الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى اللَّمَمِ .
اس شخص کا بیان، جو مرگی پر صبر کرتا ہے
حدیث نمبر: 8470
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لِي أَنْ يَشْفِيَنِي قَالَ:" إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَشْفِيَكَ، وَإِنْ شِئْتِ فَاصْبِرِي وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ؟" قَالَتْ: بَلْ أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے شفاء عطا کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو! تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کر دیتا ہوں کہ وہ تمہیں شفاء عطا کر دے اور اگر تم چاہو، تو اس پر صبر سے کام لو، تمہیں حساب نہیں دینا ہو گا، اس نے کہا: میں صبر سے کام لیتی ہوں، تاکہ مجھے حساب نہ دینا پڑے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8470]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9396»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن