🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8920
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَلَقِيَهُ عَلِيٌّ فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِلَى مَنْ نَدْفَعُ صَدَقَةَ أَمْوَالِنَا إِذَا قَبَضَكَ اللَّهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَى أَبِي بَكْرٍ" قَالَ: فَإِذَا قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ:" إِلَى عُمَرَ". قَالَ: فَإِذَا قُبِضَ عُمَرُ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ: إِلَى عُثْمَانَ". قَالَ: فَإِذَا قُبِضَ عُثْمَانُ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ:" انْظُرُوا لِأَنْفُسِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خزاعہ قبیلے کا ایک شخص آیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس کی ملاقات ہوئی انہوں نے دریافت کیا: تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھنے کے لئے آیا ہوں کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو وفات دیدے گا، تو ہم اپنے اموال کی زکوۃ کسے ادا کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر کو اس نے دریافت کیا: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو پھر کس کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر کو اس نے دریافت کیا: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو پھر کس کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عثمان کو، اس نے دریافت کیا: اگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو جائے، تو پھر کس کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خود دیکھ لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (190/17)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8920 in Urdu