الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِي الْغُبَيْرَاءِ ، وَالْفَضِيخِ ، وَالْخَلِيطَيْنِ ، وَالطِّلَاءِ .
غبیراء، فضیخ، دو مختلف چیزوں سے ملا کر بنائی گئی شراب اور طلاء کا حکم
حدیث نمبر: 8097
وَعَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أُمِّهِ - وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ جَمِيعًا وَقَالَ:" انْبِذْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبُقِّيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبُقِّيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معبد بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور اور کشمش ملا کر (نبیذ تیار کرنے) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، اور یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ان میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8097]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8097]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23414، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3748/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8097 in Urdu