمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8091]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوعمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8091]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11940)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11940، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 280»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8092
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّرَابِ فَقَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَكَانَتْ كَثِيرَةَ التَّمْرِ فَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم لوگ مدینہ منورہ میں ہوتے تھے وہاں کھجوریں زیادہ ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فضیخ کو حرام قرار دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (217/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19788»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8093
وَفِي رِوَايَةٍ فَجَعَلْتُ أُرِيقُهَا وَأَقُولُ: هَذَا آخِرُ الْعَهْدِ بِالْخَمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تو میں نے اسے بہانا شروع کیا اور ساتھ یہ کہنا شروع کیا: یہ شراب کے ساتھ آخری واسطہ تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8093]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (224/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8094
وَعَنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ رُدَيْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ رُدَيْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی شراب ملانے (یا دو قسم کی چیزوں کو ملا کر شراب تیار کرنے) سے منع کیا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ردیح ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8094]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4715)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4715، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1547»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8095
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ يَنْبِذُ التَّمْرَ عَلَى حِدَةٍ وَالْبُسْرَ عَلَى حِدَةٍ وَيَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَسْعُودٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَسْعُودٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ تر کھجور کی نبیذ علیحدہ تیار کرتے تھے اور خشک کھجور کی نبیذ علیحدہ تیار کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ان میں سے ہر ایک کی نبیذ الگ سے تیار کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومسعود عبدالرحمن بن حسن ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8095]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8099»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8096
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجور اور کشمش کو جمع کیا جائے (یعنی دونوں کو ملا کر نبیذ تیار کی جائے گی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8096]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8097
وَعَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أُمِّهِ - وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ جَمِيعًا وَقَالَ:" انْبِذْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبُقِّيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبُقِّيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معبد بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور اور کشمش ملا کر (نبیذ تیار کرنے) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، اور یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ان میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8097]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8097]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23414، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3748/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف