الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْغَزْوِ .
جنگ میں خواتین کا نکلنا
حدیث نمبر: 9653
عَنْ أُمِّ كَبْشَةَ امْرَأَةٍ مِنْ عُذْرَةَ - عُذْرَةَ بَنِي قُضَاعَةَ - أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ [ لِي ] أَنْ أَخْرُجَ فِي جَيْشِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ أُرِيدُ أَنْ أُقَاتِلَ إِنَّمَا أُرِيدَ أُدَاوِي الْجَرْحَى وَالْمَرْضَى أَوْ أَسْقِي الْمَرْضَى قَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَكُونَ سُنَّةً وَيُقَالُ: فُلَانَةُ خَرَجَتْ لَأَذِنْتُ لَكِ وَلَكِنِ اجْلِسِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا جو بنو قضاعہ کی شاخ عذرہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہیں وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں فلاں فلاں لشکر کے ساتھ نکلوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جنگ نہیں کروں گی میں زخمیوں اور بیماروں کی تیمارداری کروں گی۔ بیماروں کو پانی پلاؤں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ بات سنت بن جائے گی اور یہ کہا: جائے گا کہ فلاں خاتون بھی تو نکلی تھی تو میں تمہیں اجازت دے دیتا لیکن تم بیٹھی رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9653]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9654
وَعَنْ لَيْلَى الْغِفَارِيَّةِ قَالَتْ: كُنْتُ أَخْرُجُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُدَاوِي الْجَرْحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده لیلی غفاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکا کرتی تھی اور زخمیوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد بن ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد بن ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9654]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9655
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو بِنَا لِنِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَنَسْقِي الْمَرْضَى، وَنُدَاوِي الْجَرْحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یعنی انصار سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین کو جنگ میں ساتھ لے کر جایا کرتے تھے ہم بیماروں کو پانی پلایا کرتی تھیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9655]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9655]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4723، 4724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9656
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْرُجُ مَعَكَ إِلَى الْغَزْوِ؟ قَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ إِنَّهُ لَمْ يُكْتُبْ عَلَى النِّسَاءِ الْجِهَادُ". قَالَتْ: أُدَاوِي الْجَرْحَى وَأُعَالِجُ الْعَيْنَ وَأَسْقِي الْمَاءَ؟ قَالَ:" فَنَعَمْ إِذًا".
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَاجِبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَاجِبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے ساتھ جنگ میں شرکت کے لئے نکلوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام سلیم خواتین پر جہاد لازم قرار نہیں دیا گیا ہے انہوں نے عرض کی: میں زخمیوں کی دیکھ بھال کروں گی، چشمے کی دیکھ بھال کروں گی اور پانی پلاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ٹھیک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جعفر بن سلیمان بن حاجب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9656]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جعفر بن سلیمان بن حاجب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9656]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 740، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف