الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ .
بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8836
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ رَأَى الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَا يَضْرِبُ شَعْرُهُ مَنْكِبَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِذٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَشَيْخُهُ شُجَاعٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِذٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَشَيْخُهُ شُجَاعٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن نامی راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کے بال کندھوں تک نہیں آتے تے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محتسب ابوعائذ ہے، اور وہ کمزور ہے، اور اس کا استاد شجاع ہے، اور اس سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8836]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2530)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8837
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ فِي رَأْسِ الْحَسَنِ قُزْعَةً فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْحَسَنَ يَجْبِذُهَا حَتَّى يُدْنِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حسن بن زید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے سر میں کچھ لمبے بال دیکھے میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ انہیں سمیٹ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8837]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے اس راویت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2538)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8838
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ زِيَادَةَ الْبَكْرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنَيْ بِشْرٍ الْمَازِنِيَّيْنِ فَقُلْتُ: هَلْ رَأَيْتُمَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَا: نَعَمْ زَارَنَا فِي رِحَالِنَا فَقَرَّبْنَا إِلَيْهِ طَعَامًا فَأَكَلَ مِنْ طَعَامِنَا وَرَأَى فِي قَرْنِ أَحَدِنَا شَعَرَاتٍ مُلْتَفَّةً فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ طَالِبِ بْنِ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ طَالِبِ بْنِ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبید بن زیادہ بکری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا بشر مازنی رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادوں کے پاس گیا میں نے دریافت کیا: کیا آپ دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری رہائشی جگہ پر ہمارے پاس تشریف لائے تھے ہم نے کھانا آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا تو آپ نے ہمارے کھانے میں سے کچھ کھایا تھا آپ نے ہم میں سے ایک کی پیشانی پر کچھ بال لپٹے ہوئے دیکھے، تو اپنا دست مبارک اس پر رکھ دیا اور فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری امت میں اس کی مانند بنائے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد طالب بن قرہ اذنی سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8838]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد طالب بن قرہ اذنی سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8838]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8839
وَعَنِ ابْنَيْ بِشْرٍ قَالَا: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ قَطِيفَةً لَنَا فَثَنَيْنَاهَا، فَجَلَسَ وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فِي بَيْتِنَا، وَقَدَّمْنَا إِلَيْهِ زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ، وَكَانَ فِي رَأْسِ أَحَدِهِمْ قَرْنُ شَعْرٍ مُجْتَمِعٌ، كَأَنَّهُ قَرَنٌ فَقَالَ:" أَلَا أَرَى فِي أُمَّتِي قَرْنًا؟". فَذَكْرَ الْحَدِيثِ.
وَنَصُّهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَنَصُّهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کے دونوں صاحبزادے بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ کے لئے چٹائی بچھائی ہم نے اسے پھیلا دیا آپ تشریف فرما ہوئے آپ پر ہمارے گھر میں وحی بھی نازل ہوئی ہم نے آپ کے سامنے پنیر اور کھجوریں پیش کیں آپ پنیر کو پسند کرتے تھے، ان لوگوں میں سے ایک شخص کے سر میں کچھ بالوں کی چوٹی تھے، وہ اکٹھے تھے، یوں جیسے سینگ ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں اپنی امت میں سینگ نہیں دیکھ رہا ہوں۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اور
یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8839]
یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 8839]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح