🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ فِيمَنْ أَقَامَ الدِّينَ فِي غَيْرِ أَرْضِ اللَّهِ الَّتِي هَاجَرَ إِلَيْهَا حَيْثُ كَانَ
جو شخص دین کو اس زمین کے علاوہ جگہ پر قائم رکھے جس کی طرف اس نے ہجرت کی تھی اور وہ جگہ وہ ہو جہاں وہ پہلے تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9287
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ لَيْسَ لَنَا أَجْرٌ بِمَكَّةَ؟ فَقَالَ:" لَتَأْتِينَّكُمْ أُجُورُكُمْ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي جُحْرِ ثَعْلَبٍ". قَالَ: فَأَصْغَى إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ فِي أَصْحَابِي مُنَافِقِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ یہ کہتے ہیں: ہمارے لئے مکہ میں اجر نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اجور عنقریب تم تک آ جائیں گے خواہ تم لومڑی کی بل میں ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف سر بڑھایا اور فرمایا: میرے ساتھیوں میں کچھ لوگ منافق ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9287]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7405) اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16323»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9287 in Urdu