الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا
شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9521
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ شَجَرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ بَيْنَ أَحْمَرَ وَأَخْضَرَ وَأَصْفَرَ فَإِذَا لَقِيتُمْ عَدُوَّكُمْ فَقُدُمًا قُدُمًا، فَإِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يَحْمِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا ابْتَدَرَتْ لَهُ ثِنْتَانِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، فَإِذَا اسْتُشْهِدَ كَانَ أَوَّلُ قَطْرَةٍ تَقَعُ مِنْ دَمِهِ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ ذَنْبٍ، وَيَمْسَحَانِ الْغُبَارَ عَنْ وَجْهِهِ وَيَقُولَانِ: قَدْ آنَ لَكَ، وَيَقُولُ هُوَ: قَدْ آنَ لَكُمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ الْآخَرِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جِدَارٍ أَتَمَّ مِنْ هَذَا فِي فَضْلِ الْجِهَادِ.

سیدنا یزید بن شجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ سرخ سبز اور زرد کے درمیان ہوتے ہو جب تم دشمن کا سامنا کرو تو پیش قدمی کرو پیش قدمی کرو، کیونکہ جب بھی کوئی شخص اللہ کی راہ میں سوار ہوتا ہے، تو حورعین سے تعلق رکھنے والی دو حوریں لپک کر اس کے پاس آتی ہیں جب وہ شخص جام شہادت نوش کر لیتا ہے، تو اس کے خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ اس کے ہر ایک گناہ کو ختم کر دیتا ہے وہ دونوں حوریں اس کے چہرے سے غبار پونچھتی ہیں اور یہ کہتی ہیں: تمہارا وقت آ گیا ہے، تو وہ کہتا ہے: اب تمہارا بھی وقت آ گیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم تیمی ہے اور دوسری کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ اس سے پہلے جدار کی حدیث گزر چکی ہے جو جہاد کی فضیلت کے بارے میں اس سے زیادہ مکمل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9521]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1713 و 1712) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9522
وَعَنْ مُجَاهِدٍ وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ شَجَرَةَ - وَكَانَ يَزِيدُ بْنُ شَجَرَةَ مِمَّنْ يُصَدِّقُ قَوْلُهُ فِعْلَهُ - قَالَ: خَطَبَنَا فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ، مَا أَحْسَنَ نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ، نَرَى مِنْ بَيْنِ أَحْمَرَ وَأَخْضَرَ وَأَصْفَرَ، وَفِي الرِّجَالِ مَا فِيهَا، وَكَانَ يَقُولُ: إِذَا صُفَّ النَّاسُ لِلصَّلَاةِ وَصُفُّوا لِلْقِتَالِ: فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَأَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَأَبْوَابُ النَّارِ، وَزُيِّنَ الْحُورُ الْعِينُ وَاطَّلَعْنَ، فَإِذَا أَقْبَلَ الرَّجُلُ قُلْنَ: اللَّهُمَّ انْصُرْهُ وَإِذَا أَدْبَرَ احْتَجَبْنَ مِنْهُ وَقُلْنَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، فَانْهَكُوا وُجُوهَ الْقَوْمِ، فَدَى لَكُمْ أَبِي وَأُمِّي، وَلَا تُخْزُوا الْحُورَ الْعِينَ، فَإِنَّ أَوَّلَ قَطْرَةٍ تُنْضَحُ تُكَفِّرُ عَنْهُ كُلَّ شَيْءٍ عَمِلَهُ، وَتَنْزِلُ إِلَيْهِ زَوْجَتَانِ مِنَ الْحُورِ يَمْسَحَانِ وَجْهَهُ وَيَقُولَانِ قَدْ أَنَى لَكَ وَيَقُولُ: قَدْ أَنَى لَكُمَ، ثُمَّ يُكْسَى مِائَةَ حُلَّةٍ لَيْسَ مِنْ نَسْجِ بَنِي آدَمَ، وَلَكِنْ مِنْ نَبْتِ الْجَنَّةِ لَوْ وُضِعْنَ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ لَوَسِعْنَهُ، وَكَانَ يَقُولُ: نُبِّئْتُ:" أَنَّ السُّيُوفَ مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مجاہد اور یزید بن شجرہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے یزید بن شجرہ ان افراد میں سے ایک ہیں جن کا قول ان کے فعل کی تصدیق کرتا تھا وہ بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں: یزید بن شجرہ نے) ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے اوپر اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اللہ تعالیٰ نے تم پر کتنا عمدہ نعمتیں کی ہیں ہم سرخ سبز اور زرد کو دیکھتے ہیں اور لوگوں میں ایسے افراد ہیں، جو ان میں ہیں وہ یہ فرمایا کرتے تھے: جب نماز کے لئے صف قائم ہوتی ہے اور جب جنگ کے لئے صف بنائی جاتی ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جہنم کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں حورعین آراستہ ہوتی ہیں اور جھانکتی ہیں جب کوئی شخص آگے بڑھتا ہے، تو وہ یہ کہتی ہیں اے اللہ! اس کی مدد فرما اور جب کوئی شخص پیچھے مڑ جاتا ہے، تو وہ اس سے پردہ کر لیتی ہیں اور کہتی ہیں اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے تو تم دشمن کو پسپا کرو میرے ماں باپ تم لوگوں پر قربان ہوں تم لوگ حورعین کو رسوائی کا شکار نہ کرو، کیونکہ جب (شہید کا) پہلا قطرہ گرتا ہے، تو اس کے کیے ہوئے عمل کی ہر چیز کا کفارہ بن جاتا ہے حوروں سے تعلق رکھنے والی دو بیویاں نیچے اتر کر اس کے پاس آتی ہیں اور اس کے چہرے کو پونچھتی ہیں اور یہ کہتی ہیں: تمہارا وقت آ گیا ہے تو وہ یہ کہتا ہے: تمہارا بھی وقت آ گیا ہے، پھر اسے ایک سو حلے پہنائے جاتے ہیں، جو انسانوں کے بنے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ جنت میں پیدا ہوئے ہوتے ہیں اگر انہیں دو انگلیوں کے درمیان رکھا جائے تو وہ ان میں سما جائیں وہ یہ کہا: کرتے تھے: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے تلواریں جنت کی کنجیاں ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9522]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (246/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9523
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشَّهِيدُ لَا يَجِدُ أَلَمَ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مَسَّ الْقَرْصَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہید کو قتل ہونے کی اتنی تکلیف محسوس ہوتی ہے جس طرح کسی شخص کو چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9523]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (282)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 282»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9524
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّهَدَاءُ عَلَى بَارِقٍ - نَهَرٍ بِبَابِ الْجَنَّةِ فِي قُبَّةٍ خَضْرَاءَ - يَخْرُجُ عَلَيْهِمْ رِزْقُهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہداء جنت کے دروازے پر موجود نہر بارق کے کنارے سبز قبے میں ہوں گے جنت میں سے ان کا رزق نکل کر صبح و شام ان کے پاس آئے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9524]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10825) أخرجه احمد فى المسند (2390)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2386، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2450، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10825، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 123»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9525
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى الصَّلَاةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ: اللَّهُمَّ آتِنِي مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا؟". قَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِذًا يُعْقَرُ جَوَادُكَ وَتَسْتَشْهِدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نماز ادا کرنے کے لئے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے جب وہ شخص صف تک پہنچا تو اس نے یہ کہا: اے اللہ! تو مجھے وہ چیز عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: ابھی کلام کرنے والا شخص کون ہے؟ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی صورت میں تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مسلم بن عائذ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9525]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1708) اخرجه ابو يعلى فى المسند (697)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 776، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 453، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1933، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1247، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4433/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9526
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" مَنْ قُتِلَ مِنْكُمْ صَابِرًا مُقْبِلًا فَقُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”تم میں سے جو شخص صبر کرتے ہوئے دشمن کی طرف رخ کر کے اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے، تو وہ جنت میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9526]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9526]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1711) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1701)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7101»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9527
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ يَوْمًا:" مَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟" قَالُوا: الْجَنَّةُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ، فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدْلٍ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ:" الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ؟". فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدَلَ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ خَيْرًا، فَقَالُوا: النَّارُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُذْنِبٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے لوگوں نے عرض کی: وہ جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو جو مر جاتا ہے اور پھر دو عادل افراد کھڑے ہو کر یہ کہتے ہیں: ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو یہ بھی جنت جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو مر جاتا ہے پھر دو عادل افراد اٹھ کر یہ کہتے ہیں ہمیں کی بھلائی کا علم نہیں ہے لوگوں نے عرض کی: وہ جہنم میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گنہگار ہے اور اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9527]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9528
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشَّهِيدُ لَا يَجِدُ أَلَمَ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مَسَّ الْقَرْصَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہید کو قتل ہونے پر صرف اتنی تکلیف محسوس ہوتی ہے جس طرح کسی شخص کو چیونٹی کے کاٹے پر محسوس ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9528]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9528]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 282»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9529
وَعَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ عَنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قُتِلَ يَلْتَمِسُ وَجْهَ اللَّهِ لَمْ يُعَذِّبْهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک یہ روایت پہنچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ کی رضا کے حصول کے لئے قتل ہو جائے اللہ تعالیٰ اسے عذاب نہیں دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بکیر غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9529]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بکیر غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9529]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5617»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9530
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا وَقَفَ الْعَبْدُ لِلْحِسَابِ جَاءَ قَوْمٌ وَاضِعِي سُيُوفِهِمْ عَلَى رِقَابِهِمْ تَقْطُرُ دَمًا فَازْدَحَمُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَقِيلَ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: الشُّهَدَاءُ كَانُوا أَحْيَاءً مَرْزُوقِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي الْبَعْثِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْفَضْلُ بْنُ يَسَارٍ وَقَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بندہ حساب کے لئے رکے گا، تو کچھ لوگ آئیں گے جنہوں نے اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھی ہوئی ہوں گی ان کے خون کے قطرے ٹپک رہے ہوں گے وہ جنت کے دروازے پر ہجوم کریں گے دریافت کیا جائے گا: یہ کون لوگ ہیں؟ کہا: جائے گا: یہ شہداء ہیں یہ زندہ تھے اور انہیں رزق دیا جاتا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو آگے چل کر اگر اللہ نے چاہا، تو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق باب میں آئے گی اس کی سند میں ایک راوی فضل بن یسار ہے عقیلی کہتے ہیں: اس کی حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9530]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2019)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2019»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف