🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابُ فَضْلِ الْجِهَادِ
جہاد کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9409
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَاهِدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؛ فَإِنَّ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُنْجِي اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِهِ مِنَ الْهَمِّ وَالْغَمِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرو، کیونکہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے پریشانی اور غم سے نجات دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر اسے نقل کیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات کی مختلف اسانید میں سے ایک سند کے راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9409]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9410
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُذْهِبُ اللَّهُ بِهِ الْهَمَّ وَالْغَمَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں سے ایک دروازہ ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ پریشانی اور غم رخصت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9410]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22212، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8330»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9411
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ بِالنَّاسِ قَبْلَ غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَلَمَّا أَنْ أَصْبَحَ صَلَّى بِالنَّاسِ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ رَكِبُوا، فَلَمَّا أَنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ نَعَسَ النَّاسُ عَلَى أَثَرِ الدُّلْجَةِ، وَلَزِمَ مُعَاذٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْلُو أَثَرَهُ، وَالنَّاسُ تَفَرَّقَتْ بِهِمْ رِكَابُهُمْ عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ تَأْكُلُ وَتَسِيرُ، فَبَيْنَا مُعَاذٌ عَلَى أَثَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَاقَتُهُ تَأْكُلُ مَرَّةً وَتَسِيرُ أُخْرَى عَثَرَتْ نَاقَةُ بِلَالٍ، فَكَبَحَهَا بِالزِّمَامِ فَهَبَّتْ حَتَّى تَقْرُبَ مِنْهَا نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَشَفَ عَنْهُ قِنَاعَهُ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا لَيْسَ فِي الْجَيْشِ أَدْنَى إِلَيْهِ مِنْ مُعَاذٍ فَنَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"يَا مُعَاذُ". فَقَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" ادْنُ دُونَكَ" فَدَنَا مِنْهُ حَتَّى لَصِقَتْ رَاحِلَتَاهُمَا إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا كُنْتُ أَحْسَبُ النَّاسَ مِنَّا كَمَكَانِهِمْ مِنَ الْبُعْدِ". فَقَالَ مُعَاذٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَعَسَ النَّاسُ فَتَفَرَّقَتْ بِهِمْ رِكَابُهُمْ تَرْتَعُ وَتَسِيرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَنَا كُنْتُ نَاعِسًا". فَلَمَّا رَأَى مُعَاذٌ بِشْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَلْوَتَهُ لَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي أَسْأَلْكَ عَنْ كَلِمَةٍ أَمْرَضَتْنِي وَأَسْقَمَتْنِي وَأَحْزَنَتْنِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَلْ عَمَّا شِئْتَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ لَا أَسْأَلُكَ عَنْ شَيْءٍ غَيْرِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"بَخٍ بَخٍ بَخٍ لَقَدْ سَأَلْتَ لِعَظِيمٍ لَقَدْ سَأَلْتَ لِعَظِيمٍ لَقَدْ سَأَلْتَ لِعَظِيمٍ - ثَلَاثًا - وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ، وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ" فَلَمْ يُحَدِّثْهُ بِشَيْءٍ إِلَّا أَعَادَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حِرْصًا لِكَيْمَا يُتْقِنَهُ عَنْهُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ وَتَعْبُدُ اللَّهَ وَحْدَهُ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا حَتَّى تَمُوتَ وَأَنْتَ عَلَى ذَلِكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعِدْ لِي فَأَعَادَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ شِئْتَ يَا مُعَاذُ حَدَّثْتُكَ بِرَأْسِ هَذَا الْأَمْرِ وَقِوَامِ هَذَا الْأَمْرِ وَذِرْوَةِ السَّنَامِ". فَقَالَ مُعَاذٌ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي - بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي -. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ رَأْسَ هَذَا الْأَمْرِ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَإِنَّ قِوَامَ هَذَا الْأَمْرِ إِقَامَةُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَإِنَّ ذُرْوَةَ السَّنَامِ مِنْهُ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَيَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدِ اعْتَصَمُوا وَعَصَمُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا شَحُبَ وَجْهٌ وَلَا اغْبَرَّتْ قَدَمٌ فِي عَمَلٍ تَبْتَغِي فِيهِ دَرَجَاتُ الْجَنَّةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ كَجِهَادٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَا ثَقَّلَ مِيزَانَ عَبْدٍ كَدَابَّةٍ تُنْفَقُ لَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ يَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ روانہ ہوئے صبح کے وقت آپ نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی لوگ روانہ ہوئے جب سورج طلوع ہونے والا تھا، تو رات کے جاگنے کی وجہ سے لوگ اونگھنے لگے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے پیچھے چلنے لگ گئے۔ لوگوں کی سواریاں عام راستے سے ہٹ کر ادھر اُدھر بکھر گئیں وہ سواریاں کھا بھی رہی تھیں اور چل بھی رہی تھیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے ان کی اونٹنی کبھی کھا لیتی تھی کبھی چل پڑتی تھی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اونٹنی کو ٹھوکر لگی، انہوں نے اسے لگام کے ذریعے کھینچا تو وہ تیز ہوئی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے قریب پہنچ گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا ہٹا کے دیکھا تو لشکر کا کوئی بھی فرد آپ کے پاس موجود نہیں تھا صرف سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ کے قریب تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بلند آواز میں پکار کر فرمایا: اے معاذ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور قریب ہو جاؤ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قریب ہو گئے، یہاں تک کہ ان دونوں کی اونٹنیاں ایک دوسرے کے پاس ہو گئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا یہ خیال نہیں تھا کہ لوگ مجھ سے اتنی دور ہوں گے جتنے ہیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ اونگھنے لگ پڑے تھے، تو سواریاں ادھر اُدھر بکھر گئیں وہ چل بھی رہی ہیں اور چر بھی رہی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اونگھنے لگ گیا تھا۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاج کی خوشگواری دیکھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا پایا تو عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں آپ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کروں جس نے مجھے مریض کر دیا ہے بیمار کر دیا ہے غمگین کر دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جس چیز کے بارے میں چاہو دریافت کر لو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے میں نے اس کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں آپ سے نہیں پوچھنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت اچھے بہت اچھے بہت اچھے تم نے ایک بڑی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے: تم نے ایک بڑی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے: تم نے ایک بڑی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے: یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر فرمایا) یہ اس شخص کے لئے آسان ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے یہ اس شخص کے لئے آسان ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے یہ اس شخص کے لئے آسان ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بات کو تین مرتبہ دہرا رہے تھے یہ خواہش رکھتے ہوئے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اسے اہتمام کے ساتھ محفوظ کریں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھو تم نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ یہاں تک کہ جب تم مرو تو اسی عالم، میں ہو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اسی بات کو دہرا دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس بات کو دہرایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ اگر تم چاہو، تو میں تمہیں اس معاملے کے سرے اور اس معاملے کی مضبوط چیز اور اس کی کوہان کی چوٹی کے بارے میں بتاتا ہوں۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں! آپ مجھے بتائیے میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس معاملے کا سرا یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اس معاملے کی چوٹی (یعنی اہم ترین چیز) نماز قائم کرنا زکوۃ ادا کرنا ہے اور اس کی کوہان کی چوٹی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ جنگ کروں یہاں تک کہ وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں اور اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں جب وہ لوگ ایسا کر لیں گے تو وہ مضبوطی سے تھام لیں گے اور وہ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ کر لیں گے البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، کسی بھی چہرے کی رنگت تبدیل نہیں ہوتی اور کوئی بھی قدم کسی عمل کے حوالے سے غبار آلود نہیں ہوتا، جس کے ذریعے تم جنت کے درجات تلاش کرنا چاہو، تو فرض نماز کے بعد کوئی ایسا عمل نہیں ہے، جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کی مانند ہو اور کوئی بھی عمل بندے کے میزان کو اس طرح وزنی نہیں کرتا جو اس جانور کی مانند ہو، جس پر تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، یا جسے تم اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دے دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9411]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1654 و 1653) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63/20) اخرجه أحمد فى المسند (245/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9412
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِسْلَامُ ثَلَاثَةُ أَبْيَاتٍ: سُفْلَى وَعُلْيَا وَغُرْفَةٌ، فَأَمَّا السُّفْلَى فَالْإِسْلَامُ دَخَلَ فِيهِ عَامَّةُ الْمُسْلِمِينَ فَلَا يُسْأَلُ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَّا قَالَ: أَنَا مُسْلِمٌ. وَأَمَّا الْعُلْيَا فَتَفَاضُلُ أَعْمَالِهِمْ، بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ. وَأَمَّا الْغُرْفَةُ الْعُلْيَا فَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَنَالُهَا إِلَّا أَفْضَلُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ الْقَاسِمِ وَأَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اسلام کے تین درجہ ہیں زیریں، بالائی اور بالاخانہ جہاں تک زیریں علاقے کا تعلق ہے، تو وہ اسلام ہے، جس میں عام مسلمان داخل ہوتے ہیں ان میں سے جس کسی سے بھی سوال کیا جائے گا، تو وہ کہے گا میں مسلمان ہوں جہاں تک بالائی درجہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد ان کے اعمال میں تفاضل ہے بعض مسلمان دوسروں سے فضیلت رکھتے ہیں جہاں تک بالائی بالا خانے کا تعلق ہے، تو وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے اس مقام تک صرف ان میں سے زیادہ فضیلت رکھنے والے لوگ پہنچتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبدالملک کی قاسم کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور ابوعبدالملک سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9412]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9413
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ذُرْوَةُ سَنَامِ الْإِسْلَامِ الْجِهَادُ لَا يَنَالُهُ إِلَّا أَفْضَلُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی کوہان کی چوٹی جہاد ہے اس تک ان میں سے زیادہ فضیلت رکھنے والے لوگ ہی پہنچ سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9413]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7885)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7885»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9414
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْهُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ انْطَلَقَ زَوْجِي غَازِيًا وَكُنْتُ أَقْتَدِي بِصَلَاتِهِ إِذَا صَلَّى وَبِفِعْلِهِ كُلِّهِ، فَأَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُبَلِّغُنِي عَمَلَهُ حَتَّى يَرْجِعَ؟ فَقَالَ لَهَا:" أَتَسْتَطِيعِينَ أَنْ تَقُومِي وَلَا تَقْعُدِي وَتَصُومِي وَلَا تُفْطِرِي وَتَذْكُرِي اللَّهَ تَعَالَى وَلَا تَفْتُرِي حَتَّى يَرْجِعَ؟" قَالَتْ: مَا أُطِيقُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ طِقْتِيهِ مَا بَلَغْتِ الْعُشُورَ مِنْ عَمَلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک خاتون آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا شوہر جنگ میں حصہ لینے کے لئے چلا گیا ہے میں اس کی اقتداء میں نماز ادا کیا کرتی تھی جب وہ نماز ادا کیا کرتا تھا، اور ہر کام میں اس کی اقتداء کیا کرتی تھی اب آپ مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائیے کہ جو مجھے اس کے عمل تک پہنچا دے جب تک وہ واپس نہیں آتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے ارشاد فرمایا کیا تم یہ استطاعت رکھتی ہو کہ جب تک وہ واپس نہیں آتا اس وقت تک تم مسلسل نفل پڑھتی رہو بیٹھو نہیں مسلسل نفلی روزہ رکھو کوئی روزہ چھوڑو نہیں اور مسلسل اللہ کا ذکر کرتی رہو اس میں وقفہ نہ ہو اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس کی طاقت نہیں رکھتی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر تم اس عمل کی طاقت رکھتی بھی ہوتی تو بھی تم اس کے عمل کے دسویں حصے تک بھی نہ پہنچتی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9414]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15206»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9415
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعُمَرَ وَعَمَّارٍ ابْنَيْ حَفْصٍ عَنْ آبَائِهِمْ عَنْ أَجْدَادِهِمْ قَالُوا: جَاءَ بِلَالٌ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَفْضَلَ عَمَلِ الْمُؤْمِنِينَ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَ نَفْسِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أَمُوتَ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا بِلَالُ وَحُرْمَتِي وَحَقِّي لَقَدْ كَبِرَتْ سِنِّي وَضَعُفَتْ قُوَّتِي وَاقْتَرَبَ أَجْلِي. فَأَقَامَ بِلَالٌ مَعَهُ فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ جَاءَ عُمَرُ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ مَقَالَةِ أَبِي بَكْرٍ فَأَبَى بِلَالٌ عَلَيْهِ فَقَالَ عُمَرُ: فَمَنْ يَا بِلَالُ؟ قَالَ: إِلَى سَعْدٍ فَإِنَّهُ قَدْ أَذَّنَ بِقُبَاءٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ عُمَرُ الْأَذَانَ إِلَى عُقْبَةَ وَسَعْدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَمَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن محمد، عمر اور عمار جو حفص کے صاحبزادے ہیں انہوں نے اپنے آباؤ اجداد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل ایمان کے عمل میں سب سے زیادہ فضیلت والا عمل، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے“۔ تو میں نے یہ ارادہ کیا ہے میں اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں مخصوص کر دیتا ہوں، یہاں تک کہ میں مر جاؤں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے بلال! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر اور اپنی حرمت اور اپنے حق کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ میری عمر زیادہ ہو گئی ہے میری قوت کمزور ہو گئی ہے میری موت کا وقت قریب آ چکا ہے) آپ مجھے چھوڑ کر نہ جائیں) تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ ٹھہرے رہے جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے بھی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے وہی بات کہی جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہی تھی لیکن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ان کی بات نہیں مانی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے بلال! پھر کون؟ (اذان دے گا؟) انہوں نے جواب دیا: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کیونکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قباء میں اذان دیا کرتے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اذان دینے کی ذمہ داری سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو دے دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سہل بن عمار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9415]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1076 و 1013)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9416
وَعَنْ جِدَارٍ - رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِينَا عَدُوَّنَا فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ بَيْنَ أَخْضَرَ وَأَصْفَرَ وَأَحْمَرَ وَفِي الرِّحَالِ مَا فِيهَا، فَإِذَا لَقِيتُمْ عَدُوَّكُمْ فَقُدُمًا قُدُمًا، فَإِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يَحْمِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا ابْتَدَرَتْ إِلَيْهِ ثِنْتَانِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ فَإِذَا اسْتُشْهِدَ فَإِنَّ أَوَّلَ قَطْرَةٍ تَقَعُ إِلَى الْأَرْضِ مِنْ دَمِهِ يُكَفِّرُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْهُ كُلَّ ذَنْبٍ وَيَمْسَحَانِ الْغُبَارَ عَنْ وَجْهِهِ يَقُولَانِ: قَدْ أَنَى لَكَ وَيَقُولُ: قَدْ أَنَى لَكَمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ بْنِ شَجَرَةَ فِي فَضْلِ الشَّهَادَةِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا جدار رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لیا جب ہم دشمن کے مد مقابل آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم لوگ سبز، زرد اور سرخ کے درمیان ہو اور رہائشی جگہوں کے درمیان ہو جب تم دشمن کا سامنا کرو گے تو پیش قدمی کرنا، کیونکہ جو شخص اللہ کی راہ میں آگے بڑھتا ہے، تو حورعین سے تعلق رکھنے والی دو حوریں لپک کر اس کی طرف آتی ہیں، جب وہ جام شہادت نوش کرتا ہے، تو اس کے خون کا پہلا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ اس کے ہر گناہ کو ختم کر دیتا ہے وہ دونوں حوریں اس شخص کے چہرے سے غبار کو پونچھتی ہیں اور یہ کہتی ہیں: تمہارا وقت ہو گیا ہے، تو وہ شخص یہ کہتا ہے، تمہارا بھی وقت آ گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ شہادت کی فضیلت کے بارے میں اس کی مانند ایک روایت یزید بن شجرہ سے منقول ہے، جو آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9416]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1714) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9417
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَقَامَ الصَّلَاةَ، وَآتَى الزَّكَاةَ، وَمَاتَ يَعْبُدُ اللَّهَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَإِنَّ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، هَاجَرَ أَوْ قَعَدَ فِي مَوْلِدِهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ حَدَّثْتُ بِهَا النَّاسَ يَطَمَئِنُّوا عَلَيْهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِهِ مِائَةَ دَرَجَةٍ بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَلَوْ كَانَ عِنْدِي مَا أُنْفِقُ بِهِ وَأُقَوِّي الْمُسْلِمِينَ، أَوْ بِأَيْدِيهِمْ مَا يُنْفِقُونَ مَا انْطَلَقَتْ سَرِيَّةٌ إِلَّا كُنْتُ صَاحِبَهَا، وَلَكِنْ لَيْسَ ذَاكَ بِيَدِي وَلَا بِأَيْدِيهِمْ وَلَوْ خَرَجْتُ مَا بَقِيَ أَحَدٌ فِيهِ إِلَّا انْطَلَقَ مَعِي وَذَلِكَ يَشُقُّ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ وَلَوَدِدْتُ أَنْ أَغْزُوَ فَأُقْتَلَ ثُمَّ أَحْيَا ثُمَّ أَغْزُوَ فَأُقْتَلَ ثُمَّ أَحْيَا فَأُقْتَلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ يُوسُفَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نماز قائم کرے زکوۃ ادا کرے اور ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرے، خواہ اس نے ہجرت کی ہو یا اپنی پیدائش والی جگہ پر بیٹھا رہا ہو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں نے لوگوں کو یہ بات بیان کر دی تو وہ اسی بات پر مطمئن ہو جائیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والے لوگوں کے لئے ایک سو درجات بنائے ہیں جن میں سے دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے اگر میرے پاس وہ چیز ہو جسے میں خرچ کر سکوں اور مسلمانوں کو قوت دے سکوں یا ان لوگوں کے پاس وہ چیز ہو جسے وہ خرچ کر سکیں، تو جو بھی جنگی مہم جائے میں اس میں ضرور شریک ہوں لیکن نہ میرے پاس اس کی گنجائش ہے نہ لوگوں کے پاس اس کی گنجائش ہے اگر میں نکل کھڑا ہوتا ہوں، تو ان میں سے ہر ایک شخص میرے ساتھ نکلے گا، اور یہ بات میرے لئے بھی مشکل کا باعث ہو گی اور ان کے لئے بھی مشکل کا باعث ہو گی میری یہ خواہش ہے کہ میں جنگ میں حصہ لوں اور پھر مجھے قتل کر دیا جائے پھر مجھے زندہ کیا جائے اور پھر میں جنگ میں حصہ لوں پھر مجھے قتل کر دیا جائے پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر قتل کر دیا جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن یوسف ہے جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9417]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3464)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9418
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ الصَّائِمِ نَهَارَهُ، وَالْقَائِمِ لَيْلَهُ حَتَّى يَرْجِعَ مَتَى يَرْجِعُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال دن کے وقت روزہ رکھنے اور رات کے وقت نوافل پڑھنے والے شخص کی مانند ہے جب تک وہ (مجاہد) واپس نہیں آ جاتا خواہ وہ جب بھی واپس آئے“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9418]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1645 و 1647) اخرجه احمد فى المسند (272/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17934، وأخرجه فتح الباري برقم: 2635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں