الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابُ الصَّفِّ لِلْقِتَالِ .
جنگ کے لئے صف بندی کرنا
حدیث نمبر: 9669
عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ التُّجِيبِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: صَفَّنَا يَوْمَ بَدْرٍ فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ فَنَظَرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ فَقَالَ:" مَعِي مَعِي".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَذَا قَالَ أَبِي. وَقَالَ: وَصَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَالصَّحِيحُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ لَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

اسلم ابوعمران تجیبی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”جنگ بدر کے دن ہم نے صف قائم کی ہم میں سے ایک شخص آگے نکلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا: میرے ساتھ رہو! میرے ساتھ رہو!“۔ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے اسی طرح بیان کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ہم نے غزوہ بدر کے دن صف بنائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے صحیح قول یہ ہے کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر میں شرکت نہیں کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9669]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23055»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9670
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا الْعَدُوَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَحَدُنَا أَشَدُّ تَفَقُّدًا لِرُكْبَةِ أَخِيهِ حِينَ يَتَقَدَّمُ لِلصَّفِّ لِلْقِتَالِ مِنْهُ لِلسَّهْمِ حِينَ يُرْمَى يَقُولُ: احْذَرْ رُكْبَتَكَ، فَإِنِّي أَلْتَمِسُ كَمَا تَلْتَمِسُ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فِي آخِرِ بَابِ فَضْلِ الْجِهَادِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب ہم دشمن کے مقابلے میں موجود ہوتے تھے، تو ہم میں سے ہر شخص جب لڑائی کے لئے صف میں آگے بڑھتا تو اپنے بھائی کے گھٹنے کا اس سے بھی زیادہ خیال رکھتا تھا جتنا چلائے جانے والے تیر کا خیال رکھا جاتا ہے وہ شخص یہ کہتا تھا اپنے گھٹنے کا خیال کرو، کیونکہ میں بھی اسی طرح (شہادت کا) طلبگار ہوں جس طرح تم طلبگار ہو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: وہ لوگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہوتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جو جہاد کی فضیلت سے متعلق باب کے آخر میں اللہ کی راہ میں صف بندی کے دوران آدمی کے کھڑا ہونے کی فضیلت کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9670]

حدیث نمبر: 9671
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَتِهِ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" لَمَقَامُ أَحَدِكُمْ فِي الصَّفِّ سَاعَةً".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کا اللہ کی راہ میں (جنگ کے دوران) صف میں کھڑا ہونا اس کے ساٹھ سال عبادت کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا صف میں گھڑی بھر کے لئے کھڑا ہونا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9671]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1667 و 1666) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف