🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابُ فَضْلِ الْجِهَادِ
جہاد کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9419
وَعَنْ أَبِي هِنْدٍ - رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَثَلُ الصَّائِمِ الْقَانِتِ لَا يَفْتُرُ مِنْ صِيَامٍ وَلَا صَلَاةٍ وَلَا صَدَقَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہند رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مثال اس روزہ دار کی مانند ہے، جو نوافل پڑھتا ہے اور اپنے روزے اور نماز اور صدقے میں کوئی وقفہ نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9419]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1648)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9420
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْسَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَاقَ نَاقَةٍ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَى وَجْهِهِ النَّارَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اونٹنی کا دودھ دوہنے جتنے وقت کے لئے اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9420]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (387/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18950»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9421
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ مُكَاتَبًا لَهَا دَخَلَ عَلَيْهَا بِبَقِيَّةِ مُكَاتَبَتِهِ فَقَالَتْ لَهُ: مَا أَنْتَ بِدَاخِلٍ عَلَيَّ غَيْرَ مَرَّتِكَ هَذِهِ، فَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَا خَالَطَ قَلْبَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ رَهَجٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ ان کا مکاتب غلام کتابت کی بقیہ رقم لے کر ان کے پاس آیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے فرمایا: اب اس مرتبہ کے بعد تم میرے ہاں نہیں آ سکو گے تم پر لازم ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جس بھی مسلمان کے دل میں اللہ کی راہ میں غبار آ جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص پر جہنم کو حرام کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9421]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (85/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9422
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا رَجَفَ قَلْبُ الْمُؤْمِنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَحَاتَّتْ عَنْهُ خَطَايَاهُ كَمَا يَتَحَاتُّ عِذْقُ النَّخْلَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ کی راہ میں مومن کا دل خوف کا شکار ہوتا ہے، تو اس شخص کے گناہ یوں جھڑتے ہیں، جس طرح کھجور کی شاخیں جھڑتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9422]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6086، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9423
وَعَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فُلَانًا هَلَكَ، فَصَلِّ عَلَيْهِ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّهُ فَاجِرٌ فَلَا تُصَلِّ عَلَيْهِ فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَمْ تَرَ اللَّيْلَةَ الَّتِي صَبَّحْتَ فِيهَا فِي الْحَرَسِ فَإِنَّهُ كَانَ فِيهِمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ تَبِعَهُ حَتَّى جَاءَ قَبْرَهُ فَقَعَدَ حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْهُ حَثَا عَلَيْهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ ثُمَّ قَالَ:"تُثْنِي عَلَيْكَ النَّاسُ سُوءًا وَأُثْنِي عَلَيْكَ خَيْرًا". فَقَالَ عُمَرُ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْنَا مِنْكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ ثَعْلَبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص فوت ہو گیا ہے آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہ فاجر شخص تھا آپ اس کی نماز جنازہ ادا نہ کریں اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے اس شخص کو، اس رات کو ملاحظہ نہیں فرمایا تھا، جس میں آپ نے حفاظت کرتے ہوئے صبح کی تھی تو حفاظت کرنے والوں میں وہ فرد بھی شامل تھا (یعنی جب پہرا دینے کی ضرورت پیش آئی تھی تو وہ بھی پہریداروں میں سے ایک تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی پھر آپ میت کے ساتھ گئے، یہاں تک کہ اس کی قبر کے پاس تشریف لائے آپ وہاں تشریف فرما ہوئے جب اسے دفن کر دیا گیا تو آپ نے اس پر تین مرتبہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے مٹی ڈالی اور پھر ارشاد فرمایا: لوگ تمہارے بارے میں بری تعریف کرتے ہیں میں تمہاری بھلائی کے ساتھ تعریف کرتا ہوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے خطاب کے بیٹے! تم ہمیں رہنے دو! جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ثعلب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9423]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9424
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا خَرَجَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ جُعِلَتْ ذُنُوبُهُ جِسْرًا عَلَى بَابِ بَيْتِهِ فَإِذَا خَلَّفَهُ خَلَّفَ ذُنُوبَهُ كُلَّهَا فَلَمْ يَبْقَ عَلَيْهِ مِنْهَا مِثْلُ جَنَاحِ بَعُوضَةٍ، وَتَكَفَّلَ اللَّهُ لَهُ بِأَرْبَعٍ ؛ بِأَنْ يَخْلُفَهُ فِيمَا يُخْلِفُ مِنْ أَهْلٍ وَمَالٍ، وَأَيُّ مِيتَةٍ مَاتَ بِهَا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ، وَأَيُّ رِدَّةٍ رَدَّهُ رَدَّهُ سَالِمًا بِمَا نَالَهُ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ، وَلَا تَغْرُبُ شَمْسٌ إِلَّا غَرَبَتْ بِذُنُوبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ کی راہ میں غازی نکلتا ہے، تو اس کے گناہوں کو اس کے گھر کے دروازے پر رکھ دیا جاتا ہے جب وہ دروازہ چھوڑ کر آگے جاتا ہے، تو وہ اپنے تمام گناہ پیچھے چھوڑ جاتا ہے اور ان گناہوں میں سے مکھی کے پر جتنا کوئی گناہ بھی باقی نہیں رہتا اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے چار چیزوں کا کفیل بن جاتا ہے ایک یہ کہ وہ اپنے اہل خانہ اور مال میں سے جو کچھ چھوڑ کے جا رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کی نگہبانی کرے گا، اور وہ شخص جس حالت میں بھی مرا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، اور وہ شخص جس بھی حالت میں واپس آیا، تو اللہ تعالیٰ اسے سلامتی کے ساتھ واپس لائے گا، اور اسے اجر بھی حاصل ہو گا، اور غنیمت بھی حاصل ہو گی، اور جب سورج غروب ہوتا، تو اس کے گناہوں سمیت غروب ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9424]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7642»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9425
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَرِيَّةٍ تَخْرُجُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَخْرُجُ اللَّيْلَةَ أَوْ نَمْكُثُ حَتَّى نُصْبِحَ؟ قَالَ:" أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ تَبِيتُوا فِي خِرَافِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم کی روانگی کا حکم دیا، تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم رات کے وقت نکل جائیں یا ظہر جائیں، یہاں تک کہ صبح نکلیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے ہو کہ تم جنت میں میرے چنتے ہوئے رات بسر کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ضعیف ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9425]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9426
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". ثُمَّ قَالَ بِأَصَابِعِهِ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثِ - الْوُسْطَى وَالسَّبَّابَةِ وَالْإِبْهَامِ - فَجَمَعَهُنَّ وَقَالَ:" وَأَيْنَ الْمُجَاهِدُونَ؟ فَخَرَّ عَنْ دَابَّتِهِ فَمَاتَ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، أَوْ لَدَغَتْهُ دَابَّةٌ فَمَاتَ وَقْعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، أَوْ مَاتَ حَتْفَ أَنْفِهِ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". وَاللَّهِ إِنَّهَا لَكَلِمَةٌ مَا سَمِعْتُهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" فَمَاتَ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ قُتِلَ فَقَضَى فَقَدِ اسْتَوْجَبَ الْمَآبَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینے کے لئے اپنے گھر سے نکلتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تین انگلیوں کے ذریعے اشارہ کیا درمیانی انگلی شہادت کی انگلی اور انگوٹھا، آپ نے انہیں اکٹھا کیا اور فرمایا: جہاد کرنے والے لوگ کہاں ہیں (پھر آپ نے یہ ارشاد فرمایا:) ”اگر وہ شخص اپنی سواری سے گر کے مر جائے تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ لازم ہو جاتا ہے اگر کوئی جانور اسے ڈنک مار لے اور وہ مر جائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ لازم ہو جاتا ہے اگر وہ طبعی موت مر جائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ لازم ہو جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ کلمہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عربوں میں سے کسی کی زبانی نہیں سنا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اگر وہ شخص مر جائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ لازم ہو جاتا ہے اور جو شخص شہید ہو اور وہ اپنے ذمہ لازم فرض کو ادا کر دے تو وہ اس چیز کو واجب کروا لیتا ہے، جو (بہتر) انجام ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، جو مدلس ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1778) اخرجه احمد فى المسند (36/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15979»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9427
وَعَنْ مُعَاذٍ - يَعْنِي ابْنَ جَبَلٍ - قَالَ: عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي خَمْسٍ مَنْ فَعَلَ مِنْهُنَّ وَاحِدَةً كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ عَادَ مَرِيضًا أَوْ خَرَجَ مَعَ جَنَازَةٍ أَوْ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُرِيدُ بِذَلِكَ تَعْزِيزَهُ وَتَوْقِيرَهُ، أَوْ قَعَدَ فِي بَيْتِهِ فَسَلِمَ وَسَلِمَ النَّاسُ مِنْهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے پانچ چیزوں کے بارے میں عہد لیا تھا کہ جو شخص ان میں سے کوئی ایک کام بھی کرے گا، تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ میں ہو گا جو شخص بیمار کی عیادت کرے یا جنازے کے ساتھ جائے یا اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے یا کسی حکمران کے پاس جائے اور اس کا مقصد اس کی مدد کرنا اور اس کی تعظیم کرنا ہو یا اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور سلامت رہے اور لوگ اس کے حوالے سے سلامت رہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9427]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1649) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/20) اخرجه أحمد فى المسند (241/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21588، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1015/3، 1802، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 49»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9428
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الطُّفَاوَةِ طَرِيقُهُ عَلَيْنَا يَأْتِي عَلَى الْحَيِّ فَيُحَدِّثُهُمْ قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فِي عِيرٍ لَنَا فَبِعْنَا بِضَاعَتَنَا ثُمَّ قُلْتُ: لَأَنْطَلِقَنَّ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَلَآتِيَنَّ مَنْ بَعْدِي بِخَبَرِهِ، قَالَ: فَانْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا هُوَ يُرِينِي بَيْتًا قَالَ:" إِنَّ امْرَأَةً كَانَتْ فِيهِ فَخَرَجَتْ فِي سَرِيَّةٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَتَرَكَتْ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ عَنْزَةً وَصِيصَتَهَا الَّتِي تَنْسِجُ بِهَا". قَالَ:" فَفَقَدَتْ عَنْزًا مِنْ غَنَمِهَا وَصِيصَتَهَا قَالَتْ: يَا رَبِّ إِنَّكَ قَدْ ضَمِنْتَ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِكَ أَنْ تَحْفَظَ عَلَيْهِ وَإِنِّي قَدْ فَقَدْتُ عَنْزًا مِنْ غَنَمِي وَصِيصَتِي وَإِنِّي أَنْشُدُكَ عَنْزِي وَصِيصَتِي". قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ لَهُ شِدَّةَ مُنَاشَدَتِهَا لِرَبِّهَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَأَصْبَحَتْ عَنْزُهَا وَمِثْلُهَا وَصِيصَتُهَا وَمِثْلُهَا وَهَاتِيكَ فَأْتِهَا فَاسْأَلْهَا إِنْ شِئْتَ". قَالَ: قُلْتُ: بَلْ أُصَدِّقُكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: طفادہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کا راستہ ہمارے پاس سے گزرتا تھا وہ قبیلے میں تشریف لا کر ان لوگوں کو حدیث بیان کیا کرتے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں ایک قافلے کے ساتھ مدینہ منورہ آیا ہم لوگوں نے اپنا سامان فروخت کر دیا پھر میں نے سوچا کہ مجھے ان صاحب کے پاس جانا چاہیے میں ان کے پاس جا کر ان کے حالات معلوم کرتا ہوں وہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک گھر دکھایا اور فرمایا: اس گھر میں ایک عورت ہوتی تھی وہ مسلمانوں کے ساتھ ایک جنگی مہم کے لئے نکلی اس نے اپنے پیچھے بارہ بکریاں چھوڑیں اور اپنا کپڑا بننے کا آلہ چھوڑا، جس کے ذریعے وہ بنتی تھی، (جب وہ واپس آئی) تو اس نے اپنی بکریوں میں سے ایک بکری کو غیر موجود پایا، اور اپنے کپڑا بننے کے آلے کو غیر موجود پایا، تو عرض کی: اے میرے پروردگار! جو تیری راہ میں نکلتا ہے، تو نے اسے یہ ضمانت دی ہے کہ تو اس کی حفاظت کرتا ہے، تو میں نے اپنی بکریوں میں سے ایک بکری کو اور اپنے کپڑا بننے کے آلے کو غیر موجود پایا ہے، تو میں اپنی بکری اور اپنے کپڑا بننے کے آلے کے بارے میں تجھے واسطہ دیتی ہوں۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کی شدت کا ذکر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس کے پاس ایک بکری اور اس کی مانند ایک مزید بکری بھی اور ایک کپڑا بننے کا آلہ اور اس کی مانند ایک مزید آلہ بھی تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس عورت کے پاس جا کر اُس سے اس بارے میں دریافت کر سکتے ہو، اگر تم چاہو، راوی کہتے ہیں: تو میں نے عرض کی: بلکہ میں آپ کی بات کی تصدیق کرتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9428]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20141»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں