الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ مَا يُخْشَى عَلَى الْإِنْسَانِ فِي نَوْمِهِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کے بعد سونے کے بارے میں انسان کے لئے کس بات کا اندیشہ پایا جاتا ہے؟ اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8471
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَامَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَاخْتُلِسَ عَقْلُهُ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص عصر کے بعد سو جائے، اور اس کی عقل اُچک لی جائے، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8471]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8471]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4918)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2592، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5466»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8472
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَعْتَرُّ الْمَرْءُ عِنْدَ أَرْبَعَةِ خِصَالٍ: إِذَا نَامَ وَحْدَهُ، وَإِذَا نَامَ مُسْتَلْقِيًا، وَإِذَا نَامَ فِي مِلْحَفَةٍ مُعَصْفَرَةٍ، وَإِذَا اغْتَسَلَ بِفَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَلَا يَغْتَسِلَ بِفَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَلْيَخُطَّ خَطًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی چار خصلتوں کی وجہ سے خرابی کا شکار ہوتا ہے، جب وہ تنہا سوئے، جب وہ چت لیٹ کر سو جائے، جب وہ معصفر والے لحاف میں سوئے، اور جب وہ کھلی جگہ پر غسل کرے، جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ کھلی جگہ پر غسل نہ کرے (تو اسے ایسا ہی کرنا چاہیے) اور اگر مجبوری ہو، تو پھر اسے لکیر لگا لینی چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8472]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8472]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1909»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً