🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابٌ فِيمَنْ أَقَامَ الدِّينَ فِي غَيْرِ أَرْضِ اللَّهِ الَّتِي هَاجَرَ إِلَيْهَا حَيْثُ كَانَ
جو شخص دین کو اس زمین کے علاوہ جگہ پر قائم رکھے جس کی طرف اس نے ہجرت کی تھی اور وہ جگہ وہ ہو جہاں وہ پہلے تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9287
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ لَيْسَ لَنَا أَجْرٌ بِمَكَّةَ؟ فَقَالَ:" لَتَأْتِينَّكُمْ أُجُورُكُمْ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي جُحْرِ ثَعْلَبٍ". قَالَ: فَأَصْغَى إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ فِي أَصْحَابِي مُنَافِقِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ یہ کہتے ہیں: ہمارے لئے مکہ میں اجر نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اجور عنقریب تم تک آ جائیں گے خواہ تم لومڑی کی بل میں ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف سر بڑھایا اور فرمایا: میرے ساتھیوں میں کچھ لوگ منافق ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9287]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7405) اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16323»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9288
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ حِبَّانَ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي لَمْ أَنْسَهُ بَعْدُ؟ خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَيْدَةَ فِي طَرِيقِ الشَّامِ فَمَرَرْنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِكُمَا أَعْرَابِيٌّ جَافٍ جَرِيءٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ الْهِجْرَةُ؟ إِلَيْكَ حَيْثُمَا كُنْتَ، أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ، أَمْ لِقَوْمٍ خَاصَّةً، أَمْ إِذَا مِتَّ انْقَطَعَتْ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعَةً ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْهِجْرَةِ؟" قَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِذَا أَقَمْتَ الصَّلَاةَ وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ، وَإِنْ مِتَّ بِالْحَضْرَمَةِ". قَالَ: يَعْنِي أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ.
فرزدق بن حبان بیان کرتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو وہ حدیث بیان نہ کروں؟ جسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے اسے محفوظ کیا اور اس کے بعد میں اسے نہیں بھولا ہوں، ایک مرتبہ میں اور عبیداللہ بن حیدہ شام کے راستے میں تھے ہمارا گزر سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے بتایا تم دونوں کی قوم سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی شخص جو جرات مند تھا وہ آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہجرت کہاں ہو گی آپ کی طرف خواہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں یا کسی متعین سرزمین کی طرف؟ یا کسی مخصوص قوم کی طرف یا جب آپ کا وصال ہو جائے گا، تو یہ ختم ہو جائے گی؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر کے لئے خاموش رہے پھر آپ نے فرمایا: ہجرت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز قائم کرو، اور زکوۃ ادا کرو تو تم مہاجر ہو گے اگرچہ تم ”حضرمہ“ میں مر جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: یہ یمامہ میں موجود ایک جگہ کا نام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9288]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6890 و 7095)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6851، وأخرجه مسند البزار برقم: 2434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9289
وَفِي رِوَايَةٍ:" الْهِجْرَةُ أَنْ تَهْجُرَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ حَسَنٌ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہجرت یہ ہے کہ تم برائیوں سے لاتعلق رہو ان میں سے جو ظاہر ہیں یا جو پوشیدہ ہیں اور تم نماز قائم کرو، اور تم زکوۃ ادا کرو تو تم مہاجر ہو گئے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک حسن ہے یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9289]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (224/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں