الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 8140
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: أَنَا شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَهَى عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، وَأَنَا شَهِدْتُهُ حِينَ رَخَّصَ فِيهِ، وَقَالَ:" اجْتَنِبُوا الْمُسْكِرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ نے گھڑے کی نبیذ سے منع کیا تھا، اور میں اس وقت بھی موجود تھا، جب آپ نے اس کی اجازت دی تھی اور یہ ارشاد فرمایا تھا: ”نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، ابوجعفر رازی نامی راوی کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے، اور یہ ثقہ ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8140]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (87/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8141
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا قَفَّا وَفْدُ عَبَدِ الْقَيْسِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَنْتَبِذْ كُلُّ قَوْمٍ بِمَا بَدَا لَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِوَايَةٍ لِأَحْمَدَ"لَمَّا قَدِمَ" بَدَلَ:"قَفَّا".

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب عبدالقیس قبیلے کا وفد واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص اپنی ذات کا نگران ہو گا، اور ہر قوم جس میں چاہے نبیذ تیار کر لے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، وہ حسن الحدیث ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ آئے“ یہ اس لفظ کی جگہ ہے ”جب وہ چلے گئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8141]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6399) اخرجه احمد فى المسند (305/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7991»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8142
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنِّي لَشَاهِدٌ لِوَفْدِ عَبَدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَنَهَاهُمْ أَنْ يَشْرَبُوا فِي هَذَهِ الْأَوْعِيَةِ الْحَنْتَمِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ. قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ لَا ظُرُوفَ لَهُمْ. قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّهُ يَرْثِي لِلنَّاسِ قَالَ: فَقَالَ:" اشْرَبُوهُ إِذَا طَابَ فَإِذَا خَبُثَ فَذَرُوهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عبدالقیس قبیلے کے وفد کی آمد کے وقت موجود تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان برتنوں میں پینے سے منع کیا، حنتم دباء مزفت اور نقیر، راوی کہتے ہیں: حاضرین میں سے ایک صاحب اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں کے پاس برتن نہیں ہوتے، راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جیسے آپ کو ان لوگوں کی حالت پر ترس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اسے پی لو! جبکہ وہ (مشروب) پاکیزہ ہو، لیکن جب وہ خبیث ہو جائے، تو تم اسے ترک کر دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8142]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (355/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8442»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8143
وَعَنِ الرَّسِيمِ أَنَّهُ قَالَ: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَانَا عَنِ الظُّرُوفِ. قَالَ: ثُمَّ قَدِمْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ وَخِمَةٌ فَقَالَ:" اشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ الرَّسِيمِ: لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ الرَّسِيمِ: لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا رسیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ وفد کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کچھ مخصوص برتنوں سے منع کر دیا، پھر ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے عرض کی: ہماری زمین ایسی ہے، جس کی آب و ہوا موافق نہیں ہوتی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جس میں چاہو پی لو! لیکن جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کے منہ کو گناہ پر بند کر لے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ جابر ہے، اور جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ابن رسیم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8143]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4634) اخرجه احمد فى المسند (481/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15518، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4634»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8144
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ غَسَّانَ عَنِ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ أَبِي فِي الْوَفْدِ الْذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ عَبَدِ الْقَيْسِ، فَنَهَاهُمْ عَنْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ قَالَ: فََانْجَمْنَا ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ نَهَيْتِنَا عَنْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ فَانْجَمْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
