🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8918
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَا يَلْبَثُ بَعْدِي إِلَّا قَلِيلًا، وَصَاحِبُ رَحَا دَارَةِ الْعَرَبِ يَعِيشُ حَمِيدًا وَيَمُوتُ شَهِيدًا". فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ هُوَ؟ قَالَ:" عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ" ثُمَّ الْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ إِنْ أَلْبَسَكَ اللَّهُ قَمِيصًا فَأَرَادَكَ النَّاسُ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ فَوَاللَّهِ لَئِنْ خَلَعْتَهُ لَا تَرَى الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ غَيْرَ هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد بارہ خلفاء ہوں گے جن میں سے ایک ابوبکر صدیق ہیں وہ میرے بعد تھوڑا عرصہ رہے گا، اور ایک (خلیفہ) عربوں کی چکی کو گھمانے والا شخص ہے جو قابل تعریف زندگی گزارے گا، اور شہید ہونے کے عالم میں مرے گا، ایک صاحب نے عرض کی: وہ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عمر ہے پھر آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے، اور فرمایا: اے عثمان! اگر اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے، اور لوگ اسے اتارنے کا ارادہ کریں، تو تم اسے نہ اتارنا اللہ کی قسم! اگر تم نے اسے اتار دیا تو تم جنت کو اس وقت تک نہیں دیکھو گے، جب تک اونٹ سوئی کے نا کہ میں داخل نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن شعیب ہے ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی صرف ایک حدیث کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8918]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (142 و 12)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 8918 in Urdu