🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. بَابُ الْمُرَافَقَةِ
(سفر میں) ساتھ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9317
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّيْطَانُ يَهُمُّ بِالْوَاحِدِ وَالِاثْنَيْنِ فَإِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً لَمْ يَهُمَّ بِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان (سفر کے دوران) ایک یا دو افراد کا قصد کرتا ہے، لیکن جب تین افراد ہوں، تو پھر وہ ان کا قصد نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9317]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1698)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9318
وَعَنْ أَسْلَمَ قَالَ: خَرَجْتُ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِي عُمَرُ: مَنْ صَحِبْتَ؟ قُلْتُ: صَحِبْتُ رَجُلًا مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ. فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَخُوكَ الْبِكْرِيُّ وَلَا تَأْمَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
اسلم بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر پر گیا جب میں واپس آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے ساتھ کون تھا؟ میں نے جواب دیا: میں بکر بن وائل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”تمہارا بھائی بکری (یعنی بکر قبیلے سے تعلق رکھنے والا) ہے اور تم اس سے بے خوف (یا محفوظ) نہیں ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں زید بن عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9318]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2071)، أخرجه مسند البزار برقم: 291، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9319
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ الْأَصْحَابِ أَرْبَعَةٌ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ، وَمَا هُزِمَ قَوْمٌ بَلَغُوا اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ إِذَا صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(سفر میں) سب سے بہتر چار ساتھی ہوتے ہیں جنگی مہم میں چار سو افراد سب سے بہتر ہوتے ہیں لشکر میں چار ہزار افراد سب سے بہتر ہوتے ہیں اور جو لوگ بارہ ہزار کی تعداد تک پہنچ جائیں وہ کم ہونے کی وجہ سے پسپا نہیں ہوتے جبکہ وہ سچ بولیں اور صبر سے کام لیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”وہ سچ بولیں اور صبر سے کام لیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9319]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2714)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1555، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2611، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2713، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2438، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2535، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں