الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ الشُّرْبِ قَائِمًا .
کھڑے ہو کر پینا
حدیث نمبر: 8241
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا فَقَالَ:" قِهْ" [قَالَ: لِمَهْ؟ قَالَ ] :" أَيَسُرُّكَ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَإِنَّهُ قَدْ شَرِبَ مَعَكَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْهُ، الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا اسے قے کر دو اس نے عرض کی: وہ کیوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تمہارے ساتھ بلی بھی پانی پیئے اس نے جواب دیا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تمہارے ساتھ وہ پی رہا ہے جو اس سے زیادہ برا ہے (شاید راوی کہتے ہیں:) یعنی شیطان۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8241]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8241]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2896) اخرجه احمد فى المسند (7990 و 7991)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7943، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2128»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8242
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَهُ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالْبَزَّارُ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالْبَزَّارُ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کھڑے ہو کر پینے والے شخص کو یہ پتہ چل جائے کہ اس کے پیٹ میں کیا ہو رہا ہے، تو وہ اس کو قے کر دے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8242]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8242]
تخریج الحدیث: «اخرجه البرار فى المسند (2897) اخرجه احمد فى المسند (7795 و 7796)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7749»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8243
وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی کھڑا ہو کر کچھ پیئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8243]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5441) أخرجه احمد فى المسند (543)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11019، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5441»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8244
وَعَنْ زَاذَانَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - شَرِبَ قَائِمًا، فَرَآهُ النَّاسُ، كَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوهُ، فَقَالَ: مَا يَنْظُرُونَ؟ إِنْ أَشْرَبْ قَائِمًا فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ قَائِمًا، وَإِنْ أَشْرَبْ قَاعِدًا فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ قَاعِدًا.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ الشُّرْبُ قَائِمًا فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ الشُّرْبُ قَائِمًا فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زاذان بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر پیا لوگ انہیں دیکھ رہے تھے۔ لوگوں کو اس پر حیرت ہوئی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ لوگ کیا دیکھ رہے ہیں اگر میں کھڑا ہو کر پیتا ہوں، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے، اور اگر میں بیٹھ کر پیتا ہوں، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر بھی پیتے ہوئے دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صرف کھڑے ہو کر پینے کا ذکر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8244]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (795)، أخرجه مسند أحمد برقم: 797، 918»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8245
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَفِي الْبَيْتِ قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ، فَاخْتَنَثَهَا، فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں تشریف لے گئے گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منہ لگایا اور کھڑے ہو کر پی لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8245]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8245]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (161/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8246
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَفِي بَيْتِهَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ، قَالَ: فَشَرِبَ مِنَ الْقِرْبَةِ قَائِمًا قَالَ: فَعَمَدَتْ إِلَى فَمِ الْقِرْبَةِ فَقَطَعَتْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے ان کے ہاں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اس مشکیزے میں سے پی لیا، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا مشکیزے کے منہ کی طرف بڑھیں اور انہوں نے اس کو کاٹ لیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی براء بن زید ہے اسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8246]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (658) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/25) اخرجه احمد فى المسند (119/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8247
وَعَنْ مُسْلِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَلَ رَاحِلَتَهُ، وَهِيَ مُنَاخَةٌ وَأَنَا آخِذٌ بِخِطَامِهَا أَوْ بِزِمَامِهَا، وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا، فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَامُوا حَوْلَهُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ عَنْ يَمِينِهِ فَشَرِبَ قَائِمًا، حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کھڑے ہو کر پینے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری کو باندھ دیا، جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی اور میں نے اس کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، اور میں نے اپنا ایک پاؤں اس کے بازو پر رکھا ہوا تھا، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ کا برتن لایا گیا، آپ نے اسے پی لیا حالانکہ آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، پھر آپ نے اسے اپنے دائیں طرف موجود فرد کی طرف بڑھایا، تو اس نے کھڑے ہو کر اسے پی لیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے اسے کھڑے ہو کر پیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ مسلم نامی اس راوی کی توثیق کرتے ہوئے، یا اس پر جرح کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8247]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7480، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3701/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8248
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: شَرِبَ لَبَنًا.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ مَسْجِدَهُمْ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ.
وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا۔ امام ابویعلیٰ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8248]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2899) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3560)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8249
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرِبَ قَائِمًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8249]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8249]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار في المسند (2898) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (332)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8250
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8250]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2904)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2904، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6845»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً