الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
حدیث نمبر: 8917
وَعَنْ سَفِينَةَ أَنْ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ بِأَبِي بَكْرٍ فَرَجَحْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ثُمَّ وُزِنَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ بِعُمَرَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ بِعُثْمَانَ فَرَجَحَ عُمَرُ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ. فَاسْتَهَلَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خِلَافَةَ نُبُوَّةٍ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے آسمان سے ایک ترازو اترا ہے آپ کا وزن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو آپ کا پلڑا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں بھاری تھا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا پلڑا بھاری تھا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا وزن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا پلڑا بھاری تھا پھر اس ترازو کو اوپر لے جایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اس سے مراد خلافت نبوت ہے پھر اللہ تعالیٰ جسے چاہیے گا حکومت عطا کر دے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8917]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8917]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1567)، أخرجه مسند البزار برقم: 3829، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4151/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8918
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَا يَلْبَثُ بَعْدِي إِلَّا قَلِيلًا، وَصَاحِبُ رَحَا دَارَةِ الْعَرَبِ يَعِيشُ حَمِيدًا وَيَمُوتُ شَهِيدًا". فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ هُوَ؟ قَالَ:" عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ" ثُمَّ الْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ إِنْ أَلْبَسَكَ اللَّهُ قَمِيصًا فَأَرَادَكَ النَّاسُ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ فَوَاللَّهِ لَئِنْ خَلَعْتَهُ لَا تَرَى الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ غَيْرَ هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ غَيْرَ هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد بارہ خلفاء ہوں گے جن میں سے ایک ابوبکر صدیق ہیں وہ میرے بعد تھوڑا عرصہ رہے گا، اور ایک (خلیفہ) عربوں کی چکی کو گھمانے والا شخص ہے جو قابل تعریف زندگی گزارے گا، اور شہید ہونے کے عالم میں مرے گا، ایک صاحب نے عرض کی: وہ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عمر ہے پھر آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے، اور فرمایا: اے عثمان! اگر اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے، اور لوگ اسے اتارنے کا ارادہ کریں، تو تم اسے نہ اتارنا اللہ کی قسم! اگر تم نے اسے اتار دیا تو تم جنت کو اس وقت تک نہیں دیکھو گے، جب تک اونٹ سوئی کے نا کہ میں داخل نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن شعیب ہے ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی صرف ایک حدیث کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8918]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن شعیب ہے ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی صرف ایک حدیث کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8918]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (142 و 12)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8919
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا) قَالَ: دَخَلَتْ حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهَا وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُخْبِرِي عَائِشَةَ حَتَّى أُبَشِّرَكِ بِبِشَارَةٍ، إِنَّ أَبَاكِ يَلِي مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ إِذَا أَنَا مِتُّ". فَذَهَبَتْ حَفْصَةُ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ وَأَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهَا أَنَّ أَبَا بَكْرٍ يَلِي بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَلِي عُمَرُ بَعْدَهُ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا؟ قَالَ: (نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ) . فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَا أَنْظُرُ إِلَيْكَ حَتَّى تُحَرِّمَ مَارِيَةَ. فَحَرَّمَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب نبی نے اپنی ایک زوجہ کے ساتھ سرگوشی میں ایک بات کی۔۔۔۔۔۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے گھر میں آئیں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں) سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تم یہ بات عائشہ کو نہ بتانا، میں تمہیں خوشخبری دوں گا وہ یہ کہ ابوبکر کے بعد تمہارا والد حکمران بنے گا، جب میں مر جاؤں گا سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا گئیں اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بارے میں بتا دیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا ہے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بھی بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حکمران بنیں گے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے بعد حکمران بنیں گے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ کو یہ بات کس نے بتائی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے یہ بات بتائی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں آپ کی طرف اس وقت تک نہیں دیکھوں گی جب تک آپ ماریہ کو (اپنے اوپر) حرام قرار نہیں دیتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حرام قرار دیدیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے نبی تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک راوی ضحاک بن مزاحم ہے اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8919]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک راوی ضحاک بن مزاحم ہے اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8919]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12640»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8920
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَلَقِيَهُ عَلِيٌّ فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِلَى مَنْ نَدْفَعُ صَدَقَةَ أَمْوَالِنَا إِذَا قَبَضَكَ اللَّهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَى أَبِي بَكْرٍ" قَالَ: فَإِذَا قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ:" إِلَى عُمَرَ". قَالَ: فَإِذَا قُبِضَ عُمَرُ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ: إِلَى عُثْمَانَ". قَالَ: فَإِذَا قُبِضَ عُثْمَانُ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ:" انْظُرُوا لِأَنْفُسِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خزاعہ قبیلے کا ایک شخص آیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس کی ملاقات ہوئی انہوں نے دریافت کیا: تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھنے کے لئے آیا ہوں کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو وفات دیدے گا، تو ہم اپنے اموال کی زکوۃ کسے ادا کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر کو اس نے دریافت کیا: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو پھر کس کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر کو اس نے دریافت کیا: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو پھر کس کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عثمان کو، اس نے دریافت کیا: اگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو پھر کس کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خود دیکھ لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8920]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (190/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8921
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ بِإِبِلٍ لَهُ، فَلَقِيَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَرَاهَا مِنْهُ، فَلَقِيَهُ عَلِيٌّ فَقَالَ: مَا أَقْدَمَكَ؟ قَالَ: قَدِمْتُ بِإِبِلٍ فَاشْتَرَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَنَقَدَكَ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنْ بِعْتُهَا مِنْهُ بِتَأْخِيرٍ. فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: ارْجِعْ إِلَيْهِ فَقُلْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ حَدَثَ بِكَ حَدَثٌ فَمَنْ يَقْضِي [ مَالِي؟ وَاْنظُرْ مَا يَقُولُ لَكَ حَتَّى تُعْلِمَنِي، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ حَدَثَ بِكَ حَدَثٌ فَمَنْ يَقْضِينِي؟ ] ، قَالَ:" أَبُو بَكْرٍ". فَأَعْلَمَ عَلِيًّا. فَقَالَ لَهُ: ارْجِعْ فَسَلْهُ إِنْ حَدَثَ بِأَبِي بَكْرٍ [ حَدَثٌ ] فَمَنْ يَقْضِي؟ فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" عُمَرُ" فَجَاءَ فَأَعْلَمَ عَلِيًّا فَقَالَ لَهُ: ارْجِعْ فَسَلْهُ إِذَا مَاتَ عُمَرُ فَمَنْ يَقْضِي؟ فَجَاءَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْحَكَ إِذَا مَاتَ عُمَرُ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَمُوتَ فَمُتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دیہاتی علاقے کا ایک فرد اپنا اونٹ لے کے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے ملاقات ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کا اونٹ خرید لیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اس شخص سے ملاقات ہوئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ اس نے کہا: میں ایک اونٹ لے کے آیا تھا جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خرید لیا ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں نقد ادائیگی کر دی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں میں نے انہیں اس شرط پر فروخت کیا ہے کہ ادائیگی بعد میں ہو گی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کرو: یا رسول اللہ! اگر آپ کے ساتھ کوئی معاملہ پیش آ جاتا ہے، تو مجھے میرے مال کی ادائیگی کون کرے گا؟ پھر تم اس بات کا جائزہ لینا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں کیا جواب دیتے ہیں اور مجھے اس کے بارے میں بتانا اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ اگر آپ کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ جاتا ہے، تو مجھے کون ادائیگی کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر! اس شخص نے اس بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بتایا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم واپس جاؤ اور۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرو کہ اگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ جاتا ہے، تو پھر کون ادائیگی کرے گا: اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمر، وہ شخص آیا اس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بتایا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم واپس جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کرو کہ اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے گا، تو پھر کون ادائیگی کرے گا؟ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ سے اس بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو جب عمر مر جائے گا، تو اگر تم سے ہو سکے، تو اس وقت تم بھی مر جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8921]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8921]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (180/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8922
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَخْلَفَ اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ فَاسْتَخْلَفَ اللَّهُ عُمَرَ، ثُمَّ قُبِضَ عُمَرُ فَاسْتَخْلَفَ اللَّهُ عُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیا پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیا پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8922]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8922]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5800»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8923
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ، وَهُوَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمَّا مَاتَ نَظَرُ خَيْرَ الْمُسْلِمِينَ فَاسْتَخْلَفُهُ عَلَيْهِمْ وَهُوَ عُمَرُ، فَلَمَّا مَاتَ عُمَرُ - أَوْ قُتِلَ - نَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ وَهُوَ عُثْمَانُ، إِنْ تَقْتُلُوهُ فَائْتَوِنِي بِخَيْرٍ مِنْهُ وَاللَّهِ مَا أَرَى أَنْ تَفْعَلُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ حَسَّانَ الْعَطَّارُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ حَسَّانَ الْعَطَّارُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو مسلمانوں نے اپنے سب سے بہتر شخص کا جائزہ لیا اور انہیں خلیفہ بنا دیا اور وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے پھر جب ان کا انتقال ہوا تو مسلمانوں نے اپنے سب سے بہتر شخص کا جائزہ لیا اور اسے اپنا خلیفہ بنا دیا اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو مسلمانوں نے اپنے سب سے بہتر شخص کا جائزہ لیا اور انہیں خلیفہ بنا دیا اور وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے اگر تم انہیں قتل کر دو گے، تو تم میرے پاس ایسے فرد کو لے آؤ جو ان سے زیادہ بہتر ہو اللہ کی قسم! میں یہ نہیں سمجھتا کہ تم ایسا کر پاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسان عطار ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8923]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسان عطار ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13232)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8924
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ حَصَيَاتٍ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ أَبَا بَكْرٍ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عُمَرَ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ أَخَذَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عُثْمَانَ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ أَعْطَاهُنَّ عَلِيًّا فَوَضَعَهُنَّ فَخَرَسْنَ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: هِيَ الْخِلَافَةُ الَّتِي أَعْطَاهَا اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَلَيْسَ فِيهَا قَوْلُ الزُّهْرِيِّ فِي الْخِلَافَةِ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: هِيَ الْخِلَافَةُ الَّتِي أَعْطَاهَا اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، وَلَيْسَ فِيهَا قَوْلُ الزُّهْرِيِّ فِي الْخِلَافَةِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے کچھ کنکریاں پکڑیں ان کنکریوں نے آپ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑ لیا تو انہوں نے آپ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیدیں انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر انہوں نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیدیں، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیں، تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیں انہوں نے انہیں رکھ دیا تو وہ خاموش ہو گئیں۔ زہری کہتے ہیں: یہ وہ خلافت تھی، جو اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو عطا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کا ایک اس سے زیادہ عمدہ حوالہ ہے جو ”علامات نبوت“ سے متعلق باب میں آئے گا اس کی سند صحیح ہے، اور اس میں خلافت کے بارے میں زہری کا قول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8924]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کا ایک اس سے زیادہ عمدہ حوالہ ہے جو ”علامات نبوت“ سے متعلق باب میں آئے گا اس کی سند صحیح ہے، اور اس میں خلافت کے بارے میں زہری کا قول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8924]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1266)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8925
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: بَيْنَمَا زِيدُ بْنُ خَارِجَةَ يَمْشِي فِي بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ إِذْ خَرَّ مَيِّتًا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَنُقِلَ إِلَى أَهْلِهِ وَسُجِّيَ بَيْنَ ثَوْبَيْنِ وَكِسَاءٍ، فَلَمَّا كَانَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ اجْتَمَعْنَ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَصَرَخُوا حَوْلَهُ، إِذْ سَمِعُوا صَوْتًا مِنْ تَحْتِ الْكِسَاءِ يَقُولُ: أَنْصِتُوا أَيُّهَا النَّاسُ مَرَّتَيْنِ، فَحُسِرَ عَنْ وَجْهِهِ وَصَدْرِهِ، فَقَالَ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ صَدَقَ صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ خَلِيفَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوِيُّ الْأَمِينُ كَانَ ضَعِيفًا فِي بَدَنِهِ قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ ثَلَاثًا.
وَالْأَوْسَطُ: عَبْدُ اللَّهِ [ عُمَرُ ] أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - الَّذِي كَانَ لَا يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَكَانَ يَمْنَعُ النَّاسَ أَنْ يَأْكُلَ قَوِيُّهُمْ ضَعِيفَهُمْ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ.
ثُمَّ قَالَ: عُثْمَانُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ رَحِيمٌ بِالْمُؤْمِنِينَ، خَلَتِ اثْنَتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعُ، وَاخْتَلَفَ النَّاسُ وَلَا نِظَامَ لَهُمْ، وَانْتُحِبَتِ الْأَحْمَاءُ - يَعْنِي تُنْتَهَكُ الْمَحَارِمُ - وَدَنَتِ السَّاعَةُ وَأَكَلَ النَّاسُ بَعْضَهُمْ بَعْضًا.
وَالْأَوْسَطُ: عَبْدُ اللَّهِ [ عُمَرُ ] أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - الَّذِي كَانَ لَا يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَكَانَ يَمْنَعُ النَّاسَ أَنْ يَأْكُلَ قَوِيُّهُمْ ضَعِيفَهُمْ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قِيلَ عَلَى لِسَانِهِ: صَدَقَ صَدَقَ.
ثُمَّ قَالَ: عُثْمَانُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ رَحِيمٌ بِالْمُؤْمِنِينَ، خَلَتِ اثْنَتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعُ، وَاخْتَلَفَ النَّاسُ وَلَا نِظَامَ لَهُمْ، وَانْتُحِبَتِ الْأَحْمَاءُ - يَعْنِي تُنْتَهَكُ الْمَحَارِمُ - وَدَنَتِ السَّاعَةُ وَأَكَلَ النَّاسُ بَعْضَهُمْ بَعْضًا.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ زید بن خارجہ مدینہ کے کسی راستے سے چلتے ہوئے جا رہے تھے کہ ظہری اور عصر کے درمیان وہ گر کر مر گئے ان کی میت ان کے گھر منتقل کی گئی انہیں دو کپڑوں اور ایک چادر میں ڈھانپ دیا گیا جب مغرب اور عشاء کے درمیان کا وقت ہوا اور انصار کی خواتین اکٹھے ہو کر ان کے اردگرد رونے لگیں، تو لوگوں نے چادر کے نیچے سے ایک آواز سنی کوئی شخص یہ کہہ رہا تھا اے لوگو تم خاموش ہو جاؤ یہ بات دو مرتبہ کہی گئی ان کے چہرے اور سینے سے چادر ہٹا دی گئی، تو انہوں نے کہا: سیدنا محمد اللہ کے رسول ہیں جو امی نبی ہیں اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں اور یہ بات کتاب میں موجود ہے پھر ان کی زبانی یہ بات کہی گئی کہ انہوں نے سچ کہا: ابوبکر صدیق اللہ کے رسول کے خلیفہ ہیں جو قوی اور امین ہیں جسمانی طور پر کمزور ہیں اور اللہ کے معاملے میں قوی ہیں اور یہ بات پہلے کی کتاب (یا تحریر) میں موجود ہے پھر ان کی زبانی یہ بات کہی گئی انہوں نے سچ کہا: یہ بات تین مرتبہ کہی گئی درمیان والے عبداللہ (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) امیر المؤمنین ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور وہ لوگوں کو اس بات سے روکیں گے کہ ان کا طاقتور شخص ان کے کمزور شخص کا حق (کھائے) یہ بات پہلی کتاب میں مذکور ہے پھر ان کی زبانی یہ بات کہی گئی انہوں نے سچ کہا: ہے۔ انہوں نے سچ کہا: ہے پھر انہوں نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ امیر المؤمنین ہیں جو اہل ایمان کے لئے رحم والے ہیں دو گزر چکے ہیں اور چار باقی رہ گئے ہیں لوگوں نے اختلاف شروع کیا اور ان کا کوئی نظام نہیں ہے، اور حرمتیں پامال کی جانے لگی ہیں قیامت قریب آ گئی ہے، اور لوگوں نے ایک دوسرے (کے حقوق) کو کھانا شروع کر دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5144)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8926
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ زَيْدُ بْنُ خَارِجَةَ انْتَظَرْتُ خُرُوجَ عُثْمَانَ فَقُلْتُ: يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَكُشِفَ الثَّوْبُ عَنْ وَجْهِهِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمُ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، وَأَهْلُ الْبَيْتِ يَتَكَلَّمُونَ، قَالَ: فَقُلْتُ وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ. فَقَالَ: انْصِتُوا انْصِتُوا. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا فِي الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا فِي الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے نکلنے کا انتظار کرتا رہا میں نے سوچا وہ دو رکعت ادا کر رہے ہوں گے زید بن خارجہ کے چہرے سے کپڑا ہٹایا گیا تو انہوں نے کہا: السلام علیکم السلام علیکم گھر والے لوگ بات چیت کر رہے تھے راوی کہتے ہیں: میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا میں نے کہا: سبحان اللہ سبحان اللہ، تو انہوں نے کہا: تم خاموش رہو تم خاموش رہو۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور معجم اوسط میں زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں جو دو اسناد کے ساتھ منقول ہیں۔ معجم کبیر میں ان دو میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 8926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5145)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن