🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابُ إِمْرَةِ مُعَاوِيَةَ .
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8952
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَيَّنَّا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ إِنْ وَلِيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ فَوَصَلَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سعید بن عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن لے لیا جسے وہ ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلا کرتے تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے تھے۔ ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے دوران اپنا سر اٹھا کر ایک یا شاید دو مرتبہ دیکھا اور پھر فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکمران بن گئے، تو تم اللہ سے ڈرنا اور عدل سے کام لینا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد مسلسل میں پر امید رہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی وجہ سے مجھے حکومت ملے گی یہاں تک کہ مجھے وہ مل گئی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے سعید کے حوالے سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے موصول روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ عبدالملک بن عمر کے حوالے سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8952]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7380) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (361/19) اخرجه احمد فى المسند (101/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16486، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4162/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں