🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. بَابُ مُخَالَفَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ فِي اللِّبَاسِ وَغَيْرِهِ .
لباس اور دیگر امور میں، اہل کتاب کے برخلاف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8575
عَنْ أَبِي كَرِيمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ" إِيَّاكُمْ وَلِبَاسَ الرُّهْبَانِ، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَهَّبَ أَوْ تَشَبَّهَ فَلَيْسَ مِنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوکریمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی ابن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو کوفہ میں خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے لوگو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ راہبوں کا سا لباس پہننے سے بچو! کیونکہ جو شخص رہبانیت اختیار کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن سے مشابہت اختیار کرے، اُس کا مجھ سے واسطہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8575]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8576
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَشْيَخَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بِيضٌ لِحَاهُمْ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ" قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ يَتَسَرْوَلُونَ وَلَا يَأْتَزِرُونَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَسَرْوَلُوا وَائْتَزِرُوا وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ" قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ يَتَخَفَّفُونَ وَلَا يَنْتَعِلُونَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَتَخَفَّفُوا وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ" فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ يَقُصُّونَ عَثَانِينَهُمْ وَيُوَفِّرُونَ سِبَالَهُمْ؟ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُصُّوا سِبَالَكُمْ وَوَفِّرُوا عَثَانِينَكُمْ وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ انصاری بزرگوں کے پاس تشریف لائے جن کی داڑھیاں سفید تھیں آپ نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! (اپنی ڈارھی کے بالوں کو) سرخ یا زرد رنگ لگاؤ اور اہل کتاب کے برخلاف کرو راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل کتاب، تو شلوار پہنتے ہیں، وہ تہبند نہیں پہنتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ شلوار بھی پہن لو اور تہبند بھی پہن لو اور اہل کتاب کے برخلاف کرو! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل کتاب موزے پہنتے ہیں، وہ جوتے نہیں پہنتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ موزے بھی پہن لو، اور جوتے بھی پہن لو اور اہل کتاب کے برخلاف کرو! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ اہل کتاب داڑھی چھوٹی کروا لیتے ہیں اور مونچھیں بڑی کروا لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مونچھیں چھوٹی کرواؤ اور داڑھی بڑھاؤ اور اہل کتاب کے برخلاف کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، قاسم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7924) اخرجه احمد فى المسند (5264)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21780، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8577
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَتَسَرْوَلُونَ وَلَا يَتَّزِرُونَ؟ قَالَ:" فَتَسَرْوَلُوا أَنْتُمْ وَائْتَزِرُوا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَحْتَفُّونَ وَلَا يَنْتَعِلُونَ؟ قَالَ:" فَاحْتَفُّوا أَنْتُمْ وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ بِكُلِّ مَا اسْتَطَعْتُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِنَحْوِ هَذَا فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مشرکین شلوار (یا پاجامہ) پہنتے ہیں وہ تہبند نہیں پہنتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ شلوار بھی پہنو اور تہبند بھی باندھو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مشرکین ننگے پاؤں رہتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ننگے پاؤں بھی رہو اور جوتے بھی پہنو! لیکن جہاں تک تم سے ہو سکے شیطان کے دوستوں کے برخلاف کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث ”ادب“ سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8577]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں