🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8124
وَعَنِ أَبِي الْقَمُوصِ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ الْوَفْدِ الْذِينَ وَفَدُوا مِنْ عَبَدِ الْقَيْسَ قَالَ: وَأَهْدَيْنَا لَهُ فِيمَا يُهْدَى نَوْطًا، أَوْ قِرْبَةً مِنْ تَعْضُوضٍ أَوْ بَرْنِيٍّ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقُلْنَا: هَذِهِ هَدِيَّةٌ. وَأَحْسَبُهُ نَظَرَ إِلَى تَمْرَةٍ مِنْهَا فَأَعَادَهَا مَكَانَهَا وَقَالَ:" أَبْلِغُوهَا آلَ مُحَمَّدٍ" قَالَ: فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ عَنِ أَشْيَاءَ حَتَّى سَأَلُوهُ عَنِ الشَّرَابِ، فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي دُبَّاءٍ، وَلَا حَنْتَمٍ، وَلَا نَقِيرٍ، وَلَا مُزَفَّتَ، اشْرَبُوا فِي الْحَلَالِ الْمُوكَئِ عَلَيْهِ". قَالَ لَهُ قَائِلُنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُدْرِيكَ مَا الدُّبَّاءُ وَالْحَنْتَمُ وَالنَّقِيرُ وَالْمُزَفَّتُ؟ قَالَ:" أَنَا لَا أَدْرِي مَاهِيَهْ!! أَيُّ هَجَرٍ أَعَزُّ". قُلْنَا: الْمُشَقَّرُ قَالَ:" فَوَاللَّهِ لَقَدْ دَخَلْتُهَا وَأَخَذْتُ إِقْلِيدَهَا".
قَالَ: وَكُنْتُ نَسِيتُ مِنْ حَدِيثِهِ شَيْئًا، فَأَذْكَرَنِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرْوَةَ. قَالَ:" وَقَفْتُ عَلَى عَيْنِ الزَّارَةِ" ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ، غَيْرَ كَارِهِينَ، غَيْرَ خَزَايَا، وَلَا مَوْتُورِينَ"، إِذْ بَعْضُ قَوْمِنَا لَا يُسْلِمُوا حَتَّى يَخْزَوْا وَيُوتَرُوا، قَالَ: وَابْتَهَلَ وَجْهُهُ هَاهُنَا مِنَ الْقِبْلَةِ - [يَعْنِي: عَنْ يَمِينِ الْقِبْلَةِ] - حَتَّى اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ. [ثُمَّ يَدْعُو لِعَبْدِ الْقَيْسِ ثُمَّ] قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ [ أَهْلِ ] الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا فِي الْأَوْعِيَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوقموص زید بن علی بیان کرتے ہیں: مجھے اس وفد کے ارکان میں سے ایک شخص نے یہ حدیث بیان کی، جو عبدالقیس قبیلے کا وفد (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوا تھا، وہ صاحب بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جو چیزیں پیش کیں، ان میں ایک نوط یا قربہ (کجھوریں رکھنے کا مخصوص برتن) تھا، جو تعضوض (کھجور کی مخصوص قسم) یا شاید برنی کا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ہدیہ ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ایسا بھی ہوا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کھجور کی طرف دیکھا اور پھر اسے، اس کی جگہ پر دوبارہ رکھ دیا اور فرمایا: اسے محمد کے گھر والوں تک پہنچا دینا! راوی کہتے ہیں: حاضرین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا: یہاں تک کہ انہوں نے شراب کے بارے میں آپ سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دباء، یا حنتم، یا نقیر، یا مزفت میں نہ پینا، تم حلال (برتن) میں پینا، جس کے منہ کو بند کیا گیا ہو، ہم میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیسے پتہ چلا کہ دباء حنتم، نقیر اور مزفت کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں پتہ ہو گا کہ وہ کیا ہوتا ہے؟ حجر کا کون سا حصہ زیادہ غلبے والا ہے؟ ہم نے جواب دیا: مشقر (یہ ایک جگہ کا نام ہے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس علاقے میں داخل ہوا اور میں نے وہاں کی اقلید (کنجی) کو پکڑ لیا۔ راوی کہتے ہیں: میں اس حدیث میں سے کچھ حصہ بھول گیا ہوں، پھر عبیداللہ بن جروہ نے مجھے یاد کروایا، انہوں نے بتایا کہ میں ”عین زارہ“ کے پاس ٹھہرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! عبدالقیس قبیلے کے وفد کے لوگوں کی مغفرت کر دے، جبکہ وہ اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں زبردستی نہیں کر رہے، کسی ندامت کے بغیر اور کسی مجبوری کے بغیر (اسلام قبول کر رہے ہیں)، حالانکہ ہماری قوم کے بعض افراد نے اس وقت تک اسلام قبول نہیں کیا، جب تک وہ رسوائی کا شکار نہیں ہوئے، اور مجبور نہیں ہوئے، راوی کہتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ اس طرف سے موڑا، یعنی قبلہ کے دائیں طرف سے موڑا، یہاں تک کہ قبلہ کی طرف کیا، پھر عبدالقیس قبیلے کے لوگوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ فرمایا: اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس قبیلے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ، جو برتنوں کے بارے میں ہے، وہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17374، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12970، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8124 in Urdu