🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8907
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ الْجُمَلِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَعْهَدْ إِلَيْنَا عَهْدًا نَأْخُذُ بِهِ فِي إِمَارَةٍ، وَلَكِنَّهُ شَيْءٌ رَأَيْنَاهُ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِنَا، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ - رَحْمَةُ اللَّهِ - عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى عُمَرَ فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ حَتَّى ضَرَبَ الدِّينُ بِجُرَّانِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جنگ جمل کے موقع پر انہوں نے یہ ارشاد فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے حکومت کے بارے میں کوئی ایسا عہد نہیں لیا تھا جسے ہم اختیار کریں بلکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہماری اپنی رائے تھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا اللہ تعالیٰ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، تو انہوں نے (احکام کو) قائم کیا اور وہ سیدھے رہے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا اللہ تعالیٰ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، انہوں نے (احکام کو) قائم کیا اور سیدھے رہے یہاں تک کہ دین مضبوط ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8907]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (921)، أخرجه مسند أحمد برقم: 923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8908
وَعَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ: قَامَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فَعَمِلَ بِعَمَلِهِ وَسَارَ بِسِيرَتِهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ فَعَمِلَ بِعَمَلِهِمَا وَسَارَ بِسِيرَتِهِمَا حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدخیر بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے مطابق عمل کیا اور آپ کے طریقے کے مطابق طریقہ اختیار کیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسی حالت میں انہیں وفات دی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا تو انہوں نے ان دونوں صاحبان کے طریقے کے مطابق عمل کیا اور ان دونوں کے طریقوں کے مطابق چلے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی وفات دیدی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8908]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8909
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ نُؤَمِّرُ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" إِنْ تُؤَمِّرُوا أَبَا بَكْرٍ تَجِدُوهُ أَمِينًا زَاهِدًا فِي الدُّنْيَا رَاغِبًا فِي الْآخِرَةِ، وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عُمَرَ تَجِدُوهُ قَوِيًّا أَمِينًا لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عَلِيًّا وَلَا أَرَاكُمْ فَاعِلِينَ تَجِدُوهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا يَأْخُذُ بِكُمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی ہے: یا رسول اللہ! آپ کے بعد ہم کسے امیر بنائیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم ابوبکر کو امیر بناتے ہو تو تم اسے امین پاؤ گے، جو دنیا سے بے رغبت ہو گا، اور آخرت میں رغبت رکھنے والا ہو گا، اور اگر تم عمر کو امیر بناتے ہو تو تم اسے قوی اور امین پاؤ گے اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت اس کو اپنی گرفت میں نہیں لے گی اور اگر تم علی کو امیر بناؤ گے اور میرا نہیں خیال کہ تم ایسا کرو گے، تو تم اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت کا مرکز پاؤ گے وہ تمہیں سیدھے راستے پر لے کے چلے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8909]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1571) أخرجه احمد فى المسند (859)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8910
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَسْتَخْلِفُ عَلَيْنَا؟ قَالَ:" إِنِّي إِنْ أَسْتَخْلِفْ عَلَيْكُمْ فَتَعْصَوْنَ خَلِيفَتِي يَنْزِلْ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ". قَالُوا: أَلَا نَسْتَخْلِفُ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَ:" إِنْ تَسْتَخْلِفُوهُ تَجِدُوهُ ضَعِيفًا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ" قَالُوا: أَلَا نَسْتَخْلِفُ عُمَرَ؟ قَالَ:" إِنْ تَسْتَخْلِفُوهُ تَجِدُوهُ قَوِيًّا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ". قَالُوا: أَلَا نَسْتَخْلِفُ عَلِيًّا؟ قَالَ:" إِنْ تَسْتَخْلِفُوهُ، وَلَنْ تَفْعَلُوا يَسْلُكْ بِكُمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ، وَتَجِدُوهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو الْيَقْظَانِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہم پر کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کرتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے تم پر کسی کو خلیفہ مقرر کیا اور تم نے میرے خلیفہ کی نافرمانی کی، تو تم پر عذاب نازل ہو گا لوگوں نے عرض کی: ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنا لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے خلیفہ بناتے ہو تو تم اسے جسمانی طور پر کمزور لیکن اللہ کے معاملے میں قوی پاؤ گے لوگوں نے عرض کی: کیا ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنا لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے خلیفہ بناتے ہو، تو تم اسے جسمانی طور پر قوی اور اللہ کے معاملے میں بھی قوی پاؤ گے لوگوں نے عرض کی: کیا ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنا لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے خلیفہ بناتے ہو، ویسے تم ایسا کرو گے، تو نہیں، تو وہ تمہیں سیدھے راستے پر لے کے چلے گا، اور تم اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت کا مرکز پاؤ گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویقظان عثمان بن عمیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8910]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1570)، أخرجه مسند البزار برقم: 2895»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8911
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا أَسَّسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ جَاءَ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، وَجَاءَ عُمَرُ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، وَجَاءَ عُثْمَانُ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، قَالَتْ: فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" هَذَا أَمْرُ الْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ التَّابِعِيِّ فَإِنَّهُ لَمْ يُسَمَّ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ جَرِيرٍ بَعْدَ ذَلِكَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مسجد نبوی کی بنیاد رکھی، تو آپ ایک پتھر لے کے آئے، اور آپ نے اسے رکھ دیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک پتھر لے کے آئے، اور انہوں نے اسے رکھ دیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پتھر لے کے آئے انہوں نے اسے رکھ دیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایک پتھر لے کے آئے انہوں نے اسے رکھ دیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا میرے بعد خلافت کا معاملہ یہ ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عوام بن حوشب کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف تابعی کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بعد سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8911]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4884)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8912
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ إِلَى بُسْتَانٍ فَجَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ فَقَالَ:" يَا أَنَسُ قُمْ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُعْلِمُهُ؟ قَالَ:" أَعْلِمْهُ" فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ فَقُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ فَقَالَ:" يَا أَنَسُ قُمْ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُعْلِمُهُ؟ قَالَ:" أَعْلِمْهُ" فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُمَرُ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ.
قَالَ: ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ فَقَالَ:" يَا أَنَسُ قُمْ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ وَأَنَّهُ مَقْتُولٌ". قَالَ: فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُثْمَانُ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ وَبِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ وَإِنَّكَ مَقْتُولٌ.
قَالَ: فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَهْ؟ وَاللَّهِ مَا تَعَنَّيْتُ وَلَا تَمَنَّيْتُ وَلَا مَسَسْتُ فَرْجِي مُنْذُ بَايَعْتُكَ. قَالَ:" هُوَ ذَاكَ يَا عُثْمَانُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" سَيَلِي أَمْرَ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَأَنَّهُ سَيَلْقَى مِنَ الرَّعِيَّةِ شِدَّةً" فَأَمَرَهُ عِنْدَ ذَلِكَ أَنْ يَكُفَّ.
وَفِيهِ صَقْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ عُتْبَةُ أَبُو عَمْرٍو، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الْبَزَّارِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي عُثْمَانَ: فَاسْتَرْجَعَ ثُمَّ دَخَلَ. وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ ایک باغ میں تشریف لے آئے ایک صاحب آئے انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس اٹھ کر دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو اور میرے بعد خلافت کی خوشخبری دو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں انہیں بتا دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے بتا دو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے میں نے ان سے کہا: آپ کو جنت کی خوشخبری ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کی خوشخبری ہو پھر ایک اور صاحب آئے انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس اٹھ کر اس کے لئے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو اور اسے ابوبکر کے بعد خلافت کی خوشخبری دو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں انہیں بتا دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے بتا دو میں نکلا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے میں نے انہیں کہا: آپ کو جنت کی خوشخبری ہو اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی خوشخبری ہو۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر ایک اور صاحب آئے انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس اٹھ کر اس کے لئے دروازہ کھولو اور اسے جنت کی خوشخبری دو اور عمر کے بعد خلافت کی خوشخبری دو اور یہ بتا دو کہ وہ مقتول ہو گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں باہر نکلا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے میں نے ان سے کہا: آپ کو جنت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی خوشخبری ہو اور یہ بات جان لیں کہ آپ شہید ہوں گے سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ اللہ کی قسم! نہ، تو میں نے کبھی کوئی سرکشی کی ہے، اور نہ ہی میں نے کبھی اس کی آرزو کی ہے، جب سے میں نے آپ کی بیعت کی ہے میں نے، تو اپنی شرمگاہ کو بھی نہیں چھوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان ایسا ہی ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”عنقریب ابوبکر اور عمر کے بعد میری امت کے معاملے کا نگران وہ بنے گا، اور عنقریب وہ رعایا کی طرف سے شدت کا سامنا کرے گا راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ خود کو روک کے رکھیں“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی صقر بن عبدالرحمن ہے، اور وہ کذاب ہے امام بزار کی سند میں ایک راوی عتبہ ابوعمرو ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال بزار کے رجال ہیں، البتہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: انہوں نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا اور اندر آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی کی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8912]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1573, 1572) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3958)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8913
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ. يَعْنِي فِي الْخِلَافَةِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فِي الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کہا: کرتے تھے: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان (راوی کہتے ہیں: (یعنی خلافت کے بارے میں ہم یہ کہا: کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”خلافت کے بارے میں“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8913]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1569)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1713، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6083»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8914
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يَكُونُ أَوْلَى النَّاسِ بِهَذَا الْأَمْرِ؟ فَنَقُولُ: أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ نَقُولُ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ مَنْ يَكُونُ أَوْلَى النَّاسِ بِهَذَا الْأَمْرِ؟ فَنَقُولُ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثُمَّ نَقُولُ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ قُبِضَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَنْ يَكُونُ أَوْلَى النَّاسِ بِهَذَا الْأَمْرِ؟ فَنَقُولُ: عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کہا: کرتے تھے کہ اس معاملہ (یعنی خلافت) کا سب سے زیادہ حق دار کون ہو گا؟ ہم کہا: کرتے تھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پھر ہم یہ کہتے تھے کہ اس بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے کہ اگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو اس معاملے (یعنی حکومت) کا سب سے زیادہ حق دار کون ہو گا، تو ہم یہ کہتے تھے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پھر ہم یہ کہتے تھے کہ اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ کہ اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جاتا ہے، تو اس معاملے کا سب سے زیادہ حق دار کون ہو گا؟ تو ہم یہ کہتے تھے: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8914]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13391)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13391»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8915
وَعَنْ [ أَبِي ] خِداشِ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: كُنْتُ أَطْلُبُ حَاجَةً إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْكَ؟ قَالَ:" فَأْتِ أَبَا بَكْرٍ" قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَ:" فَأْتِ عُمَرَ" قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ عُمَرَ؟ قَالَ:" فَعُثْمَانَ" قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ عُثْمَانَ؟ فَسَكَتَ فَأَعَدْتُ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً يَقُولُ ذَلِكَ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوخداش بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کی: اگر میں آپ کو نہ پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم ابوبکر کے پاس آ جانا میں نے عرض کی: اگر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی نہ پاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عمر کے پاس آ جانا میں نے عرض کی: اگر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی نہ پاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر عثمان؟ میں نے عرض کی: اگر میں سیدنا عثمان کو بھی نہ پاؤں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے میں نے دو یا تین مرتبہ اپنی بات دہرائی پھر میں نے بعد میں یہ سوچا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جسے وہ چاہتا ہے اسے عطا کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8915]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1568)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8916
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى أَهْلِ قُبَاءَ نُسَلِّمْ عَلَيْهِمْ". فَأَتَاهُمْ فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ وَرَحَّبُوا بِهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَهْلَ قُبَاءَ ائْتُونِي بِأَحْجَارٍ مِنْ هَذِهِ الْحَرَّةِ" فَجُمِعَتْ عِنْدَهُ أَحْجَارٌ كَثِيرَةٌ، وَمَعَهُ عَنَزَةٌ لَهُ فَخَطَّ قِبْلَتَهُمْ، فَأَخَذَ حَجَرًا فَوَضَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ خُذْ حَجَرًا فَضَعْهُ إِلَى حَجَرِي" ثُمَّ قَالَ:" يَا عُمَرُ خُذْ حَجَرًا فَضَعْهُ إِلَى جَنْبِ حَجَرِ أَبِي بَكْرٍ" ثُمَّ قَالَ:" يَا عُثْمَانُ خُذْ حَجَرًا فَضَعْهُ إِلَى جَنْبِ حَجَرِ عُمَرَ" ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى النَّاسِ بِأَخَرَةٍ فَقَالَ:" وَضَعَ رَجُلٌ حَجَرَهُ حَيْثُ أَحَبَّ عَلَى ذَلِكَ الْخَطِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا تم ہمارے ساتھ اہل قباء کی طرف چلو تاکہ ہم انہیں سلام کر لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور آپ کو خوش آمدید کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اہل قباء میرے پاس پتھریلی زمین سے پتھر لے کے آؤ جب وہاں بہت سے پتھر اکٹھے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نیزہ تھا آپ نے ان لوگوں کے قبلہ کی طرف لکیر لگائی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پتھر لیا اور آپ نے اسے رکھ دیا پھر آپ نے فرمایا: اے ابوبکر تم ایک پتھر لو اور میرے پتھر کے ساتھ رکھ دو پھر آپ نے فرمایا: اے عمر تم ایک پتھر لو اور ابوبکر کے پتھر کے پہلو میں اسے رکھ دو پھر آپ نے فرمایا: اے عثمان تم ایک پتھر لو اور اسے عمر کے پتھر کے پہلو میں رکھ دو پھر آپ پیچھے موجود لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، اور ارشاد فرمایا: ہر شخص جہاں چاہے اس لکیر کے مطابق پتھر رکھ دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8916]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2418)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2418، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 936/1، 4151/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں