🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْغَزْوِ .
جنگ میں خواتین کا نکلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9653
عَنْ أُمِّ كَبْشَةَ امْرَأَةٍ مِنْ عُذْرَةَ - عُذْرَةَ بَنِي قُضَاعَةَ - أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ [ لِي ] أَنْ أَخْرُجَ فِي جَيْشِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ أُرِيدُ أَنْ أُقَاتِلَ إِنَّمَا أُرِيدَ أُدَاوِي الْجَرْحَى وَالْمَرْضَى أَوْ أَسْقِي الْمَرْضَى قَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَكُونَ سُنَّةً وَيُقَالُ: فُلَانَةُ خَرَجَتْ لَأَذِنْتُ لَكِ وَلَكِنِ اجْلِسِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا جو بنو قضاعہ کی شاخ عذرہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہیں وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں فلاں فلاں لشکر کے ساتھ نکلوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جنگ نہیں کروں گی میں زخمیوں اور بیماروں کی تیمارداری کروں گی۔ بیماروں کو پانی پلاؤں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ بات سنت بن جائے گی اور یہ کہا: جائے گا کہ فلاں خاتون بھی تو نکلی تھی تو میں تمہیں اجازت دے دیتا لیکن تم بیٹھی رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9653 in Urdu