یحیی بن غسان، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میرے والد اس وفد میں شامل تھے، جو عبدالقیس قبیلے کا وفد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ان برتنوں سے منع کر دیا، راوی کہتے ہیں، پھر ہم واپس چلے گئے، پھر جب ہم اگلے سال آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں برتنوں سے منع کر دیا تھا، تو ہم واپس چلے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس (برتن) میں تمہیں مناسب لگے، تم اس میں نبیذ تیار کر لو لیکن تم کوئی نشہ آور چیز نہ پینا اور جو شخص چاہے، وہ اپنے مشکیزے کے منہ کو گناہ پر بند کر لے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8144]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8144]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (481/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15519»
حدیث نمبر: 8145
وَعَنِ ابْنِ الرَّاسِبِيِّ عَنِ أَبِيهِ - وَكَانَ مِنْ أَهْلِ هَجَرٍ وَكَانَ فَقِيهًا - أَنَّهُ انْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدٍ بِصَدَقَةٍ يَحْمِلُهَا إِلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ عَنِ النَّبِيذِ فِي هَذِهِ الظُّرُوفِ، فَرَجَعُوا إِلَى أَرْضِهِمْ تِهَامَةَ، وَهِيَ أَرْضٌ حَارَّةٌ، فَاسْتَوْخَمُوا فَرَجَعُوا إِلَيْهِ الْعَامَ الثَّانِي فِي صَدَقَاتِهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ نَهَيْتِنَا عَنْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ فَتَرَكْنَاهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْنَا قَالَ:" اذْهَبُوا فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ الرَّسِيمِ، وَقَالَ عَنِ ابْنِ الرَّاسِبِيِّ، عَنِ أَبِيهِ فَيُحْتَمَلُ أَنَّ الرَّسِيمِ رَاسِبِيٌّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَفِي إِسْنَادِهِ يَحْيَى بْنُ الْجَابِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ. وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا ابن راسبی، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جن کا تعلق اہل ہجر سے تھا، اور وہ فقیہ تھے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ اس وفد میں شامل ہو کر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جو اپنا صدقہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ان برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کر دیا، وہ لوگ اپنی سرزمین تہامہ کی طرف واپس چلے گئے، جو گرم سرزمین تھی وہاں کی آب و ہوا انہیں موافق نہیں آئی، اگلے سال وہ اپنے صدقات لے کر دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں ان برتنوں سے منع کیا تھا، ہم نے انہیں ترک کر دیا، تو یہ چیز ہمارے لئے مشکل کا باعث ہو رہی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جاؤ اور جس میں تم چاہو اس میں پی لو! لیکن کوئی نشہ آور چیز نہ پینا، اور جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کا منہ گناہ پر بند کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا رسیم رضی اللہ عنہ کے حالات میں بیان کی ہے، اور یہ بات نقل کی ہے کہ یہ سیدنا راسبی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے، تو اس بات کا احتمال موجود ہے کہ سیدنا رسیم رضی اللہ عنہ ہی راسبی ہوں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن جابر ہے، اور جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8145]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4634»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8146
وَعَنْ عَاصِمٍ ذَكَرَ أَنَّ الْذِي يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذِنَ فِي النَّبِيذِ بَعْدَ مَا نَهَى عَنْهُ. مُنْذِرٌ أَبُو حَسَّانَ ذَكَرَ عَنْ سَمُرَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عاصم کے حوالے سے یہ بات مذکور ہے: انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نبیذ سے منع کرنے کے بعد، پھر اُس کی اجازت دیدی تھی۔ منذر ابوحسان نے اسے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8146]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8146]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (12/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19621»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8147
وَعَنْ صُحَارٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْذَنَ لِي فِي جَرَّةٍ أَنْتَبِذُ فِيهَا، فَرَخَّصَ لِي فِيهَا أَوْ أَذِنَ لِي فِيهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صُحَارٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ. وَالضَّحَّاكُ بْنُ يَسَارٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: يُضَعِّفُهُ الْبَصْرِيُّونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا صحار عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ آپ مجھے گھڑے میں نبیذ تیار کرنے کی اجازت دیدیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی رخصت دیدی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی اجازت دیدی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن صحار ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کی توثیق نہیں کی اور اس پر جرح بھی نہیں کی، ضحاک بن یسار نامی راوی کو ابوحاتم اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: اہل بصرہ اسے ضعیف قرار دیتے ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8147]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2910) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7403) اخرجه احمد فى المسند (483/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15527»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8148
وَعَنِ الْأَشَجِّ الْعَصْرِيِّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رُفْقَةٍ مِنْ عَبَدِ الْقَيْسِ لِيَزُورُوهُ، فَأَقْبَلُوا، فَلَمَّا قَدِمُوا رَفَعَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَنَاخُوا رِكَابَهُمْ، وَابْتَدَرَهُ الْقَوْمُ وَلَمْ يَلْبَسُوا إِلَّا ثِيَابَ شَعْرِهِمْ، وَأَقَامَ الْعَصْرِيُّ يَعْقِلُ رِكَابَ أَصْحَابِهِ وَبَعِيرَهُ ثُمَّ أَخْرَجَ ثِيَابَهُ مِنْ عَيْبَتِهِ، وَذَلِكَ بِعَيْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكَ لِخُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ" قَالَ: مَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْأَنَاةُ وَالْحِلْمُ". قَالَ: شَيْءٌ جُبِلْتُ عَلَيْهِ أَوْ شَيْءٌ مِنَ الْخِلْقَةِ؟ قَالَ:" بَلْ جُبِلْتَ عَلَيْهِ" قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَ:" مَعْشَرَ عَبْدِ الْقَيْسِ مَا لِي أَرَى وُجُوهَكُمْ قَدْ تَغَيَّرَتْ؟" قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَحْنُ بِأَرْضٍ وَخِمَةٍ، وَكُنَّا نَتَّخِذُ مِنْ هَذِهِ الْأَنْبِذَةِ مَا يُقَطِّعُ اللُّحْمَانَ فِي بُطُونِنَا، فَلَمَّا نَهَيْتَنَا عَنِ الظُّرُوفِ فَذَلِكَ الْذِي تَرَى فِي وُجُوهِنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الظُّرُوفَ لَا تَحِلُّ وَلَا تَحْرُمُ، وَلَكِنْ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَلَيْسَ أَنْ تَجْلِسُوا فَتَشْرَبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلَتِ الْعُرُوقُ تَفَاخَرْتُمْ فَوَثَبَ الرَّجُلُ عَلَى ابْنِ عَمِّهِ فَضَرَبَهُ بِالسَّيْفِ فَتَرَكَهُ أَعْرَجَ".
قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ فِي الْقَوْمِ الْأَعْرَجُ الْذِي أَصَابَهُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ مَاوَى أَبُو الْمَنَازِلِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا اشج عصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے ساتھیوں سمیت حاضر ہوئے، جن کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا، تاکہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں، جب وہ لوگ آئے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے انہوں نے اپنی سواریاں بٹھائیں اور تیزی سے چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، انہوں نے اپنا روایتی سفر کا لباس پہنا ہوا تھا، لیکن سیدنا اشج عصری رضی اللہ عنہ ٹھہر گئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کی سواریوں کو اور اپنے اونٹ کو باندھا، پھر انہوں نے اپنے تھیلے میں سے اپنا عمدہ لباس نکالا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سب ملاحظہ فرما رہے تھے، پھر وہ (عمدہ لباس پہن کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اندر دو خصوصیات ہیں، جنہیں اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ دونوں کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تحمل مزاجی اور بردباری، انہوں نے عرض کی: یہ میری جبلت میں شامل ہے یا یہ اپنی کوشش سے حاصل کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ تمہاری جبلت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبدالقیس قبیلے کے ارکان! کیا وجہ ہے کہ میں تمہارے چہروں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ متغیر ہو چکے ہیں؟ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم ایک ناموافق آب و ہوا والی سرزمین پر رہتے ہیں پہلے ہم یہ نبیذ تیار کیا کرتے تھے، جو ہمارے پیٹ میں (اونٹوں کے) گوشت کو ہضم کروا دیتی تھی، لیکن جب آپ نے ہمیں برتن استعمال کرنے سے منع کیا، تو اس کا نتیجہ یہ نکلا، جو آپ ہمارے چہروں پر ملاحظہ فرما رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتا ہے، البتہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے، ایسا نہ ہو کہ تم لوگ بیٹھ کر اس مشروب کو پیؤ، یہاں تک کہ جب رگیں مست ہو جائیں، تو تم ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کرو، تم میں سے کوئی ایک شخص اچھل کر اپنے چچازاد کی طرف جائے، اور اس کو تلوار مارے اور اسے لنگڑا کر کے چھوڑ دے۔ راوی کہتے ہیں: اُس وقت ان لوگوں میں ایک لنگڑے صاحب موجود تھے، جن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن ماوی ابومنازل ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اسے ضعیف بھی قرار نہیں دیا اور اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8148]

حدیث نمبر: 8149
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جَرٍّ أَخْضَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں سبز گھڑے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نبیذ تیار کیا کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8149]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8149]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً