🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8371
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ:
دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ يُعُودُهُ مِنْ وَجَعٍ أَصَابَهُ مِنَ الشَّوْكَةِ، وَكَوَاهُ عَلَى عَاتِقِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَرُّ مَيِّتٍ لِلْيَهُودِ، يَقُولُونَ: قَدْ دَاوَاهُ صَاحِبُهُ فَلَمْ يَنْفَعْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس تشریف لائے انہیں کانٹا لگنے کی وجہ سے تکلیف ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کندھے پر داغ لگوایا تو ان کا انتقال ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں کے لئے بری موت ہے جو یہ کہتے ہیں: کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دواء دی اور اس دواء نے اس کو فائدہ نہیں دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور دوسری کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5583)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5583»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8372
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ:
دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ وَبِهِ وَجَعٌ يُقَالُ لَهُ: الشَّوْكَةُ، فَكَوَاهُ عَلَى عُنُقِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ يَقُولُونَ: قَدْ دَاوَاهُ صَاحِبُهُ فَمَا نَفَعَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، جنہیں ایک تکلیف لاحق ہوئی جسے ”شوکہ“ کہا: جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی گردن پر داغ لگوایا تو ان کا انتقال ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں کے لئے بری میت ہے جو یہ کہتے ہیں: اس کے ساتھی نے اسے دواء دی اور اس نے اس کو فائدہ نہیں دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5584)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16787، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5583، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8373
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ الْبَرَاءَ بْنَ مَعْرُورٍ وَقَدْ أَخَذَتْهُ ذَبْحَةٌ، فَأَمَرَ مَنْ يَبُطُّهُ بِالنَّارِ حَتَّى يُوَجِّهَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گئے جنہیں ”ذبحہ“ نامی بیماری لاحق تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انہیں آگ کے ذریعے داغ لگایا جائے، تاکہ وہ ٹھیک ہو جائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے، جو سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8374
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنْ نَاسًا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّ صَاحِبًا لَنَا اشْتَكَى، أَفَنَكْوِيهِ؟ فَسَكَتَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ:" إِنْ شِئْتُمْ فَاكْوُوهُ، وَإِنْ شِئْتُمْ فَارْضِفُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: ہمارے ایک ساتھی کو بیماری لاحق ہو گئی ہے کیا ہم اسے داغ لگوا دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو، تو اسے داغ لگوا لو اور اگر چاہو، تو اس پر گرم پتھر لگا دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8374]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5095) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10275) اخرجه احمد (3701,3852,5021.504)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4011، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7567، 8332، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10275، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3904/4»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8375
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَإِذَا هُوَ يَكْوِي غُلَامًا، قَالَ: قُلْتُ: تَكْوِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ دَوَاءُ الْعَرَبِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ مَعَهُ دَوَاءً، جَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ، وَعَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعَطَاءٌ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: میں ابوعبدالرحمن کے پاس آیا وہ ایک غلام کو داغ لگا رہے تھے میں نے دریافت کیا: کیا آپ داغ لگا رہے ہیں انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ عربوں کا طریقہ علاج ہے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کے لئے دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس سے ناواقف رہے وہ نا واقف ہے، اور جو شخص اس کو جان لے، وہ جان لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8375]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (4267)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں