الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
حدیث نمبر: 8910
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَسْتَخْلِفُ عَلَيْنَا؟ قَالَ:" إِنِّي إِنْ أَسْتَخْلِفْ عَلَيْكُمْ فَتَعْصَوْنَ خَلِيفَتِي يَنْزِلْ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ". قَالُوا: أَلَا نَسْتَخْلِفُ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَ:" إِنْ تَسْتَخْلِفُوهُ تَجِدُوهُ ضَعِيفًا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ" قَالُوا: أَلَا نَسْتَخْلِفُ عُمَرَ؟ قَالَ:" إِنْ تَسْتَخْلِفُوهُ تَجِدُوهُ قَوِيًّا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ". قَالُوا: أَلَا نَسْتَخْلِفُ عَلِيًّا؟ قَالَ:" إِنْ تَسْتَخْلِفُوهُ، وَلَنْ تَفْعَلُوا يَسْلُكْ بِكُمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ، وَتَجِدُوهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو الْيَقْظَانِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو الْيَقْظَانِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہم پر کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کرتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے تم پر کسی کو خلیفہ مقرر کیا اور تم نے میرے خلیفہ کی نافرمانی کی، تو تم پر عذاب نازل ہو گا لوگوں نے عرض کی: ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنا لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے خلیفہ بناتے ہو تو تم اسے جسمانی طور پر کمزور لیکن اللہ کے معاملے میں قوی پاؤ گے لوگوں نے عرض کی: کیا ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنا لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے خلیفہ بناتے ہو، تو تم اسے جسمانی طور پر قوی اور اللہ کے معاملے میں بھی قوی پاؤ گے لوگوں نے عرض کی: کیا ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نہ بنا لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے خلیفہ بناتے ہو، ویسے تم ایسا کرو گے، تو نہیں، تو وہ تمہیں سیدھے راستے پر لے کے چلے گا، اور تم اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت کا مرکز پاؤ گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویقظان عثمان بن عمیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8910]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویقظان عثمان بن عمیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8910]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1570)، أخرجه مسند البزار برقم: 2895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8910 in Urdu