الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8123
وَعَنْ شِهَابِ بْنِ عَبَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ بِنَا، فَقَالَ الْأَشَجُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ، وَإِنَّا إِذَا لَمْ نَشْرَبُ هَذِهِ الْأَشْرِبَةِ هَيَّجَتْ أَلْوَانَنَا، وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَلْيَشْرَبْ أَحَدُكُمْ عَلَى سِقَاءٍ يُلَاثُ عَلَى فِيهِ". فَقَالَ لَهُ الْأَشَجُّ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ رَخِّصْ لَنَا فِي مِثْلِ هَذِهِ، وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا. فَقَالَ:" يَا أَشُجُّ إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ فِي مِثْلِ هَذِهِ - وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا - شَرِبْتَهُ فِي مِثْلِ هَذِهِ" [وَفَرَّجَ يَدَيْهِ] وَبَسَطَهَا.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي إِكْرَامِ الضَّيْفِ، وَاخْتَصَرْتُ هَذَا مِنْهُ وَهُوَ بِحُرُوفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي إِكْرَامِ الضَّيْفِ، وَاخْتَصَرْتُ هَذَا مِنْهُ وَهُوَ بِحُرُوفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شہاب بن عباد بیان کرتے ہیں: انہوں نے عبدالقیس قبیلے کے بعض افراد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ لوگ ہماری وجہ سے بہت خوش ہوئے، اشج نے کہا: یا رسول اللہ! ہماری زمین گرانی والی اور نا موافق آب و ہوا والی ہے، اگر ہم یہ شراب نہ پییں، تو ہمارے رنگ جوش مارنے لگتے ہیں، ہمارے پیٹ بڑھ جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دباء ختم اور نقیر میں نہ پیؤ، تم میں سے کوئی ایک شخص ایسے مشکیزے میں پیئے، جس کا منہ بند کر دیا جاتا ہے، اشج نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہمیں اتنی سی استعمال کرنے کی اجازت دیدیں، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر اس طرح کر کے عرض کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اشج! اگر میں تمہیں اتنی سی کی رخصت دیدوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، تو تم اس سے اتنی پی لو گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو کھلا کر کے پھیلا دیا (اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی)۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔ یہ پوری روایت نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں، مہمان کی عزت افزائی سے متعلق باب میں آگے آئے گی، میں نے یہاں اس کا اختصار نقل کیا ہے لیکن اس کے الفاظ یہی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8123]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (206/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15131»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 8123 in Urdu