🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8361
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ:
نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكَيِّ، وَكَانَ يَكْرَهُ شُرْبَ الْحَمِيمِ، وَكَانَ إِذَا اكْتَحَلَ اكْتَحَلَ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ وِتْرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے داغ لگوانے سے منع فرمایا ہے، اور آپ گرم پانی پینے کو ناپسند کرتے تھے، جب آپ سرمہ لگاتے تھے، تو طاق تعداد میں لگاتے تھے اور جب (استنجاء کرنے کے بعد) ڈھیلے استعمال کرتے تھے، تو طاق تعداد میں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8361]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8362
وَعَنْ سَعْدٍ الطَّفْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْكَيِّ وَقَالَ:" أَكْرَهُ شُرْبِ الْحَمِيمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد طفری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے داغ لگوانے سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: میں گرم پانی پینے کو ناپسند کرتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8362]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5480)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8363
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ النَّارَ لَا تَشْفِي أَحَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک آگ کسی کو شفاء نہیں دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8363]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8795»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8364
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ:
أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَخُوهُ وَقَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَخِي سُقِيَ بَطْنُهُ، فَأَتَيْنَا الْأَطِبَّاءَ فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ، أَفَأَكْوِيهِ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَكْوُوهُ، وَرَدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ". فَمَرَّ بِهِ بِعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ، فَانْخَمَصَ بَطْنُهُ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ: النَّارُ شَفَتْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس کے ساتھ اس کا بھائی بھی تھا، جس کے پیٹ میں استسقاء (پانی بھر جانے کی بیماری) تھی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے بھائی کے پیٹ میں استسقاء ہے، ہم طبیبوں کے پاس گئے، انہوں نے داغ لگوانے کی ہدایت کی، کیا میں اسے داغ لگوا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے داغ نہ لگواؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو اس کے گھر واپس بھجوا دیا ایک اونٹ اس شخص کے پاس سے گزرا اس نے اس شخص کے پیٹ پر مارا، تو اس کی وجہ سے اس کا پیٹ ٹھیک ہو گیا، اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم طبیبوں کے پاس گئے ہوتے، تو تم نے یہ کہنا تھا کہ آگ نے اسے شفاء دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (691) اخرجه الطبراني في المعجم الكبير (153/18)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 662»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8365
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَكَانُ الْكَيِّ التَّكْمِيدُ، وَمَكَانُ الْعِلَاقِ السَّعُوطُ، وَمَكَانُ النَّفْخِ اللَّدُودُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ عَنْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(علاج میں) داغ لگوانے کی جگہ، کپڑا گرم کر کے ٹکور کرنے، گلا ملنے کی جگہ، ناک میں دوائی ڈالنے اور (پیٹ کے) پھولنے (یا ورم) کی صورت میں، منہ کے ایک طرف روائی ٹپکانے (کا طریقہ اختیار کیا جائے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8365]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (170/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24843»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8366
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَخْبَرَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ يَوْمَ الْعَقَبَةِ، أَنَّهُ أَخَذَتْهُ الشَّوْكَةُ، فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ، فَقَالَ:
" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ - مَرَّتَيْنِ - يَقُولُونَ: لَوْلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ، وَلَا أَمْلِكُ لَهُ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، وَلَأَتَمَحَلَنَّ لَهُ". فَكُوِيَ بِخَطَّيْنِ فَوْقَ رَأْسِهِ فَمَاتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ مَرَّةً: صُوَيْلِحٍ وَقَدْ وَافَقَ النَّاسَ فِي تَضْعِيفِهِ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جو بیعت عقبہ کے نقباء میں سے ایک تھے، انہیں کانٹا لگ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: بری میت یہودیوں کی ہوتی ہے، یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی، وہ لوگ یہ کہتے ہیں: کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی کی بیماری ختم کیوں نہیں کروائی؟ حالانکہ میں اس کے لئے (ذاتی طور پر) کسی نقصان، یا نفع کا مالک نہیں ہوں، لیکن میں اس کے لیے کوئی حیلہ (یعنی طریقہ علاج) ضرور اختیار کروں گا، پھر آپ نے اُن کے سر پر، دو لکیروں میں داغ لگوائے، تو ان صاحب کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے، ایک مرتبہ یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے: یہ کم درجہ کا صالح ہے، اور اس کی تضعیف میں انہوں نے لوگوں کی موافقت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8366]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (138/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16787»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8367
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَوَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدًا، أَوْ سَعْدَ بْنَ زُرَارَةَ فِي حَلْقِهِ مِنَ الذَّبْحَةِ وَقَالَ:
" لَا أَدَعُ فِي نَفْسِي حَرَجًا مِنْ سَعْدٍ - أَوْ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو ”ذبحہ“ نامی بیماری کی وجہ سے، ان کے حلق میں داغ لگوایا اور فرمایا: ”میں سعد کے حوالے سے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) (اسعد بن زرارہ کے حوالے سے اپنے من میں الجھن نہیں چھوڑوں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8367]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4/65)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8368
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَوَاهُ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں داغ لگوایا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8368]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (115/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8369
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ أَصَابَهُ وَجَعٌ يُسَمِّيهِ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: الذَّبْحُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُبْلَيَنَّ - أَوْ لَأَبْلُغَنَّ - فِي أَبِي أُمَامَةَ عُذْرًا". قَالَ: فَكَوَاهُ بِيَدِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَيْتَةُ سُوءٍ لِلْيَهُودِ تَقُولُ: أَلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ؟ وَلَا أَمَلِكُ لَهُ وَلَا لِنَفْسِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن عبدالرحمن بن اسد بن زرارہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا نے مجھے یہ بات بتائی ہے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو ایک تکلیف لاحق ہوئی جسے اہل مدینہ ذبح کہتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ابوامامہ کے بارے میں ضرور پوری کوشش کروں گا تاکہ معذور ٹھہروں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میں ابوامامہ کے بارے میں عذر کی آخری حد تک ضرور پہنچوں گا راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے انہیں داغ لگایا اور ان کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں کے لئے بری موت ہے جو یہ کہتے ہیں: کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی سے تکلیف کو دور کیوں نہیں کروایا میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں اس کے لئے یا اپنے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (896)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 896»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8370
وَعَنْ عَائِشَةَ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِابْنِ زُرَارَةَ أَنْ يُكْوَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن زرارہ کے بارے میں حکم دیا تھا کہ اسے داغ لگوایا جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8370]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4825)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6079»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں