🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8914
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يَكُونُ أَوْلَى النَّاسِ بِهَذَا الْأَمْرِ؟ فَنَقُولُ: أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ نَقُولُ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ مَنْ يَكُونُ أَوْلَى النَّاسِ بِهَذَا الْأَمْرِ؟ فَنَقُولُ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثُمَّ نَقُولُ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ قُبِضَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَنْ يَكُونُ أَوْلَى النَّاسِ بِهَذَا الْأَمْرِ؟ فَنَقُولُ: عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کہا: کرتے تھے کہ اس معاملہ (یعنی خلافت) کا سب سے زیادہ حق دار کون ہو گا؟ ہم کہا: کرتے تھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پھر ہم یہ کہتے تھے کہ اس بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے کہ اگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو اس معاملے (یعنی حکومت) کا سب سے زیادہ حق دار کون ہو گا، تو ہم یہ کہتے تھے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پھر ہم یہ کہتے تھے کہ اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ کہ اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جاتا ہے، تو اس معاملے کا سب سے زیادہ حق دار کون ہو گا؟ تو ہم یہ کہتے تھے: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8914]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13391)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13391»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 8914 in Urdu