🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8915
وَعَنْ [ أَبِي ] خِداشِ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: كُنْتُ أَطْلُبُ حَاجَةً إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْكَ؟ قَالَ:" فَأْتِ أَبَا بَكْرٍ" قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَ:" فَأْتِ عُمَرَ" قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ عُمَرَ؟ قَالَ:" فَعُثْمَانَ" قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ عُثْمَانَ؟ فَسَكَتَ فَأَعَدْتُ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً يَقُولُ ذَلِكَ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوخداش بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کی: اگر میں آپ کو نہ پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم ابوبکر کے پاس آ جانا میں نے عرض کی: اگر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی نہ پاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عمر کے پاس آ جانا میں نے عرض کی: اگر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی نہ پاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر عثمان؟ میں نے عرض کی: اگر میں سیدنا عثمان کو بھی نہ پاؤں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے میں نے دو یا تین مرتبہ اپنی بات دہرائی پھر میں نے بعد میں یہ سوچا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جسے وہ چاہتا ہے اسے عطا کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8915]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1568)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8915 in Urdu