الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8131
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْهَ قَوْمَكَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ; فَإِنَّهُ حَرَامٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم اپنی قوم کو گھڑے کی نبیذ سے منع کر دو! کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حرام قرار دیدی گئی ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8131]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8131]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8132
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُنَادِي:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الْجَرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمَكْحُولٌ لَمْ يُدْرِكْ صَفْوَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمَكْحُولٌ لَمْ يُدْرِكْ صَفْوَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا، تاکہ میں یہ اعلان کر دوں کہ تم لوگ گھڑے میں نبیذ تیار نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، مکحول نامی راوی نے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8132]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، مکحول نامی راوی نے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8132]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7346)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7346»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 8133
وَعَنِ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْأَوْعِيَةِ إِلَّا مَا كَانَ يُوكَى عَلَيْهِ مِنَ الْأَسْقِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخصوص برتنوں سے منع کیا ہے، البتہ ان مشکیزوں کا معاملہ مختلف ہے، جن کا منہ بند کر دیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8133]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8133]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2073»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8134
وَعَنِ أَبِي حَاجِبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْمُقَيَّرِ، وَالنَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا حَاجِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا حَاجِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوحاجب نے، بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقیر، نقیر، دہاء اور حنتمہ سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوحاجب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8134]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوحاجب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8134]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3154، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8135
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، وَقَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمُّ مَعْبَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمُّ مَعْبَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور سیدنا قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، مزفت اور نقیر سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اُم معبد ہے، میں اُس خاتون سے واقف نہیں ہوں، اس کی بقیہ دو اسناد میں سے، ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8135]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5129)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5129»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8136
وَعَنِ أَبِي خَيْرَةَ الصُّبَاحِيِّ قَالَ: كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الْذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنَّا أَرْبَعِينَ رَجُلًا فَنَهَاهُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ. قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ لَنَا بِأَرَاكٍ فَقَالَ:" اسْتَاكُوا بِهَذِهِ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدَنَا الْعُشْبَ، وَنَحْنُ نَجْتَزِئُ بِهِ. فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ ; إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ كَارِهِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوخیرہ صباحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وفد میں شامل تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا تھا، ہم چالیس افراد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دباء، حنتم، نقیر اور مقیر سے منع کیا تھا، راوی کہتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے بارے میں پیلو کی مسواک کا حکم دیا اور فرمایا: تم اس کی مسواک کرو! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ہاں، تو گھاس ہوتی ہے، تو ہم اسی پر اکتفا کر لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! عبدالقیس قبیلے کے لوگوں کی مغفرت فرما! جبکہ وہ اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں، زبردستی یا مجبوری کے عالم میں اسلام قبول) نہیں کر رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8136]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8137
وَعَنِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں دباء، مزفت اور نقیر سے منع کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8137]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8137]
الحكم على الحديث:
رواه الطبراني من طريقين رجال أحدهما ثقات.
حدیث نمبر: 8138
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نقیر، یا مزفت میں نہ پیؤ!“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہمدانی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8138]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہمدانی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8138]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8139
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ مُوَلَّاةِ قَرَظَةَ قَالَتْ: أَمَّا الدُّبَّاءُ فَهُوَ الْقَرْعُ الْذِي نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُ. وَقَالَ: الْحَنْتَمُ حَنَاتِمُ تَكُونُ بِأَرْضِ الْعَجَمِ فَهُوَ الْذِي نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّقِيرُ أُصُولُ النَّخْلَةِ الْمُخْضَرَّةِ الثَّابِتَةِ الْتِي نَهَى عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَفِيهَا كُلُّهَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ بَيَانُ ذَلِكَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فِي هَذَا الْبَابِ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ فَلَا حَاجَةَ لِهَذَا.

ام معبد، جو سیدنا قرظہ رضی اللہ عنہ کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: جہاں تک دباء کا تعلق ہے، تو یہ وہ کدو ہے، جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے، جہاں تک حنتم کا تعلق ہے، تو یہ وہ سبز مٹکے ہیں، جو عجمیوں کی سرزمین میں ہوتے ہیں، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے نقیر سے مراد کھجور کے درخت کی جڑ ہے جو سبز اور ثابت ہوتی ہے، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان سب میں ایک راوی یحیی بن حارث تیمی ہے، اور وہ متروک ہے۔ اس سے پہلے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، اس باب میں صحیح سند کے ساتھ اس کا بیان گزر چکا ہے، تو اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (170/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح