🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ .
بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8826
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْرِمُوا الشَّعْرَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بالوں کا اکرام کرو!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8826]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2974)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8827
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ شَعْرًا فَلْيُحْسِنْ إِلَيْهِ أَوْ لِيَحْلِقْهُ".
وَكَانَ أَبُو قَتَادَةَ يُرَجِّلُ شَعْرَهُ غِبًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص نے بال رکھے ہوں وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے ورنہ انہیں مونڈوا دے“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ایک دن کے وقفے کے ساتھ بال سنوارا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی سے نقل کی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8827]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3945»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8828
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ لِأَبِي قَتَادَةَ جُمَّةٌ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَكْرِمْهَا وَادَّهِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے بال لمبے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے دریافت کیا: تو آپ نے فرمایا: تم ان کا اکرام کرو اور انہیں تیل لگاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور
یہ روایت ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (675)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8829
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا ثَائِرَ الرَّأْسِ، فَقَالَ:" لِمَ يُشَوِّهُ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ؟". وَأَشَارَ بِيَدِهِ. أَيْ خُذْ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے آپ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے آپ کو کیوں قبیح کرتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے اشارہ کیا کہ تم انہیں کاٹ لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن زکریا بن تستری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8829]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8830
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاصِيَتَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَسْدُلَهَا ثُمَّ فَرَّقَ بَعْدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بال سیدھے پیچھے کی طرف لے جایا کرتے تھے (یعنی مانگ نہیں نکالتے تھے) جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا آپ ایسا کرتے رہے پھر آپ نے بعد میں مانگ نکالنا شروع کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8830]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (215/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12842»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8831
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ سَعَادَةِ الْمُؤْمِنِ خِفَّةُ لِحْيَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ الْغَرْقِ قَالَ الْأَزْدِيُّ: كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کی سعات مندی میں یہ بات شامل ہے کہ اس کی داڑھی ہلکی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن غرق ہے ازدی کہتے ہیں: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12920)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8832
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ مَجْزَأَةَ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ كَانَتْ لَهُ قَصَّةٌ فِي مُقَدَّمِ رَأْسِهِ، إِذَا قَعَدَ أَرْسَلَهَا فَتَبْلُغُ الْأَرْضَ، فَقَالُوا لَهُ: أَلَا تَحْلِقُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ عَلَيْهَا بِيَدِهِ. فَلَمْ أَكُنْ لِأَحْلِقَهَا حَتَّى أَمُوتَ [ فَلَمْ يَحْلِقْهَا حَتَّى مَاتَ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ ثَابِتٍ الْمَكِّيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَا يُحْمَدُ حَدِيثُهُ.
سیدہ صفیہ بنت مجزاۃ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے سر کے آگے کی طرف اتنے لمبے بال تھے جب وہ بیٹھتے تھے، اور انہیں کھولتے تھے، تو وہ زمین تک پہنچ جاتے تھے لوگ انہیں کہتے آپ انہیں کٹواتے کیوں نہیں ہیں؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان پر پھیرا تھا تو میں مرتے دم تک انہیں نہیں مونڈواؤں گا، تو انہوں نے مرتے دم تک انہیں نہیں مونڈوایا۔ پہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ثابت مکی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کی تعریف نہیں کی گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6746)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6238، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8833
وَعَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ غُلَامٌ حَدَثٌ فَسَمَّتْ عَلَيْهِ الرَّسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُ، وَتَطَهَّرَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهِ، وَذَلِكَ الْيَوْمُ عَلَيْهِ ذُؤَابَةٌ وَقَدْ بَلَغَ أَوْ قَارَبَ يَبْلُغُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سالم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ ایک کمسن لڑکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں برکت کی دعا دی اور اُن کے لیے دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے انہوں نے وضو کیا، ان دنوں اُن کے بال لمبے تھے اور وہ بالغ ہو چکے تھے یا بالغ ہونے کے قریب تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6381)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8834
وَعَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَغْسِلُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَتْرُكُ شَعْرَهُ مِنْ وَرَاءِ أُذُنَيْهِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ہبیرہ بن یریم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنا سر دھوتے تھے اور پھر اپنے بال کان کے پیچھے چھوڑ دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8407)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8835
وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ لَهُ ضَفِيرَتَانِ، عَلَيْهِ مَسْحَةُ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ دَقِيقَ السَّاقَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي ذُبَابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابومعمر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی گندھے ہوئے بالوں کی دو چوٹیاں ہوتی تھیں، ان کا حلیہ زمانہ جاہلیت (کے سادہ افراد) کی طرح کا تھا، اور ان کی پنڈلیاں کمزور تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوذباب ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8409)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں