الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8121
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ دُلْجَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ: أَتَذْكُرُ يَوْمَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ الْآخَرُ: وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: دلجہ بن قیس بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو وہ دن یاد ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور حنتم سے منع کر دیا تھا؟ تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں، تو دوسرے صاحب نے کہا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3153)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17406، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8122
وَعَنْ صُهَيْرَةَ بِنْتِ جَيْفَرَ سَمِعْتُ مِنْهَا قَالَتْ: حَجَجْنَا ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَدَخَلْنَا عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَوَافَقْنَا عِنْدَهَا نِسْوَةً مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فَقُلْنَ لَنَا: إِنْ شِئْتُنَّ سَأَلْتُنَّ وَسَمِعْنَا، وَإِنْ شِئْتُنَّ سَأَلْنَا وَسَمِعْتُنَّ؟ فَقُلْنَا: سَلْنَ. فَسَأَلْنَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْمَرْأَةِ وَزَوْجِهَا وَمِنْ أَمْرِ الْمَحِيضِ، ثُمَّ سَأَلْنَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ: أَكْثَرْتُمْ عَلَيْنَا يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ فِي نَبِيذِ الْجَرِّ حَرَّمَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيذَ الْجَرِّ، وَمَا عَلَى إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَطْبُخَ تَمْرَهَا، ثُمَّ تُدَلِّكُهُ، ثُمَّ تُصَفِّيهِ فَتَجْعَلُهُ فِي سِقَائِهَا، وَتُوكِئَ عَلَيْهِ فَإِذَا طَابَ شَرِبَتْ وَسَقَتْ زَوْجَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى وَ صُهَيْرَةُ لَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ فِيمَا وَقَفَتْ عَلَيْهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى وَ صُهَيْرَةُ لَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ فِيمَا وَقَفَتْ عَلَيْهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
صہیرہ بنت جیفر بیان کرتی ہیں: ہم لوگ حج کے لئے گئے، پھر ہم واپسی پر مدینہ منورہ آئے، ہم لوگ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہاں اہل کوفہ سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین موجود تھیں، ان خواتین نے ہم سے کہا: اگر تم لوگ چاہو، تو تم سوال کر لو، ہم جواب سن لیں گی، اور اگر تم چاہو، تو ہم سوال کرتی ہیں، تم سن لینا، ہم نے کہا: تم پوچھ لو! تو ان خواتین نے میاں بیوی کے معاملات، حیض کے احکام کے بارے میں کچھ چیزوں سے متعلق دریافت کیا، پھر انہوں نے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے اہل عراق! گھڑے کی نبیذ کے بارے میں تم نے ہم سے بکثرت سوالات کر لئے ہیں اللہ کے رسول نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے، اور تم خواتین میں سے کسی ایک پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ اگر وہ اپنی کھجوروں کو پکائے پھر انہیں ملے اور پھر انہیں صاف کرے اور پھر انہیں مشکیزے میں ڈال دے، پھر اس کا منہ بند کر دے، جب وہ پاکیزہ ہو جائے، تو پھر اسے پی لے اور اپنے شوہر کو بھی پلا دے۔
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ صہیرہ نامی خاتون سے یعلی بن حکیم کے علاوہ کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، یہ اس کے مطابق ہے، جس سے میں واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8122]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7117) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (76/24) اخرجه احمد فى المسند (337/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26324»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8123
وَعَنْ شِهَابِ بْنِ عَبَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ بِنَا، فَقَالَ الْأَشَجُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ، وَإِنَّا إِذَا لَمْ نَشْرَبُ هَذِهِ الْأَشْرِبَةِ هَيَّجَتْ أَلْوَانَنَا، وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَلْيَشْرَبْ أَحَدُكُمْ عَلَى سِقَاءٍ يُلَاثُ عَلَى فِيهِ". فَقَالَ لَهُ الْأَشَجُّ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ رَخِّصْ لَنَا فِي مِثْلِ هَذِهِ، وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا. فَقَالَ:" يَا أَشُجُّ إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ فِي مِثْلِ هَذِهِ - وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا - شَرِبْتَهُ فِي مِثْلِ هَذِهِ" [وَفَرَّجَ يَدَيْهِ] وَبَسَطَهَا.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي إِكْرَامِ الضَّيْفِ، وَاخْتَصَرْتُ هَذَا مِنْهُ وَهُوَ بِحُرُوفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي إِكْرَامِ الضَّيْفِ، وَاخْتَصَرْتُ هَذَا مِنْهُ وَهُوَ بِحُرُوفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شہاب بن عباد بیان کرتے ہیں: انہوں نے عبدالقیس قبیلے کے بعض افراد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ لوگ ہماری وجہ سے بہت خوش ہوئے، اشج نے کہا: یا رسول اللہ! ہماری زمین گرانی والی اور نا موافق آب و ہوا والی ہے، اگر ہم یہ شراب نہ پییں، تو ہمارے رنگ جوش مارنے لگتے ہیں، ہمارے پیٹ بڑھ جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دباء ختم اور نقیر میں نہ پیؤ، تم میں سے کوئی ایک شخص ایسے مشکیزے میں پیئے، جس کا منہ بند کر دیا جاتا ہے، اشج نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہمیں اتنی سی استعمال کرنے کی اجازت دیدیں، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر اس طرح کر کے عرض کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اشج! اگر میں تمہیں اتنی سی کی رخصت دیدوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، تو تم اس سے اتنی پی لو گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو کھلا کر کے پھیلا دیا (اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی)۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔ یہ پوری روایت نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں، مہمان کی عزت افزائی سے متعلق باب میں آگے آئے گی، میں نے یہاں اس کا اختصار نقل کیا ہے لیکن اس کے الفاظ یہی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8123]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (206/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15131»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8124
وَعَنِ أَبِي الْقَمُوصِ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ الْوَفْدِ الْذِينَ وَفَدُوا مِنْ عَبَدِ الْقَيْسَ قَالَ: وَأَهْدَيْنَا لَهُ فِيمَا يُهْدَى نَوْطًا، أَوْ قِرْبَةً مِنْ تَعْضُوضٍ أَوْ بَرْنِيٍّ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقُلْنَا: هَذِهِ هَدِيَّةٌ. وَأَحْسَبُهُ نَظَرَ إِلَى تَمْرَةٍ مِنْهَا فَأَعَادَهَا مَكَانَهَا وَقَالَ:" أَبْلِغُوهَا آلَ مُحَمَّدٍ" قَالَ: فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ عَنِ أَشْيَاءَ حَتَّى سَأَلُوهُ عَنِ الشَّرَابِ، فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي دُبَّاءٍ، وَلَا حَنْتَمٍ، وَلَا نَقِيرٍ، وَلَا مُزَفَّتَ، اشْرَبُوا فِي الْحَلَالِ الْمُوكَئِ عَلَيْهِ". قَالَ لَهُ قَائِلُنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُدْرِيكَ مَا الدُّبَّاءُ وَالْحَنْتَمُ وَالنَّقِيرُ وَالْمُزَفَّتُ؟ قَالَ:" أَنَا لَا أَدْرِي مَاهِيَهْ!! أَيُّ هَجَرٍ أَعَزُّ". قُلْنَا: الْمُشَقَّرُ قَالَ:" فَوَاللَّهِ لَقَدْ دَخَلْتُهَا وَأَخَذْتُ إِقْلِيدَهَا".
قَالَ: وَكُنْتُ نَسِيتُ مِنْ حَدِيثِهِ شَيْئًا، فَأَذْكَرَنِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرْوَةَ. قَالَ:" وَقَفْتُ عَلَى عَيْنِ الزَّارَةِ" ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ، غَيْرَ كَارِهِينَ، غَيْرَ خَزَايَا، وَلَا مَوْتُورِينَ"، إِذْ بَعْضُ قَوْمِنَا لَا يُسْلِمُوا حَتَّى يَخْزَوْا وَيُوتَرُوا، قَالَ: وَابْتَهَلَ وَجْهُهُ هَاهُنَا مِنَ الْقِبْلَةِ - [يَعْنِي: عَنْ يَمِينِ الْقِبْلَةِ] - حَتَّى اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ. [ثُمَّ يَدْعُو لِعَبْدِ الْقَيْسِ ثُمَّ] قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ [ أَهْلِ ] الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا فِي الْأَوْعِيَةِ.

ابوقموص زید بن علی بیان کرتے ہیں: مجھے اس وفد کے ارکان میں سے ایک شخص نے یہ حدیث بیان کی، جو عبدالقیس قبیلے کا وفد (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوا تھا، وہ صاحب بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جو چیزیں پیش کیں، ان میں ایک نوط یا قربہ (کجھوریں رکھنے کا مخصوص برتن) تھا، جو تعضوض (کھجور کی مخصوص قسم) یا شاید برنی کا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ہدیہ ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ایسا بھی ہوا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کھجور کی طرف دیکھا اور پھر اسے، اس کی جگہ پر دوبارہ رکھ دیا اور فرمایا: اسے محمد کے گھر والوں تک پہنچا دینا! راوی کہتے ہیں: حاضرین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا: یہاں تک کہ انہوں نے شراب کے بارے میں آپ سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دباء، یا حنتم، یا نقیر، یا مزفت میں نہ پینا، تم حلال (برتن) میں پینا، جس کے منہ کو بند کیا گیا ہو، ہم میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیسے پتہ چلا کہ دباء حنتم، نقیر اور مزفت کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں پتہ ہو گا کہ وہ کیا ہوتا ہے؟ حجر کا کون سا حصہ زیادہ غلبے والا ہے؟ ہم نے جواب دیا: مشقر (یہ ایک جگہ کا نام ہے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس علاقے میں داخل ہوا اور میں نے وہاں کی اقلید (کنجی) کو پکڑ لیا۔ راوی کہتے ہیں: میں اس حدیث میں سے کچھ حصہ بھول گیا ہوں، پھر عبیداللہ بن جروہ نے مجھے یاد کروایا، انہوں نے بتایا کہ میں ”عین زارہ“ کے پاس ٹھہرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! عبدالقیس قبیلے کے وفد کے لوگوں کی مغفرت کر دے، جبکہ وہ اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں زبردستی نہیں کر رہے، کسی ندامت کے بغیر اور کسی مجبوری کے بغیر (اسلام قبول کر رہے ہیں)، حالانکہ ہماری قوم کے بعض افراد نے اس وقت تک اسلام قبول نہیں کیا، جب تک وہ رسوائی کا شکار نہیں ہوئے، اور مجبور نہیں ہوئے، راوی کہتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ اس طرف سے موڑا، یعنی قبلہ کے دائیں طرف سے موڑا، یہاں تک کہ قبلہ کی طرف کیا، پھر عبدالقیس قبیلے کے لوگوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ فرمایا: اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس قبیلے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ، جو برتنوں کے بارے میں ہے، وہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8124]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17374، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12970، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8125
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي ذِي إِكَاءٍ". فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ ثُمَّ جَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحُكِيَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر، دباء اور مزفت سے منع کیا ہے، اور ارشاد فرمایا ہے: ”تم صرف بند منہ والے برتن میں پیؤ!“ تو لوگوں نے اونٹوں کی کھالوں کو تیار کیا اور ان کا منہ بند کرنے کے لئے بکری کی کھالوں کا بنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم صرف اس میں پیؤ جو اس کا اوپری حصہ ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے، اور وہ متروک ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین سے یہ بات نقل کی گئی ہے: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8125]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2730) اخرجه احمد فى المسند (2607)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2111»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8126
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ عُمَيْرٍ الْعَبْدِيِّ عَنِ أَبِيهِ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ فَلَمَّا أَرَادُوا الِانْصِرَافَ قَالُوا: قَدْ حَفِظْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ شَيْءٍ سَمِعْتُمُوهُ مِنْهُ، فَسَلُوهُ عَنِ النَّبِيذِ. فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا فِي أَرْضٍ وَخِمَةٍ لَا يُصْلِحُنَا فِيهَا إِلَّا الشَّرَابُ قَالَ:" وَمَا شَرَابُكُمْ؟" قَالُوا: النَّبِيذُ. قَالَ:" فِي أَيِّ شَيْءٍ شَرِبْتُمُوهُ؟" قَالُوا: فِي النَّقِيرِ. قَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ". فَخَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ فَقَالُوا: وَاللَّهُ لَا يُصَالِحُنَا قَوْمُنَا عَلَى هَذَا. فَرَجَعُوا فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لَهُمْ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ فَيَضْرِبَ الرَّجُلُ مِنْكُمُ ابْنَ عَمِّهِ ضَرْبَةً لَا يَزَالُ مِنْهَا أَعْرَجَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَضَحِكُوا قَالَ:" أَيَّ شَيْءٍ تَضْحَكُونَ؟" قَالُوا: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ شَرِبْنَا فِي نَقِيرٍ لَنَا فَقَامَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً هُوَ أَعْرَجُ مِنْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ. وَأَشْعَثُ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ. وَأَشْعَثُ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
اشعث بن عمیر عبدی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب ان لوگوں نے واپس جانے کا ارادہ کیا، تو ان لوگوں نے (ایک دوسرے سے) کہا: تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہر چیز یاد رکھ لی ہے، جو تم لوگوں نے آپ سے سنی تھی، اب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نبیذ کے بارے میں بھی دریافت کر لو! وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایک ایسی سرزمین پر رہتے ہیں، جس کی آب و ہوا موافق نہیں ہوتی، وہاں ہمارا گزارہ صرف شراب کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری شراب کس چیز کی ہوتی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: نبیذ ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کون سی چیز میں اسے پیتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: نقیر میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نقیر میں نہ پیؤ! وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے، لوگوں نے کہا: ہماری قوم، تو یہ بات کبھی نہیں مانے گی، وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مانند ارشاد فرمایا، آپ نے فرمایا: تم لوگ نقیر میں نہ پیؤ! ورنہ ایسا ہو گا کہ تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے چچازاد پر ضرب لگائے گا، جس کے بعد وہ شخص قیامت تک لنگڑا رہے گا، راوی کہتے ہیں: تو وہ لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، یا رسول اللہ! ایک مرتبہ ہم نے نقیر میں مشروب پیا تھا، تو ہم میں سے ایک شخص اُٹھ کر دوسرے کی طرف گیا اور اس نے اسے ضرب لگائی اور پھر وہ (مضروب شخص) قیامت کے دن تک کے لئے لنگڑا رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اشعث بن عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8126]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1851) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8127
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْجَرِّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم اور گھڑے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8127]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8127]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9090»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8128
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ شَيْئًا.
وَكَانَ أَنَسٌ يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَكَانَ أَنَسٌ يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات نہیں سنی ہے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ اس کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8128]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8128]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3145) اخرجه احمد فى المسند (277/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8129
وَعَنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: تَحَيَّنْتُ فِطْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ بِنَبِيذِ جَرٍّ، فَلَمَّا أَدْنَاهُ إِلَى فِيهِ إِذَا هُوَ يَنِشُّ فَقَالَ:" اضْرِبْ بِهَذَا الْحَائِطِ، فَإِنَّ هَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افطاری کا وقت ہوا، تو میں آپ کے پاس گھڑے کی نبیذ لے کر آیا، جب میں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کی، تو اس میں جوش آ چکا تھا (یا جھاگ بن چکا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دیوار پر پھینک دو! کیونکہ یہ اس شخص کا مشروب ہے، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ان دونوں حضرات (یعنی امام بزار اور امام طبرانی) نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن سلیمان بن موسیٰ ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8129]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7259)، أخرجه مسند البزار برقم: 3191، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3762»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8130
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْهَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ; فَإِنَّهُ حَرَامٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم گھڑے کی نبیذ سے منع کر دو! کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حرام قرار دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8130]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8130]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2906) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6403)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف